SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: کن فیکون

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کن فیکون

      کن فیکون

      اللہ تعالیٰ انہونی کو ہونی کیسے کرتا ہے حضرت ابراہیم علیہ اسلام اور حضرت زکریا علیہ السلام کے واقعات

      اللہ تعالیٰ اس کائنات خالق ومالک ہے۔وہ جب اس کا ئنات میں تصرف کا ارادہ فرماتا ہے تو بس اتنا کہتا ہے، کن یعنی ہو جاپس وہ ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ العزت کو کوئی کام کرنے کے لیے نہ تو ہماری طرح تگ ودو کرنی پڑتی ہے اور نہ ہی وہ ہم انسانوں کی طرح ذرائع کا محتاج ہے۔اسی طرح دوپیغمبروں کے واقعات ہی جن کے ہاں اولاد ہونے کے ظاہری اسباب نہیں تھے اور جب وہ پوری طرح سے مایوس ہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے انھیں کیسے بہترین اولاد سے نوازاان میں سے پہلا واقعہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پہلی شادی حضرت سارہ علیہا السلام سے ہوئی تھی اور کئی سال گزرنے کے باوجوان دونوں کے ہاں کوئی اولاد پیدا نہ ہوئی پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام سے شادی کی تو اللہ تعالیٰ نے انھیں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی صورت میں اولاد نرینہ سے نوازا۔
      حضرت ابراہیم علیہ السلام جب بہت بوڑھے ہوچکے تھے اور حضرت سارہ علیہ السلام بھی بانجھ تھیں تو ایک مرتبہ کچھ لوگ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئے ۔وہ لوگ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے بالکل اجنبی تھے۔مہمان نوازی کے تقاضوں کو نبھاتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ السلام ان سے نظر بچا کر ایک بچھڑا بھون کر لے آئے اور ان سے کھانے کے لئے اصرار کرنے لگے لیکن انھوں نے کھانے کے لیے ہاتھ نہیں بڑھایا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اس بات سے بہت پریشان ہوئے تو انھوں نے کہا کہ ہم انسان نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں اور آپ کو بیٹے کی خوشخبری دینے آئیں ہیں۔حضرت سارہ علیہا السلام دروازے کی اوٹ میں کھڑی یہ ساری باتیں سن رہی تھیں ۔بیٹے کی خوشخبری سن کر بے اختیار اپنے سر کو ہاتھ مار ا اور کہاکہ میں بانجھ ہوں بھلا میرے ہاں اولاد کیسے ہوگی ؟ فرشتوں نے کہا کہ تمھارے رب کا یہی فیصلہ ہے کہ اس عمر اور بانجھ پن کے باوجود تمھارے ہاں بیٹا ہوگا چنانچہ ان دونوں کو اللہ تعالیٰ نے بہت عرصے بعد بیٹا عطا فرمایا جن کا نام حضرت اسحاق علیہ السلام رکھا گیااور انہی سے بنی اسرائیل کا سلسلہ آگے بڑھا۔حضرت یوسف علیہ السلام بھی انہی کے بیٹے تھے۔ دوسرا واقعہ حضرت زکریا علیہ السلام کا ہے جو حضرت مریم علیہاالسلام کے خالو تھے اور جس وقت حضرت علیہ السلام ہیکل میں گوشہ نشین تھیں تو حضرت زکریا علیہ السلام ہی ان کے سارے معاملات کو دیکھتے تھے۔ایک دن حضرت زکریا علیہ السلام حضرت مریم علیہاالسلام کے پاس تشریف لائے اور انھیں بہت سمجھ داری کی باتیں کرتے دیکھاتو ان کے دل میں بھی اولاد کی خواہش جاگی حالانکہ وہ بہت بوڑھے ہوچکے تھے اور ان کی بیوی بھی بانجھ تھیں مگر اللہ تعالیٰ کے نبی اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہوتے۔ حضرت زکریا علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی رب تذرنی فرداوانت خیر الوارثین اے اللہ مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو بہترین وارث عطا کرنے والا ہے ایک دن حضرت زکریا علیہ السلام عبادت کررہے تھے کہ اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ آیا اور اس نے انھیں بیٹے کی خوشخبری دی۔اس مرتبہ حضرت زکریا علیہ السلام کو لگا جیسے یہ ان کا وہم ہو کیونکہ وہ بہت بوڑھے ہوچکے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ ہمیشہ اپنے بندوں پر رہتی ہے اور وہ اپنے بندوں کی ہر دعا کو سنتا ہے۔جتنے یقین سے کوئی دعا مانگتا ہے اس کی دعا قبول کی قبولیت کے اتنے ہی قوی امکانات ہوتے ہیں۔ان کی بیوی بھی بانجھ ہے تو پھر بھلا اولاد کیسے ہوسکتی ہے؟ فرشتے نے کہا کہ یہ آپ کے اللہ کا فیصلہ ہے اور ایسا ہی ہوگا اور اس کی نشانی یہ ہے کہ آپ تین دن تک کسی سے بات نہ کرسکو گے سوائے اللہ تعالیٰ کے ذکر کے چنانچہ ایساہی ہوا ور اللہ تعالیٰ نے حضرت زکریا علیہ السلام کو بڑھاپے اور بیوی کے بانجھ پن کے باوجود حضرت یحییٰ علیہ السلام کی صورت میں بیٹے کی نعمت سے نوازا جو بعد میں بہت بڑے پیغمبر بنے اور بنی اسرائیل کی اصلاح کرتے رہے۔ان کا اور حضرت عیسی علیہ السلام کا زمانہ تقریبأٴ ایک ہی ہے۔
      ان دونوں واقعات سے یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے وہ ارحم الراحمین ہے ۔اللہ تعالیٰ کی نگاہ ہمیشہ اپنے بندوں پر رہتی ہے اوروہ اپنے بندوں کی ہر دعا کو سنتا ہے ۔ جتنے یقین سے کوئی دعا مانگتا ہے اس کی دعا کی قبولیت کے اتنے ہی قومی امکانات ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں رسول اللہ ﷺ کو مخاطب کر کے فرمایا میرے بندے جب میرے بارے میں پوچھیں تو ان سے کہو کہ میں ان سے قریب ہوں ۔ان کی دعائیں قبول کرتا ہوں اور جب وہ مجھے پکارتے ہیں۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 3 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Glitter Eyes (02-04-2018),Moona (02-04-2018),Ubaid (02-08-2018)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Glitter Eyes's Avatar
      Join Date
      Mar 2017
      Location
      Faisalabad
      Posts
      83
      Threads
      12
      Thanks
      16
      Thanked 72 Times in 51 Posts
      Mentioned
      0 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: کن فیکون

      سبحان اللہ
      بے شک اللہ پاک سننے والا ہے



    4. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: کن فیکون


      اللہ تعالیٰ اس کائنات خالق ومالک ہے۔وہ جب اس کا ئنات میں تصرف کا ارادہ فرماتا ہے تو بس اتنا کہتا ہے، کن یعنی ہو جاپس وہ ہو جاتا ہے۔
      بے شک
      سبحان اللہ


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •