SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: فیض آباد دھرنا کیس: معاہدے میں آرمی چیف کا ن&#

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      فیض آباد دھرنا کیس: معاہدے میں آرمی چیف کا ن&#

      اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو حکم دیا ہے کہ وہ عدالت میں تحریری جواب جمع کروائیں اور یہ بتائیں کہ فیض آباد پر دھرنے کے شرکا اور حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں آرمی چیف کا نام کیسے استعمال ہوا۔
      عدالت نے سیکریٹری دفاع کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔ فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع والے اچھی انگلش بولتے ہیں لیکن یہاں پر چار جملے لکھ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق عدالت نے سویلین خفیہ ادارے انٹیلیجنس بیورو کے سربراہ کو اس آڈیو ٹیپ کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک فوجی افسر اپنے ماتحت سے فیض آباد دھرنے کے بارے میں گفتگو کر رہا ہے۔
      عدالت کا کہنا تھا کہ اگر اگلے دو روز میں اس بارے میں رپورٹ جمع نہ کروائی گئی تو آئی بی کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
      آئی بی کے سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ فون ریکارڈ کرنا آئی بی کا کام نہیں ہوتا۔ اُنھوں نے کہا کہ آئی بی نے پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے بہت کام کیا ہے۔ جس پر بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ اگر آئی بی ایک وائس کو بھی ٹریس نہیں کر سکتا تو پھر پاکستان میں کون سا ادارہ وائس ٹریس کرسکتا ہے؟

      سماعت کے دوران راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
      ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس کمیٹی کا ایک ممبر ملک سے باہر ہے، عدالت ایک ہفتے کا وقت دے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ بھی ملک سے باہر ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں رپورٹ نہیں دے سکتے، جس پر جسٹس شوکت عزیز نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے ساتھ کھلواڑ کرنا بند کر دیں۔
      بینچ کے سربراہ نے حکم دیا کہ اگر 12 فروری تک راجہ ظفرالحق کمیٹی رپورٹ پیش نہ کی گئی تو ذمہ داروں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کریں گے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیض آباد پر دھرنا دینے والی جماعت کے سربراہ خادم حسین رضوی کا نام لیے بغیر کہا کہ موصوف نے فیض آباد دھرنے میں بیٹھ کر جو حرکت کی ہے قابل مذمت ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ موصوف نے چیف جسٹس آف پاکستان کا نام لے کر جو نازیبا زبان استعمال کی ہے اس پر بھی افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔
      عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی ایک ہفتے کی مہلت مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-11-2018),Ubaid (02-10-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: فیض آباد دھرنا کیس: معاہدے میں آرمی چیف کا  

      شوکت حسین صدیقی کا کیا کہنا بہت کچھ بے نقاب ہونا ہے
      ۔

      معلوماتی شیئرنگ کا شکریہ


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: فیض آباد دھرنا کیس: معاہدے میں آرمی چیف کا  

      اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •