• You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    .

    User Tag List

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں عابدہ پروی

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      611
      Threads
      444
      Thanks
      102
      Thanked 489 Times in 324 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      1

      Mobile پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں عابدہ پروی

      پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی میں ہوگی جہاں مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور امریکی اسٹار جیسن ڈیرلو رنگا رنگ تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
      پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں تقریب میں شامل گلوکاروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں علی ظفر اور شہزاد رائے کا نام بھی ہے۔
      علی ظفر نے گزشتہ برس بھی پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گایا تھا اور تیسرے سیزن میں بھی انھی کی آواز شامل ہے۔پی سی بی کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رات 8 بجے شروع ہونے والی تقریب میں آتش بازی کے علاوہ دیگر دلچسپ پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دفاعی چمپیئن پشاور زلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطان کے درمیان ہوگا۔خیال رہے کہ پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے جو دبئی، شارجہ اور لاہور میں ہوں گے جبکہ 25 مارچ کو ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں پلے آف سے پہلے گروپ کی سطح پر ایک دوسرے سے دو، دو میچ کھیلیں گی جہاں سے چار ٹیمیں پلے آف میں چلی جائیں گی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلا گیا تھا جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔گزشتہ سال کھیلے گئے ٹورنامنٹ کا فائنل پہلی مرتبہ لاہور میں کھیلا گیا تھا جہاں ڈیرن سیمی سمیت کئی مشہور کھلاڑی پاکستان میں آئے تھے جس کے بعد جنوبی افریقی کپتان فیف ڈیوپلیسی اور ہاشم آملہ سمیت نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون نے دورہ کیا تھا اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار ہوئی تھی۔بعد ازاں سری لنکا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے لاہور آئی تھی اور اب پی ایس ایل کے پلے آف کے میچز لاہور اور فائنل کراچی میں رکھا گیا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔





    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-15-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,935 Times in 6,471 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں عابدہ پروی

      عمدہ شیئرنگ کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •