SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ٥ جی کے بارے میں وہ سب کچھ جو آپ کو جاننا چاہئ

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      ٥ جی کے بارے میں وہ سب کچھ جو آپ کو جاننا چاہئ

      اب آپ کو 5 جی کے بارے میں بہت زیادہ پڑھنے، سننے یا دیکھنے کے لیے تیار ہوجانا چاہئے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی رواں برس لوگوں تک پہنچنا شروع ہوجائے گی۔
      کئی برسوں سے اس ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے اور بتدریج اب انتہائی تیز 5 جی دنیا قریب تر آتی چلی جارہی ہے۔
      مگر کیا آپ اس ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جانیں۔
      ویسے تو یہ بات سب کو ہی معلوم ہے یا ہونی چاہئے کہ موجودہ 4 جی ایل ٹی ای کے مقابلے میں 5 جی تیز ہونی ہی چاہئے، مگر کتنی ؟ درحقیقت یہ نہ صرف موجودہ ایل ٹی ای کنکشن سے بہت زیادہ یا کئی گنا تیز انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گی بلکہ یہ گھر میں استعمال ہونے والے براڈبینڈ کنکشن سے بھی تیز ہوگی۔ اس وقت امریکا میں تیز ترین 4 جی ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ کی اوسط 19.42 ایم بی پی ایس ہے جبکہ 5 جی میں گیگابٹ اسپیڈ کا وعدہ کیا جارہا ہے۔ کوالکوم کا پہلا 5 جی موڈیم اسنیپ ڈراگون ایکس 50، 5 گیگابٹ فی سیکنڈ کی رفتار کو سپورٹ کرسکتا ہے جو کہ موجودہ ایل ٹی ای سے دو سو گنا زیادہ ہے اور یہ تو صرف فرسٹ جنریشن 5 جی موڈیم ہیں، مستقبل کی ڈیوائسز تو اس سے بھی زیادہ تیز ہوں گی۔
      ٹھیک ہے 5 جی نیٹ ورکس بہت تیز ڈیٹا کنکشن فراہم کریں گے مگر یہ صرف اسی مقصد کے لیے نہیں۔ یہ موبائل نیٹ ورکس کو مختلف شعبوں میں پھیلنے کا موقع دینے والی ٹیکنالوجی ثابت ہوگی۔ اس وقت 4 جی نیٹ ورکس کسی ایک جگہ بہت زیادہ ڈیوائسز میں استعمال ہورہا ہو تو انٹرنیٹ اسپیڈ بہت خراب ہوجاتی ہے مگر 5 جی نیٹ ورکس کی صلاحیت زیادہ ہوگی اور فی اسکوائر کلومیٹر میں دس لاکھ ڈیوائسز کو سپورٹ فراہم کرسکے گی۔
      یہ ٹیکنالوجی نہ صرف اسمارٹ فون کی صنعت میں انقلاب برپا کرے گی بلکہ یہ ہر قسم کی کنکٹڈ ڈیوائس پر اثرات مرتب کرے گی۔ یہ ٹیکنالوجی خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں کے لیے ضروری ہوگی جس کی مدد سے یہ سواریاں اپنے ارگرد کی دنیا سے لمحوں میں رابطہ کرسکیں گی۔ اسی طرح ویئر ایبل، ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور اسمارٹ ہوم ڈیوائسز بھی ڈرامائی حد تک بہتر ہوجائیں گی۔
      مگر یہ سستی نہیں ہوگی
      اس کو فی الحال اس کی خامی ہی تصور کیا جاسکتا ہے کہ اس کے ڈیٹا پیج کی قیمت بہت زیادہ ہوگی۔ امریکا کے ایک معروف موبائل آپریٹر کے حکام نے حال ہی میں خیال ظاہر کیا ہے کہ 5 جی کے ان لمیٹڈ ڈیٹا پیج کی قیمت 20 سے 30 ڈالرز (پاکستان میں یہ ہزاروں روپے تک پہنچ جائیں گے) ہوگی۔ دیگر کمپنیوں نے ابھی تک اس حوالے سے کچھ کہا تو نہیں مگر ماہرین کے خیال میں جب نیٹ ورک اسپیڈ بڑھے گی تو قیمتیں بھی ریکارڈ سطح تک پہنچیں گی تاہم طویل المعیاد بنیادوں پر یہ نیچے آسکتی ہیں۔
      ہم ابھی تک تیار نہیں
      ویسے تو اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے کافی مثبت پیشرفت ہوچکی ہے مگر 5 جی کو مکمل طور پر اپنانے کے لیے ہم ابھی تک پوری طرح تیار نہیں جیسے 4 جی کے لیے ہوچکے ہیں۔ ابھی تو اس ٹیکنالوجی پر چلنے والی ڈیوائسز تک تیار نہیں ہوسکی اور وہ بھی اگلے سال متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔



    2. The Following 3 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-11-2018),Moona (02-09-2018),Ubaid (02-10-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: ٥ جی کے بارے میں وہ سب کچھ جو آپ کو جاننا چاہ

      معلوماتی شیئرنگ کا شکریہ


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      smartguycool (02-10-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ٥ جی کے بارے میں وہ سب کچھ جو آپ کو جاننا چاہ

      اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •