Moona (03-06-2018)
عشرۂ مبشرہ
یوں توحضور رحمۃ للعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے اپنے بہت سے صحابیوں رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو مختلف اوقات میں جنت کی بشارت دی اوردنیا ہی میں ان کے جنتی ہونے کااعلان فرمادیامگردس ایسے جلیل القدر اورخوش نصیب صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہیں جن کو آ پ نے مسجد نبوی کے منبر شریف پر کھڑے ہوکرایک ساتھ ان کا نام لے کر جنتی ہونے کی خوش خبری سنائی ۔ تاریخ میں ان خوش نصیبوں کا لقب عشرہ مبشرہ ہے جن کی مبارک فہرست یہ ہے :
۔{۱}حضرت ابو بکرصدیق {۲}حضرت عمر فاروق
۔{۳}حضرت عثمان غنی {۴}حضرت علی مرتضیٰ
۔{۵}حضرت طلحہ بن عبیداللہ {۶}حضرت زبیر بن العوام
۔{۷}حضرت عبدالرحمن بن عوف {۸}حضرت سعد بن ابی وقاص
۔{۹}حضرت سعید بن زید {۱۰}حضرت ابو عبیدہ بن الجراح (1)
(رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) (ترمذی ج۲،ص۲۱۶،مناقب عبدالرحمن بن عوف)
ظلمت کو ان کے نور نے کافور کردیا
جس پر نگاہ ڈالی اسے نور کردیا
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Moona (03-06-2018)
Nyc Sharing
Subhan Allah
Jazak Allah
Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
Nikita Khurshchev
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks