SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: خواجہ سراؤں کو دیا جانے والا این سی اے کا جو&#

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      خواجہ سراؤں کو دیا جانے والا این سی اے کا جو&#

      این سی اے راولپنڈی میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کے لیے ضابطہ اخلاق میں ایک نکتہ کیفے ٹیریا میں کام کرنے والے عملے کے احترام سے متعلق بھی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے کی سخت سزا بھی ہو سکتی ہے۔
      لیکن اب شاید نئے طالبعلموں کو ایسا کچھ نہیں کہا جائے گا کیونکہ کیفے چلانے والے خواجہ سراؤں کے لیے اب یہ ممنوعہ علاقہ بن چکا ہے۔
      آٹھ ستمبر 2015 وہ دن تھا جب این سی اے میں خواجہ سرا کمیونٹی کے افراد نے جوبن فوڈ کورٹ کے نام سے کیفے کھولا۔ اپنے خاندان اور معاشرے کی جانب سے نظر انداز ہونے والی اس کمیونٹی کو عام انسان کی طرح روزگار کا موقع ایک بہت بڑی پیش رفت قرار دیا گیا لیکن دو برس بعد 23 اکتوبر 2017 میں اس کیفے کو بند کر دیا گیا۔
      کیفے کی منتظم ببلی ملک کہتی ہیں کہ انتظامیہ کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ اکتوبر میں میرے ایک بیرونی دورے کے دوران کیفے کو یہ کہہ کر بند کیا گیا کہ حلیم میں روئی نکلی ہے۔ واپسی پر جب میں نے حلیم میں روئی کی موجودگی کا ثبوت مانگا تو انتظامیہ نے وہ دینے کے بجائے یہ ٹینڈر کی بات کر دی جو کہ میں بھر ہی نہیں سکتی کیونکہ میں نہ تو کسی کمپنی سے تعلق رکھتی ہوں اور نہ ہی فرم سے۔ یہ بھی الزام لگا کہ کسی تیسرے فریق کو کام کی اجازت دی جو کہ غلط ہے۔ میں ایک این جی او چلاتی ہوں جو خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے ہی کام کرتی ہے میں ہر وقت یہاں موجود نہیں ہوتی اسٹاف موجود ہوتا ہے.وہ کہتی ہیں کہ ابتدا میں ہر چند ہفتوں بعد کہا جاتا رہا کہ کیفے دوبارہ کھولنے کی جلد اجازت ملے گی لیکن اب یونیورسٹی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے کہا ہے کہ کیفے بند کرنے کی ڈیڈ لائن دو فروری کو ختم ہو چکی ہے۔ اب اسے فوری طور پر خالی کیا جائے ورنہ سامان نکال کر کالج کے اسٹور میں رکھ دیا جائے گا۔
      ببلی ملک کا یہ بھی گلہ ہے کہ ا سٹوڈنٹس کی جانب سے کیفے سے لیے جانے والے ادھار کی مد میں تقریباً دو لاکھ روپے بھی وصول کرنے کے لیے انتظامیہ نے کوئی مدد نہیں کی۔
      بی بی سی کو موصول ہونے والی اس ای میل کی کاپی میں کالج کے منتظم اعظم جمال نے لکھا ہے کہ این سی اے نے نہ نفع نہ نقصان کے اصول کے تحت خواجہ سرا کمیونٹی کو یہ کیفے دیا تھا۔ لیکن پھر یہ کیفے کسی تیسرے فریق کو دے دیا گیا۔
      ٹینڈر کی بات کبھی نہیں ہوئی
      رابطہ کرنے پر کالج کے پرنسپل مرتضیٰ جعفری نے بتایا کہ ببلی کو کیفے کا انتظام دیتے وقت یہ کہا گیا تھا کہ سال بعد وہ ٹینڈر بھریں گی لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔
      ہمیں ہر سال آڈٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ضابطے کے تحت ٹینڈر کے بغیر کسی کو کیفے چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بہت سختی ہے۔ میں نے کیفے کی منتظم کو کہا اس بار ٹینڈر بھریں لیکن اب تاریخ گزر چکی ہے۔ خواجہ سرا اب میڈیا کے ذریعے ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں مگر اس میں ہماری کوئی غلطی نہیں۔ انھیں بھی سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ہی انھیں جگہ دی تھی اور میڈیا انھیں ہماری وجہ سے ہی جاننے لگا تھا۔
      لیکن اسی کالج میں سنہ 2015 میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹر ندیم عمر تارڑ جن کی کاوشوں سے اس کیفے کو خواجہ سراؤں کے حوالے کیا گیا تھا کا کہنا ہے کہ اُس وقت سال بعد ٹینڈر بھرنے کی کوئی بات نہ زبانی ہوئی تھی اور نہ ہی تحریری۔ کالج میں ٹینڈر کے تحت ایک کیفے پہلے سے موجود تھا لیکن جوبن فوڈ کورٹ کا مقصد فقط خواجہ سراؤں کو ایک باعزت کام کرنے کا موقع دینا تھا۔
      اس کیفے میں ببلی کے ہمراہ کل پانچ خواجہ سرا اور تین لڑکے کام کرتے تھے۔
      نوکری نہ ملنے پر پریشان ایم بی اے فنانس کرنے والی عیشا نے کیفے میں کام شروع کیا اسی طرح شرمیلی اور دیا نے بھیک مانگنے کے بجائے ببلی کے ساتھ کیفے سنھبال کیا جبکہ شادو یہاں پراٹھے بنا کر محنت مزدوری کرنے لگیں۔
      ندیم عمر تارڑ نے کہا کہ کالج کے دروازے خواجہ سراؤں کے لیے کھولنا اتنا آسان نہیں تھا کیونکہ ہمارے معاشرے میں اس کمیونٹی کے ساتھ اچھا رویہ نہیں برتا جاتا اور اس کے لیے طلبا و طالبات کو خاص طور پر گائیڈ کیا گیا۔
      آنے والے عرصے میں ہم نے نہ صرف کالج کے ا سٹوڈنٹس بلکہ والدین کی جانب سے بھی مثبت ردعمل کا اظہار دیکھا۔
      جوبن کیفے ویران ہو گیا
      این سی اے کا جوبن کیفے اب ویران ہے۔ طلبا و طالبات کیفے کی بندش سے لاعلم اور انتظامیہ کی تبدیلی کے بعد سے کالج کے ماحول میں در آنے والی غیر معمولی انتظامی سختی کی وجہ سے بات کرنے سے کتراتے دکھائی دیے۔
      چند ا سٹوڈنٹس سے جوبن اور اس کے سٹاف کے بارے میں بات ہوئی تو ان میں سے ایک نے کہا کہ ببلی آنٹی اور ان کا اسٹاف بہت اچھے طریقے سے پیش آتا تھا ہماری ان سے بہت اچھی دوستی تھی۔
      ایک طالبہ نے بتایا کہ کالج میں داخلے کے وقت جب دو برس پہلے تعارفی سیشن ہوا تو ہمیں یہ بتایا گیا تھا کہ یہاں موجود خواجہ سراؤں سے اچھے انداز میں بات کرنی ہے ان کی تضحیک نہیں کرنی ورنہ کالج سے بے دخل کر دیا جائے گا۔
      کسی نے کہا کہ اس کیفے میں ہمیں کھانے کے لیے حلیم، پراٹھا بہت کچھ ملتا تھا جسے اب ہم مِس کرتے ہیں۔ ہمیں کبھی کیفے انتظامیہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ لیکن نجانے کیوں کیفے کو اچانک بند کر دیا گیا۔
      ایک طالبہ نے حلیم میں روئی کے الزام پر حیرت کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ ہم بچے تو نہیں، سارا کالج کیفے سے کھانا کھاتا تھا کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا ہوتا تو ہم خود شکایت کرتے۔
      کچھ طلبا نے اس وقت یونیورسٹی انتظامیہ سے یہ کیفے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ بھی کیا تھا تاہم انھیں یہ تسلی دے کر خاموش کروا دیا گیا کہ جلد اس سلسلے میں کچھ کیا جائے گا۔
      دوسری جانب جوبن کا اسٹاف اب طویل انتظار کے بعد مایوسی کا شکار نظر آتا ہے۔ خواجہ سرا اب ایک بار پھر یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ اب کس طرف جائیں۔ کیا وہ پھر سے بھیک مانگنے لگیں یا پھر فنکشن میں لوگوں کے برے برتاؤ کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Moona (02-09-2018),Ubaid (02-10-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: خواجہ سراؤں کو دیا جانے والا این سی اے کا ج 

      شیئرنگ کا شکریہ


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      smartguycool (02-10-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •