SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکومت اور فوج کے &#

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکومت اور فوج کے &#

      وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکومت اور مسلح افواج کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی۔
      بلومبرگ نیوز ایجنسی کے صحافیوں کے ایک پینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں اور جب تک تمام قوتیں امن مذاکرات میں شامل نہیں ہوتی اس وقت تک پیش رفت ممکن نہیں۔
      بلومبرگ کی جانب سے انٹرویو کی بنیاد پر ایک رپورٹ تیار کی گئی، جس میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات میں 6 ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے اور حکومت اس دوران فوج سے کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتی۔
      اس رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کیا کہ گزشہ برس کے دوران اداروں کے درمیان مزاحمت میں اضافہ ہوا۔
      رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے انٹرویو میں کہا کہ ہماری ان سے کھل کر بات چیت ہوئی اور اس وقت بہتر مفاہمت ہے جبکہ یہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور ہمارے درمیان کئی معاملات پر اتفاق رائے موجود ہے۔
      امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان اسٹریٹجی کے بارے میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مدد کرنے کو تیار تھا کیونکہ بالاخر ایک دن افغانستان کو بیٹھ کر مذاکرات کرنا ہوں گے۔
      انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان لوگوں کو افغانستان کے حوالے کیا جو افغان شہری یہاں گرفتار ہوئے تھے، یہ لوگ ہمارے یہاں دہشت گرد حملوں میں ملوث نہیں تھے کیونکہ اگر یہ ملوث ہوتے تو ان پر مقدمہ چلایا جاتا، لہٰذا ہم نے انہیں افغان حکام کے حوالے کیا۔
      وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 27 افراد کی واپسی قیدیوں کی منتقلی کا معمول کا عمل تھا۔
      امریکا کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی امداد معطل کرنے کے فیصلے پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی امداد پہلے ہی بہت کم تھی جبکہ پاکستان کوالیشن سپورٹ فنڈ کے تحت دیے گئے اربوں ڈالر کا معاوضہ ادا کر رہا ہے۔
      انہوں نے کہا کہ امداد کی معطلی کے باوجود پاکستان نے افغانستان کے راستے امریکی سپلائی روٹس بند نہیں کیے جبکہ امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
      وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بڑھتے تعلقات کے باوجود پاکستان کا امریکا کے ساتھ تعاون نہیں رکا کیونکہ ہم یہ ماننے ہیں کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات گہرے اور دیر پا ہیں جبکہ امریکا کے ساتھ یہ زیادہ مشروط ہیں۔
      انٹرویو کے دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید سے تعلق رکھنے والی فلاحی تنظیم کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔
      انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سے 3 ماہ میں پاکستان کی جانب سے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃ کے خلاف زیادہ پابندیاں لگائی گئی لیکن حافظ سعید کے خلاف مزید کارروائی مکن نہیں تھی کیونکہ ہمارے پاس ان کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (02-08-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •