SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: پاکستان کے انتہاپسندوں سے تعلقات دنیا کے  

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      پاکستان کے انتہاپسندوں سے تعلقات دنیا کے  

      امریکہ کے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈینیئل کوٹس نے پاکستان کے انتہا پسندوں سے تعلقات اور جوہری ہتھیاروں میں اضافے کو دنیا کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
      انھوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ انتہاپسند جن کی پاکستان پشت پناہی کر رہا ہے، وہ افغانستان اور انڈیا کے اندر حملے کرتے رہے گے جس سے خطے میں کشیدگی پھیل رہی ہے۔دنیا کو لاحق عالمی خطرات کو اجاگر کرنے کے لیے سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں ڈینیئل کوٹس کا کہنا تھا: 'جن انتہاپسند تنظیموں کی پاکستان پشت پناہی کر رہا ہے وہ پاکستان میں قائم اپنی محفوظ پناہ گاہوں کو افغانستان اور انڈیا میں حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کریں گے جو امریکی مفادات کے برعکس ہے۔امریکہ نے پہلے بھی کئی بار پاکستان پر اس قسم کے الزامات عائد کیے ہیں، تاہم پاکستان ہمیشہ ان کی تردید کرتا آیا ہے۔

      گذشتہ برس ستمبر میں پاکستانی وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے امریکہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ حقانی نیٹ ورک اور حافظ سعید جیسے عناصر پاکستان کے لیے ایک'لائبیلیٹی' یا بوجھ ہیں مگر ان سے جان چھڑانے کے لیے پاکستان کو وقت چاہیے۔ڈین کوٹس نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا: 'واشنگٹن کے مطالبہ کے باوجود پاکستانی فوج طالبان اور حقانی گروہ کے حلاف صرف ظاہری طور پر سخت روایہ دکھانے کی کوشش کرتی ہے، ملک میں جاری فوجی آپریشنز صرف پاکستانی طالبان کے خلاف موثر کارروائی کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا: 'تاہم اب تک کیے گئے پاکستانی اقدامات ان گروہوں پر موثر دباؤ ڈالنے میں ناکافی ظاہر ہو رہے ہیں اور مشکل ہے کہ ان کے دوررس نتائج نکلیں۔'کوٹس کے مطابق: 'امریکہ نے حالیہ ہفتوں میں طالبان، حقانی گروپ اور دیگر تنظیموں کے آٹھ افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں مگر امریکی خفیہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ان انتہا پسندوں سے روابط جاری رکھے گا جن سے امریکہ کی انتہاپسندی کو روکنے کی کوششیں محدود ہو جائیں گی۔
      جوہری ہتھیاروں سے متعلق بات کرتے ہوے کوٹس نے ارکان کو آگاہ کیا: 'پاکستان مزید نئے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت کو بڑھاتا رہے گا جو امریکی مفادات کے لیے مسلسل خطرے کا باعثِ ہے۔
      واشنگٹن ڈی سی میں ہماری نامہ نگار ارم عباسی نے کہا ہے کہ امریکہ میں عالمی خطرات پر ہونے والی اس سالانہ بریفینگ کو بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ تمام امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹوں پر مشتمل ہوتی ہے اور امریکہ کی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-15-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پاکستان کے انتہاپسندوں سے تعلقات دنیا کے &

      عمدہ شیئرنگ کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •