SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: پاکستانی طالبان نے سید سجنا کی امریکی ڈرو*, **, ***, ****,

    Hybrid View

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      پاکستانی طالبان نے سید سجنا کی امریکی ڈرو*, **, ***, ****,

      پاکستان میں کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان نے اپنے نائب امیر خالد محسود عرف سید سجنا کی ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
      یہ حملہ آٹھ فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے گورویک میں کیا گیا تھا تاہم حملے کے فوراً بعد خود سجنا گروپ نے ہلاکت کی تردید کی تھی۔ ان کے ساتھ ان کے ایک رشتہ دار اسماعیل اور دو محافظ بھی اس حملے میں مارے گئے لیکن ان کا طالبان کے بیان میں کوئی ذکر نہیں ہے۔خالد محسود سجنا کو امریکہ نے اکتوبر 2014 میں ’دہشت گرد‘ قرار دیا تھا۔تحریک کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کے مطابق خالد محسود تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر ہونے کے علاوہ اس تنظیم کے حلقہ محسود کے امیر بھی تھے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ تحریک طالبان کی قیادت امریکی ڈرون حملوں کا نشانہ بنی ہو۔ سنہ 2007 میں قائم کی جانے والی تنظیم کے بانی رہنما اور پہلے امیر بیت اللہ محسود اور ان کے جانشین حکیم اللہ محسود جیسے کئی اہم ترین رہنماؤں کی ہلاکت امریکی ڈرون حملوں میں ہی ہوئی ہے۔
      تحریک طالبان پاکستان کے اس بیان میں تسلیم کیا گیا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں کے ذریعے تحریک کی قیادت کی ہلاکتوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ’تحریک کی قیادت نے اپنے ہی خون سے حکومت پاکستان کو یاد دہانی کروائی ہے کہ اصل امریکی ایجنٹ کون ہیں۔
      38 سالہ خان سید سجنا کا تعلق جنوبی وزیرستان کے زنگڑا علاقے سے تھا اور ان کی ہلاکت کو پہلے سے کمزور تحریک طالبان کے لیے بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔

      حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد سید سجنا کو ہی ممکنہ نئے رہنما کے طور پر دیکھا جا رہا تھا لیکن تنظیم کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے وہ بڑی تعداد میں اپنے ساتھیوں سمیت فضل اللہ پر غیراسلامی اقدامات کا الزام عائد کرتے ہوئے تحریک سے علیحدہ ہو گئے تھے۔
      بعد میں ولی الرحمان کی ہلاکت کے بعد انھیں نائب امیر مقرر کیا گیا۔ وہ کراچی میں ایک مدرسے میں زیر تعلیم بھی رہے اور وزیرستان کے علاوہ خیبر ایجنسی میں بھی شدت پسندوں کی قیادت کر چکے تھے۔ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ خالد محسود کی ہلاکت کے بعد تحریک کی قیادت نے حلقہ محسود کے شدت پسندوں کی مشاورت سے اس حلقہ کے لیے مفتی نور ولی محسود کو نیا امیر مقرر کیا ہے تاہم تنظیم کے نائب امیر کے عہدے کا اعلان ابھی نہیں کیا ہے۔ مفتی نور ولی سابق امیر بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے اور ماضی میں تحریک کی اہم ذمہ داریاں سنبھالتے آ رہے ہیں۔ ٹی ٹی پی کے بیان کے مطابق مفتی نور ولی نے تحریک کے مرکزی امیر فضل اللہ پر بیعت کی تجدید کی ہے۔ چالیس سالہ مفتی نور ولی نے گذشتہ دنوں طالبان کی تاریخ پر ایک کتاب بھی تحریر کی تھی جس میں کئی سچ جیسے کہ بےنظیر کے قتل میں ٹی ٹی پی کا ہاتھ اور فنڈنگ کہاں کہاں سے ہوتی تھی سامنے آئے ہیں۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-15-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پاکستانی طالبان نے سید سجنا کی امریکی ڈرو

      عمدہ شیئرنگ کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •