SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: وہ مزیدار غذا جو ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرے

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      وہ مزیدار غذا جو ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرے

      دہائیوں سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سبزی آلو کو صحت کے لیے نقصان دہ اور زیادہ کھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا تھا۔
      مگر اب لگتا ہے کہ طبی سائنس نے یوٹرن لے لیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ آلو درحقیقت صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔
      یہ بات اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
      جیمز ہیوٹن انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر زندگی بھر بھی صرف آلو کو کھایا جائے تو لوگ صحت مند ہی رہیں گے۔
      تحقیق کے مطابق ایسے متعدد شواہد ملے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سبزی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
      تحقیق کے مطابق آلو کھانا ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ دماغی تنزلی کے باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے بھی تحفظ ملتا ہے۔
      محققین کے مطابق ایسی سبزیاں بہت کم ہیں جن کے بارے میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ صرف انہیں کھانا ہی صحت مند رکھتا ہے۔
      انہوں نے مزید بتایا کہ آلو وٹامنز اور دیگر غذائی عناصر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو لوگ ہزاروں روپے خرچ کرکے سپلیمنٹس کی شکل میں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
      انہوں نے کہا کہ اس سبزی میں موجود دیگر اجزاء جیسے کیروٹین اور پولی فینول، بہترین غذائی فائبر بھی ہیں۔
      تحقیق کے مطابق غذا میں گوشت کا کم استعمال اور آلو کو کھانا عادت بنانا ہارٹ اٹیک کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔
      اسی طرح آلو کھانا درمیانی عمر میں دماغی افعال کو بھی بہتر بناتا ہے اور ڈیمینشیا جیسے مرض سے تحفظ ملتا ہے بلکہ عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے کئی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
      محققین کے مطابق آلوﺅں کو وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاءکے حصول کا زیادہ بہتر ذریعہ نہیں سمجھا جاتا حالانکہ یہ غلط ہے۔
      تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ بہت زیادہ فرنچ فرائز کو کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ وہ موٹاپے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھانے والی غذا ہے۔
      اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے سائنٹیفک جرنل میں شائع ہوئے۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-13-2018),Ubaid (02-13-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: وہ مزیدار غذا جو ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرے

      عمدہ ، مفید اور خوب صورت شیئرنگ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •