• You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    . .
    .

    User Tag List

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: خوش رہنے کے پانچ طریقے

    1. #1
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_html
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      307
      Threads
      210
      Thanks
      82
      Thanked 362 Times in 216 Posts
      Mentioned
      75 Post(s)
      Tagged
      39 Thread(s)
      Rep Power
      1

      خوش رہنے کے پانچ طریقے

      امریکہ کی ییل یونیورسٹی میں علم نفسیات اور علم ادراک کی پروفیسر لوری سینٹوس کا کہنا ہے کہ سائنس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ خوش رہنے کے لیے دانستہ کوشش کی ضرورت ہے۔
      پروفیسر سینٹوس نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ آسان نہیں اور اس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔
      وہ یہ جانتی ہیں کیونکہ وہ علم نفسیات اور بہتر زندگی کی تعلیم دیتی ہیں۔
      ییل یونیورسٹی کی 316 سالہ تاریخ میں ان کی کلاس سب سے زیادہ مقبول ہے۔
      ان کے پاس 1200 طلبہ ہیں اور انھوں نے حال ہی میں یونیورسٹی کے کسی کورس میں داخلے کا ریکارڈ توڑا ہے۔
      ان کا کورس مثبت علم نفسیات کے اصول پر مبنی ہے۔ یہ علم نفسیات کی وہ شاخ ہے جس میں خوشی اور عادات و اطوار میں تبدیلی کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
      لیکن آپ ان تمام اصولوں کو روز مرہ کی زندگی میں کیسے عملی جامہ پہنائیں گے؟
      پروفیسر سینٹوس کہتی ہیں کہ خوش رہنا یونہی نہیں آتا ہے اس کے لیے آپ کو مشق کرنی ہوتی ہے ٹھیک ویسے ہی جیسے موسیقار اور ایتھلیٹ مسلسل بہتر کرنے اور کامیاب ہونے کے لیے ریاض اور مشق کرتے ہیں۔
      ہفتے میں دو دن پروفیسر سینٹوس اپنے طلبہ کو خوش رہنے کے بارے میں تعلیم دیتی ہیں۔
      وہ ان سے زیادہ خوش رہنے اور صحت مند زندگی کے متعلق اپنی ذاتی ترقی کے پروجیکٹ ہیک یو سیلف کی ترغیب دیتی ہیں۔
      اگر آپ ییل نہیں جا سکتے اور خود کو خوش رکھنا چاہتے ہیں تو کیا کریں؟
      ذیل میں پروفیسر سینٹوس کے خوش رہنے کے چند نکات پیش کیے جا رہے ہیں
      شکر اور احسان مندی کی ایک فہرست بنائیں
      پورے ایک ہفتے تک ہر رات پروفیسر سینٹوس اپنے سٹوڈنٹس کو ان چیزوں کو لکھنے کے لیے کہتی ہیں جن کے لیے وہ شکر گزار ہیں۔
      یہی ان کی شکر اور احسان مندی کی فہرست ہوتی ہے۔
      پروفیسر سینٹوس کہتی ہیں: یہ بظاہر معمولی بات نظر آتی ہے لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ جو طلبہ پابندی سے اس کی مشق کرتے ہیں وہ زیادہ خوش رہتے ہیں۔
      زیادہ اور بہتر طریقے سے نیند لیں
      سینٹوس کے مطابق اس آسان مشق پر فتح پانا سب سے مشکل ہے۔
      اس میں ایک ہفتے تک رات میں آٹھ گھنٹے سونے کا چیلنج ہوتا ہے۔
      پروفیسر سینٹوس کہتی ہیں کہ یہ عجیب لگ سکتا ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ زیادہ اور اچھی نیند سے آپ کے ڈپریشن میں جانے کے خطرات کم ہوتے ہیں اور آپ میں مثبت رویہ پیدا ہوتا ہے۔
      مراقبہ
      آپ کو ہر دن دس منٹ تک استغراق کے عالم میں رہنا ہے۔
      پروفیسر سینٹوس بتاتی ہیں کہ ایک طالب علم کے طور پر مراقبے میں جانے سے انھیں بہتر محسوس ہوتا تھا۔
      اب وہ پروفیسر ہیں اور وہ اپنے سٹوڈنٹس کو مراقبے میں جانے یا پوری توجہ سے دوسرے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں جس سے آپ کو زیادہ خوش رہنے میں مدد ملتی ہے۔
      زیادہ وقت اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گزاریں
      پروفیسر سینٹوس کہتی ہیں کہ تازہ تحقیق میں واضح طور پر پتہ چلا ہے کہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزارنے سے آپ زیادہ خوش رہتے ہیں۔
      صحت مند آپسی رشتہ اور سماجی رابطہ جس میں آپ لوگوں سے بالمشافہ ملتے ہیں ان سے آپ کی فلاح و بہبود میں واضح بہتری آتی ہے۔
      پروفیسر سینٹوس کا کہنا ہے کہ اس میں آپ کا کچھ جاتا نہیں بس آپ کو اس بات سے باخبر رہنا ہے کہ آپ کس طرح لوگوں کے ساتھ اپنا وقت گزار رہے ہیں۔
      وقت کا ادراک آپ کی خوشی کے لیے بہت اہم ہے۔
      ہم اکثر دولت کو پیسے میں گنتے ہیں لیکن پروفیسر سینٹوس کا کہنا ہے کہ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ دولت کا اس بات سے قریبی تعلق ہے کہ ہمارے پاس کتنا وقت ہے۔
      سوشل نٹورک میں کمی اور اصل رابطے میں اضافہ
      پروفیسر سینٹوس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والے خوشی کے جھوٹے احساس میں بہنے کی ضرورت نہیں ہے۔
      ان کا کہنا ہے کہ تازہ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ جو لوگ انسٹاگرام جیسے سوشل نیٹورک کا استعمال کرتے ہیں وہ ان لوگوں سے کم خوش رہتے ہیں جو ان کا استعمال نہیں کرتے۔
      تو یہ ہیں زیادہ خوش رہنے کی چند تراکیب۔
      اگر آپ واقعی خوش رہنا چاہتے ہیں تو زیادہ شکر گزار بنیے، اپنے دوست اور رشتہ داروں سے ملتے رہیے، دن بھر میں تھوڑی دیر کے لیے ذہن کو خالی کر دیجیے، سوشل میڈیا سے دور رہیے اور زیادہ نیند لیجیے۔
      ییل یونیورسٹی کے طلبہ پر یہ کارگر ثابت ہوا ہے آپ پر بھی کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-15-2018),Ubaid (02-14-2018)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,014
      Threads
      182
      Thanks
      600
      Thanked 450 Times in 348 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      44 Thread(s)
      Rep Power
      2

      Re: خوش رہنے کے پانچ طریقے

      Boht Umda aur malomati tehreer hai janab.
      Sahi likha hai ap nai jab ham Allah taala k shukar guzar banai gai to Allah taala hamien aur bhi khosh rakhai ga.Jab ham Allah taala k ihsanmand rahien gai to Allah taala ham par aur bhi ihsan kardai gai.
      aur jab ham apnai ham apnai reshta daron, yaron, doston sai miltai rahaien gai aur un ka hal pochtai rhaien gai to is sai ham ko khoshi milai gi.
      Social media sai hat kar agar ham ek dosrai sai milai gai to is sai bhi hamien khoshi ka ihsas hoga.
      Shukriya


    4. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (02-15-2018)

    5. #3
      Administrator www.urdutehzeb.com/public_html intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,258
      Threads
      12048
      Thanks
      8,264
      Thanked 6,846 Times in 6,397 Posts
      Mentioned
      4256 Post(s)
      Tagged
      3287 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: خوش رہنے کے پانچ طریقے

      عمدہ شیئرنگ کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •