SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: سپائنل فلوئڈ کیا ہے اور اسے کیوں نکالا جات

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      سپائنل فلوئڈ کیا ہے اور اسے کیوں نکالا جات

      پنجاب کے شہر حافظ آباد میں دھوکے سے خواتین کے سیرپبرو سپائنل فلوئڈ (سی ایس ایف) نکالے جانے کے واقعات کے بعد تاحال یہ معمہ حل نہیں ہو سکا کہ اس عمل کا مقصد کیا تھا۔
      یاد رہے کہ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران حافظ آباد میں چند خواتین کو بغیر آگاہ کیے ان کا سپائنل فلوئڈ یعنی ریڑھ کی ہڈی کا پانی نکالنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ حکومت نے اس واقعے کے محرکات جاننے کے لیے ایک کمیٹی بٹھا دی ہے۔
      میڈیا کے کچھ حصوں میں سی ایس ایف کو ہڈیوں کا گودا کہا جا رہا ہے لیکن یہ دراصل گودا نہیں بلکہ سیال مادہ ہے۔ ذیل میں اس کے بارے میں کچھ معلومات پیش کی جا رہی ہیں:
      سی ایس ایف ایک شفاف سیال ہے جو دماغ اور حرام مغز کے اندر پایا جاتا ہے اور اس سیال کا بنیادی مقصد دماغ اور حرام مغز کو چوٹ سے بچانا ہوتا ہے۔عام طور پر دماغ اس مائع کے اندر تیرتا رہتا ہے، اور اگر یہ نہ ہو تو ہلنے جلنے کی صورت میں دماغ اور حرام مغز ہڈی سے ٹکرا کر زخمی ہو سکتے ہیں۔ دماغ کے اندر چند مخصوص حصے سی ایس ایف بناتے ہیں۔ ایک عام بالغ انسان کے جسم میں تقریباً ڈیڑھ سو ملی لیٹر (تقریباً چائے کی چھوٹی پیالی جتنا) سی ایس ایف ہوتا ہے، یعنی تقریباً آدھا گلاس، اور یہ دماغ کے اندر اندر روزانہ بار بار بنتا اور پھر خون کے ذریعے خارج ہوتا رہتا ہے۔یہ ترکیب کے لحاظ سے خون سے ملتا جلتا ہے، صرف اتنا فرق ہے کہ اس کے اندر خون کے اندر پائے جانے والے خلیے اور پروٹینز نہیں ہوتیں۔ سی ایس ایف کسی بھی قسم کے جراثیم سے پاک ہوتا ہے، لیکن اگر کہیں سے اس میں جراثیم گھس آئیں تو مریض سخت بیمار ہو جاتا ہے۔ اگر کسی حادثے کی صورت میں سی ایس ایف خارج ہو جائے تو دماغ پچک جاتا ہے اور مریض کے سر میں سخت درد شروع ہو جاتا ہے جو کھڑے ہونے کی صورت میں زیادہ شدید ہو جاتا ہے۔
      سی ایس ایف کا نمونہ

      سی ایس ایف کے ذریعے کئی دماغی بیماریاں کی تشخیص ہو سکتی ہے، اس لیے ڈاکٹر حرام مغز میں انجیکشن داخل کر کے اس کا نمونہ حاصل کرتے ہیں۔ اس کو 'لمبر پنکچر' کہا جاتا ہے۔ اس طرح حاصل کردہ سیال کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہو جاتا ہے کہ دماغ یا حرام مغز کسی قسم کے مرض میں تو مبتلا نہیں ہیں۔ کوئی طبی استعمال نہیں
      طبی ماہرین نے بی بی سی کو بتایا کہ سی ایس ایف کو نہ تو علاج میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ایک فرد سے نکالا گیا مادہ کسی دوسرے فرد کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔آغا خان یونیورسٹی کے نیورولوجسٹ ڈاکٹر واسع شاکر نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کا استعمال صرف یہی ہے کہ اس سے مریض کے اندر پائے جانے والے کسی مریض کی تشخیص کی جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حافظ آباد میں نکالے جانے والا سی ایس ایف کس مقصد کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-17-2018),Moona (02-17-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: سپائنل فلوئڈ کیا ہے اور اسے کیوں نکالا جات

      ye kya karte hain ? pata lag jaye ga
      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      smartguycool (02-17-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سپائنل فلوئڈ کیا ہے اور اسے کیوں نکالا جات

      عمدہ شیئرنگ کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #4
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      Re: سپائنل فلوئڈ کیا ہے اور اسے کیوں نکالا جات

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      عمدہ شیئرنگ کا شکریہ
      پڑھنے کا شکریہ



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •