SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: لڑکے کو آنکھ مارنے والی لڑکی کے خلاف مقدم

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      لڑکے کو آنکھ مارنے والی لڑکی کے خلاف مقدم

      بھارتی فلم کے ایک گانے کے منظر میں اپنے کلاس فیلو لڑکے کو آنکھ مارنے والی لڑکی اور اس گانے کو بنانے والی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔
      خیال رہے کہ بھارت کی ملائلم زبان میں بننے والی فلم اورو آدھار لو کے ایک گانے مانیکا ملارایا پووی کو رواں ماہ 9 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا۔
      گانے کے ایک سین میں 18 سالہ اداکارہ پریا پرکاش وریئر اپنے کلاس فیلو لڑکے کو آنکھوں کے اشارے کرنے کے بعد انہیں آنکھ بھی مارتی ہے۔
      پریا پرکاش کی جانب سے گانے کے اسی سین کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے کے بعد ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
      ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش ایک دن میں ہی اسٹار بن گئیں تھیں، انسٹاگرام پر انہیں ایک ہی دن میں 6 لاکھ 30 ہزار افراد نے فالو کیا تھا۔
      تاہم اب پریا پرکاش سمیت اسی گانے کو بنانے والی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔
      نشریاتی ادارے ریپبلک ورلڈ کے مطابق پریا پرکاش کے خلاف ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ایک مسلم گروپ نے مقدمہ درج کروایا۔
      حیدرآباد کے فلک نما پولیس تھانے میں مسلم گروپ کی جانب سے اداکارہ اور گانے کو تیار کرنے والی ٹیم کے خلاف رپورٹ درج کروائی گئی۔

      اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے مسلم گروپ کا کہنا ہے کہ ملائلم زبان کے گانے کی شاعری میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے گئے۔
      مقدمہ درج کرواتے ہوئے شکایت کی گئی ہے کہ ملائلم زبان کے الفاظ کو جب انگریزی میں ترجمہ کیا گیا تو اس میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونے والے الفاظ پائے گئے۔
      علاوہ ازیں ٹائمز ناؤ نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ حیدرآباد کے مولانا عارف قادری نے کہا ہے کہ پریا پرکاش کے گانے میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے گئے، اس لیے وہ اداکارہ کے خلاف فتویٰ جاری کریں گے۔
      واضح رہے کہ اسی گانے کو اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
      ملائلم زبان کی اس فلم کو آئندہ ماہ 2 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا، فلم کی کہانی اسکول کے 5 لڑکوں اور 4 لڑکیوں کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔
      پریا پرکاش وریئر نے بھی اسکول کی ایک طالبہ کا کردار ادا کیا ہے۔






    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-15-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: لڑکے کو آنکھ مارنے والی لڑکی کے خلاف مقدم

      عمدہ شیئرنگ کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •