SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: سلمان بٹ کا بنگلہ دیش کے کلب سے معاہدہ

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      سلمان بٹ کا بنگلہ دیش کے کلب سے معاہدہ

      پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے این او سی جاری کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش کے ڈھاکا پریمیئر لیگ کے محمڈن اسپورٹنگ کلب سے معاہدہ کرلیا۔
      خیال رہے کہ 33 سالہ سلمان بٹ ان چند پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے اجمان آل اسٹارز میں شمولیت اختیار کی یا ارادہ کیا تھا۔
      یاد رہے کہ اجمان آل اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرپشن کے شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
      سلمان بٹ نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
      کرکٹ ماہرین نے ان کے اس نظریہ سے اختلاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سلمان بٹ نے متنازع ٹی 20 لیگ میں ایک میچ بھی کھیلا تھا۔
      تاہم پی سی بی کی جانب سے سلمان بٹ کو کسی غلط کام میں ملوث نہ ہونے کا کہتے ہوئے انہیں این او سی جاری کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش کے اے کلاس ٹورنامنٹ محمڈن میں شمولیت اختیار کی۔
      سلمان بٹ نے کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ طویل عرصے کے بعد میرا یہاں ہونا مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔
      ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں بنگلہ دیش اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلنے کی جگہ بن گئی ہے اور انھوں نے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کو بارہا منوایا ہے اور یہ سب ان کے ڈومیسٹک کھیل سے سامنے آتا ہے۔
      انھوں نے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ کلب تاریخی حیثیت رکھتا ہے، کئی عظیم پاکستانی کھلاڑیوں نے اس کلب کی نمائندگی کی اور مجھے امید ہے کہ میں بھی یہاں اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔
      انھوں نے مزید کہا کہ شکیب الحسن ٹیم کے کپتان ہوں گے اور مجھے امید ہے کہ ان کے ہونے سے اس سیزن میں کچھ نیا ہوگا۔
      واضح رہے کہ سلمان بٹ کو قومی ون ڈے کپ کے لیے لاہور کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سلیکشن میں اختلافات کی وجہ سے انھوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-08-2018),Ubaid (02-08-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سلمان بٹ کا بنگلہ دیش کے کلب سے معاہدہ

      عمدہ اور خوب صورت انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •