SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: پاکستان، امریکا کے اثر و رسوخ سے باہر نکل س&a

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      پاکستان، امریکا کے اثر و رسوخ سے باہر نکل س&a

      امریکا کی 17 انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کانگریس کو خبر دار کیا ہے کہ 2019 میں پاکستان، ممکنہ طور پر امریکا کے اثر و رسوخ سے باہر نکل کر چین کے مدار میں داخل ہوجائے گا اور یہ عمل جنوبی ایشیائی خطے میں واشنگٹن کے مفادات کے لیے خطرے کا باعث بنے گا۔

      امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے یہ جائزہ ایک سالانہ رپورٹ کا حصہ ہے، جو امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈینیل آر کوٹس نے منگل کو سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش کی تھی، جس میں امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی جانب سے دنیا بھر کے خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا۔امریکا کی 17 ایجنسیوں کی اس مشترکہ رپورٹ میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور نیشنل سیکیورٹی ایجنسی بھی اپنے جائرہ کو شامل کیا ہے۔

      پاکستان

      اس رپورٹ میں پاکستان کے بارے میں ایجنسیوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی جانب سے نئے ’جوہری ہتھیاروں کی تنصیب، عسکریت پسندوں سے تعلقات کو برقرار رکھنا، انسداد دہشت گردی کے تعاون کو روکنا اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات‘ امریکی مفادات کے لیے خطرے کا باعث بنیں گے۔
      رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اسلام آباد کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ پاکستان میں موجود مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کا فائدہ اٹھائیں گے اور امریکی مفادات کے برخلاف بھارت اور افغانستان پر حملے کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔رپورٹ میں اسلام آباد کے جوہری پروگرام کا ایک مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کانگریس کو بتایا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی پیداوار جاری رکھے ہوئے ہے اور کم فاصلے تک کے ٹیکٹیکل ہتھیار، سمندری کروز میزائل، ایئر لانچ کروز میزائل، اور بڑے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل سمیت نئے طریقوں کے ہتھیار تیار کر رہا ہے۔
      رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ نئی اقسام کے جوہری ہتھیار خطے میں نئے خطرات کو جنم دیں گے اور خطے میں سیکیورٹی کے عدم استحکام کا باعث بنیں گے۔
      پاک-بھارت کشیدگی

      امریکی ایجنسیوں نے اپنی رپورٹ میں امید ظاہر کی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی جاری رہنے کے باعث پاک-بھارت کشیدگی برقرار رہے گی اور اگر بھارت میں کوئی بڑا دہشت گردی کا حملہ یا لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو یہ دونوں ممالک میں خطرات میں اضافہ کرے گا۔
      چین-بھارت کشیدگی

      ایجنسیوں نے کانگریس کو آگاہ کیا کہ اگست میں تین ماہ کے لیے سرحدی مذاکرات کے باوجود 2019 میں بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی جاری رہے گی اور اس میں غیر معمولی اضافہ خطرے کو مزید بڑھانے کا باعث ہوسکتا ہے۔
      افغانستان

      امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے افغانستان کے حالات کے بارے میں امکان ظاہر کیا کہ رواں سال مسلسل سیاسی عدم استحکام، طالبان گروپوں کی جانب سے حملے، افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز (اے این ایس ایف) کی غیر مستحکم کارکردگی اور معاشی بحران کے باعث حالت ’معولی خراب‘ ہوں گے۔ ایجنسیوں نے خبر دار کیا کہ کابل میں قومی اتحادی حکومت کافی عرصے سے ملتوی ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے جدوجہد کرے گی اور جولائی 2018 میں اس کا امکان ہے جبکہ 2019 میں صدارتی انتخابات کی تیاری کی جارہی ہے۔رپورٹ میں ایجنسیوں نے اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ اے این ایس ایف اتحادی فورسز کی مدد سے بڑی آبادی والے حصوں پر اپنا کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگی لیکن طالبان کی شدت اور جغرافیائی دائرہ کار ان کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا۔
      روس

      امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے روس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ روس وسطی ایشیا کے رہنماؤں پر واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو کم کرنے اور روس کی اقتصادی اور سیکیورٹی اقدامات کی حمایت پر زور دے گا جبکہ انٹیلی جنس اداروں کو یقین ہے کہ افغانستان میں عسکریت پسند گروپ داعش کے بارے میں خطرات کا اظہار خطے میں ماسکو کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-17-2018),Moona (02-17-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: پاکستان، امریکا کے اثر و رسوخ سے باہر نکل ž

      Ab Pak kahan jaye ? 2019 tak to soch liya lekan tab tak in ko aitmaad main lene ke liye kya kiya hai
      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-17-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پاکستان، امریکا کے اثر و رسوخ سے باہر نکل ž

      عمدہ شیئرنگ کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #4
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      Re: پاکستان، امریکا کے اثر و رسوخ سے باہر نکل &

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      عمدہ شیئرنگ کا شکریہ
      پڑھنے کا شکریہ



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •