SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: دنیا کے 25 ممالک کے بہترین میٹھے پکوان

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      دنیا کے 25 ممالک کے بہترین میٹھے پکوان

      کوئی بھی کھانا میٹھے کے بغیر نامکمل لگتا ہے اور دنیا بھر میں یہ خیال حقیقت سمجھا جاتا ہے، لیکن ہر ملک میں میٹھے کے حوالے سے پسند مختلف ضرور ہوتی ہے۔
      کچھ پکوان ہلکے پھلکے ہوتے ہیں جبکہ کچھ میٹھاس سے بھرپور اور آج کل چاکلیٹ سے بھرے ہوئے پکوان بھی اِن ہیں۔
      ذیل میں پاکستان سے لے کر جاپان، ترکی اور دیگر ممالک کے پسندیدہ میٹھے پکوانوں کا ذکر کیا گیا ہے جن کی تصاویر بھی لوگوں میں انھیں کھانے کی خواہش پیدا کرسکتی ہیں۔
      پاکستان : گلاب جامن

      گلاب جامن پاکستان کے پسندیدہ ترین میٹھے میں سے ایک ہے، جو دنیا کے مختلف حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے، یہ شیرے سے بننے والی مٹھائی ہے جس کی تیاری کے لیے ملک پاﺅڈر کا استعمال ہوتا ہے اور اسے گھی میں تلا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ منہ میں جاتے ہی یہ گھل جاتی ہے۔
      فرانس : کریم برولی
      کریم برولی فرانس بھر میں پسند کیا جانے والا میٹھا ہے، جس کا اوپری حصہ کریمی کسٹرڈ جبکہ نیچے سخت، کرنچی کریمیل موجود ہوتی ہے جو اس کی رنگت کو ہلکا سا بھورا کردیتی ہے۔
      انڈونیشیا : دادار گولنگ

      انڈونیشین زبان میں دادار کا مطلب پین کیک اور گولنگ رول کو کہا جاتا ہے،یہ میٹھا انڈونیشیا میں بہت زیادہ مقبول ہے خاص طور پر جاوا میں، یہ سبز رنگ کا میٹھا ہے جو مخصوص پتوں سے تیار کیا جاتا ہے جس کے اندر کوکونٹ شوگر بھرا جاتا ہے۔
      امریکا: ایپل پائی

      امریکا کا یہ پسندیدہ میٹھا سیب کے ٹکڑوں اور پرت دار پاپڑ پر مشتمل ہوتا ہے جسے کریم، ونیلا آئسکریم اور دیگر چیزوں جیسے پنیر کے ساتھ کھانے کے لیے رکھا جاتا ہے۔
      ترکی: بکلاوا

      ترکی کے خاص پکوانوں میں سے ایک بکلاوا انتہائی مزیدار ہوتا ہے جس کا خستہ اور کرکرا چھلکا کٹی ہوئی گریوں کی تہوں پر مبنی ہوتا ہے، اسے تیار کرنے کے لیے شیرے یا شہد کا استعمال کیا جاتا ہے۔
      اٹلی: گیلاٹو

      اٹلی کی گلیوں میں قطار سے بنے ریسٹورنٹس میں اطالوی آئسکریم گیلاٹو کو فروخت کیا جاتا ہے جو کہ روایتی آئسکریم کے مقابلے میں بہت زیادہ نرم ہوتی ہے، گیلاٹو کئی طرح کے ذائقوں میں دستیاب ہوتی ہے جیسے پستہ، چاکلیٹ، رس بیری وغیرہ۔
      پیرو: پیکارونز

      یہ درحقیقت پیرو کی بالو شاہی ہے جو کہ شکر قندی، حلوہ کدو، آٹے، معدے، چینی اور سونف کے آمیزے کو ڈیپ فرائی کرکے تیار کی جاتی ہے۔
      روس: سرنیکی

      روسی سرنیکی کے بہت زیادہ شوقین ہیں، یہ ایسا پین کیک ہے جو کہ پنیر سے بننے والی ایک پراڈکٹ کوارک سے تیار کیا جاتا ہے ، جس کے بعد اسے تل کر جام، ایپل ساس یا شہد کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
      اسپین: ٹارٹا ڈی سانتیگو

      یہ درحقیقت باداموں کا کیک ہے جس کی تاریخ کافی پرانی ہے، کہا جاتا ہے کہ اسے قرون وسطیٰ میں شمال مغربی اسپین کے علاقے گلیلیشیا میں پہلی بار تیار کیا گیا تھا اور آج تک اسپین میں اسے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
      جاپان: موشی

      جاپان کی اس مٹھائی کا نام موشی گوم سے لیا گیا ہے، یہ چاول سے تیار کی جانے والی مٹھائی ہے جسے ایک آمیزے کی شکل دے کر گول شکل دے دی جاتی ہے، یہ مٹھائی سال بھر دستیاب ہوتی ہے مگر جاپان میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر اسے بہت زیادہ کھایا جاتا ہے۔
      ارجنٹائن: پاسٹیلیٹوز

      ارجنٹائن کے یوم آزادی پر بہت زیادہ فروخت ہونے والا یہ میٹھا درحقیقت خستہ کرکری پیسٹری ہے جو کہ شکرقندی یا میٹھے کدو سے بھری ہوئی ہوتی ہے، جسے ڈیپ فرائی کرنے کے بعد اس پر چینی کا سفوف چھڑکا جاتا ہے۔
      برطانیہ: بینوفی پائی

      برطانیہ اس پائی کا گھر ہے جو کہ بہت مزیدار ہوتی ہے جسے کیلوں، کریم، ٹافی اور کئی بار چاکلیٹ یا کافی سے تیار کیا جاتا ہے۔
      برازیل: بریگیڈیروز

      یہ میٹھا برازیل میں ہر تہوار پر کھایا جاتا ہے، ٹرائفل کی طرح اسے بنانے کے لیے چاکلیٹ پاﺅڈر، کنڈنسڈ ملک اور مکھن کا استعمال ہوتا ہے۔
      چین: ڈریگن بریڈ کینڈی

      ڈریگن بریڈ کینڈی نہ صرف چینی مٹھائی ہے بلکہ یہ اس ملک کا ہاتھ سے تیار کیا جانے والا روایتی آرٹ بھی ہے، یہ سفید ریشے دار مٹھائی عام طور پر چینی اور مالٹ شوگر سے تیار کی جاتی ہے، جس میں مونگ پھلی اور ناریل کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔
      بیلجیئم: بیلجیئن ویفل

      جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ یہ بیلجیئم میں تیار ہوتا ہے اور ملک بھر میں عام فروخت ہوتا ہے، مکھن سے بنا یہ میٹھا گرم گرم کھانے میں زیادہ مزیدار لگتا ہے، عام طور پر اس کے اوپر چینی کا پاﺅڈر چھڑک کر پیش کیا جاتا ہے۔
      ہندوستان: موتی چور کے لڈو

      ان لڈوﺅں کے بارے میں زیادہ بات کرنے کی ضرورت نہیں، یہ پاکستان میں بھی کافی پسند کیے جاتے ہیں۔
      آسٹریا: سیکھرٹوریٹ

      آسٹریا میں کسی چیز کو میٹھا کہا جاتا ہے تو وہ سیکھرٹوریٹ ہی ہے، جو کہ خالص چاکلیٹ سے بننے والا کیک ہے جو ذائقے میں کچھ تلخ محسوس ہوتا ہے، یہ آسٹریا میں 1832 سے تیار ہورہا ہے۔
      آسٹریلیا: لیمنگٹن

      لیمنگٹن ایک چوکور آسٹریلین مٹھائی یا کیک ہے جو چاکلیٹ سے ڈھکی ہوتی ہے جبکہ اس کے اوپر ناریل سے سجاوٹ کی جاتی ہے۔
      جرمنی: شکروارزوالدر کرسکٹورٹے

      یہ لفظ درحقیقت بلیک فارسٹ چیری کیک کا جرمن ترجمہ ہے جو کہ جرمنی میں بہت زیادہ مقبول ہے، یہ کیک کریم، چاکلیٹ، چیری وغیرہ کا مکسچر ہوتا ہے۔
      آئس لینڈ: اسکائر

      اسکائر ہزاروں برسوں سے آئس لینڈ کے باسیوں کے کھانے کا حصہ رہا ہے، دہی جیسا یہ میٹھا دودھ اور چینی کے ساتھ جما کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ کئی بار اس میں پھلوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔
      کینیڈا: نانیمو بار

      اس میٹھے کو یہ نام برٹش کولمبیا کے شہر نانیمو سے ملا ہے، اس سادے میٹھے پکوان کو پکانے کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ یہ ویفر، کسٹرڈ فلیور بٹر آئسنگ اور پگھلی ہوئی چاکلیٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔
      جنوبی افریقہ: کوئیکسیسٹرز

      اس روایتی جنوبی افریقی میٹھے کا نام ڈچ ورڈ کوکی سے لیا گیا ہے، یہ بہت زیادہ میٹھے رول ہوتے ہیں جنھیں ٹھنڈے شیرے میں تلا جاتا ہے۔
      سوئیڈن: پرنسیسسٹارٹا

      پرنسز کیک یا سوئیڈش زبان میں پرنسیسسٹارٹا سوئیڈن کا مخصوص کیک ہے جس کا ٹاپ سخت اور عام طور پر سبز رنگ کا ہوتا ہے جو اس کیک کو منفرد روپ دیتا ہے۔ اس میں کیک اسفنج، پیسٹری کریم اور ویپیڈ کریم کی تہیں بھی ہوتی ہیں۔
      مصر: ام علی
      ام علی مصر کا امریکی بریڈ پڈنگ کا عربی ورژن ہے، یہ پف پیسٹری، دودھ، چینی، ونیلا، کشمش، ناریل اور مختلف اقسام کی گریوں سے تیار کیا جاتا ہے۔
      پولینڈ: مکوویک
      یہ ایک پیسٹری ہے جو سارا سال لوگوں کی غذا کا حصہ بنتی ہے، یہ میٹھے میدے کا ایسا رول ہے جو خشخاش کے دانوں سے بھرا ہوتا ہے جبکہ اس کے اوپر اکثر آئسنگ کی ٹاپنگ بھی کی جاتی ہے۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-08-2018),Ubaid (02-08-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دنیا کے 25 ممالک کے بہترین میٹھے پکوان

      مزیدارمعلومات
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •