SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ورلڈ کپ 2018: روسی میدانوں میں پاکستانی فٹ بال

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      ورلڈ کپ 2018: روسی میدانوں میں پاکستانی فٹ بال

      پاکستان فٹ بال کے میدان میں عالمی طور پر کبھی کارہائے نمایاں تو انجام نہ دے سکا اور نہ ہی مستقبل قریب میں ایسا کچھ دکھائی دے رہا ہے تاہم سیالکوٹ میں تیار ہونے والی فٹ بال رواں سال روس میں ہونے والے ورلڈ کپ 2018 میں استعمال ہوں گی۔
      الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستانی تیار کردہ مصنوعات استعمال ہوں گی۔
      پاکستان میں روسی سفیر الیکسی ڈیڈوف نے حال ہی میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیلسٹار 18 کی تیاری پاکستان میں ہوگی۔
      خیال رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2014 میں بھی سیالکوٹ میں تیار کردہ فٹ بال استعمال کیے گئے تھے۔
      روس میں ہونے والے سال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے لیے فٹ بال کی تیاریوں کی ذمہ داری حاصل کرنے والی کمپنی فارورڈ اسپورٹس کے سربراہ خواجہ مسعود نے اناطولو ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ہمارے لیے ایک اعزاز ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال فراہم کرررہے ہیں اور ہم اس چیلنج کو پورا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
      ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستانی فٹ بال ٹیم تو آنے والے ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی تاہم گیندوں کی بدولت پاکستان کی موجودگی کا احساس ہوگا'۔
      الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق خواجہ مسعود کی کمپنی کا کھیلوں کی دنیا کا ایک بڑے نام ایڈیڈاز سے معاہدہ ہے جس نے ورلڈ کپ کے لیے بڑے پیمانے پر آرڈر حاصل کر لیا ہے۔
      خواجہ مسعود نے آرڈر کے حوالے سے کوئی اعداد وشمار تو نہیں بتائے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی ماہانہ 7 لاکھ فٹ بال تیار کرتی ہے۔
      پاکستان اسپورٹس گڈز ایسوسی ایشن کے صدر حسین چیمہ کا دعویٰ ہے کہ ورلڈ کپ 2018 کے لیے فٹ بال فراہم کے لیے پاکستان کے حصہ میں ایک کروڑ فٹ بال ہیں۔
      یاد رہے کہ پاکستان میں روایتی طور پر ہاتھوں کی سلائی سے تیار ہونے والی گیندوں کے طریقہ کار کو 2013 میں تبدیل کردیا گیا تھا جب فارورڈ اسپورٹس نے اپنی کمپنی کو تھرمو بونڈڈ بال میں ڈھال دیا تھا۔
      بعد ازاں ان کے پینل نے بھی سلائی کے بجائے تھرمو بونڈڈ کے طریقہ کار کو اپنا لیا تھا۔
      پاکستان کے مقامی صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی پیداوار حریف چین کے مقابلے میں اعلیٰ معیار کے باعث بہترین ہیں۔
      پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اعجاز کھوکھر نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'فٹ بال کا بڑا کاروبار چین سے پاکستان منتقل ہوگیا ہے کیونکہ ہم دنیا کو معیاری چیز فراہم کررہے ہیں'۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-08-2018),Ubaid (02-08-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ورلڈ کپ 2018: روسی میدانوں میں پاکستانی فٹ بال

      عمدہ ، مفیداور خوب صورت انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: ورلڈ کپ 2018: روسی میدانوں میں پاکستانی فٹ بال

      Shukar hai


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •