SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: پی ٹی آئی ٹائیگرز : اخلاقیات کا شکوہ

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      پی ٹی آئی ٹائیگرز : اخلاقیات کا شکوہ

      آپ تحریک انصاف پر الزام لگاتے ہیں کہ ان کے کارکنان بدتمیز ہیں تو یہ نہ عمران خان کا قصور ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کا، کیونکہ ہم نوجوانوں کی تحریک انصاف سے وابستگی جمعہ جمعہ آٹھ دن کی بات ہے۔ ہماری تربیت تو ان والدین نے کی ہےجو مسلم لیگ، پیپلز پارٹی یا کسی دوسری جہاندیدہ پارٹی کے ووٹر یا حامی رہے ہیں یا پھر اس معاشرے نے کی ہے جس کو تشکیل دینے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کا کلیدی کردار رہا ہے۔ فوج کے دست و بازو بھی یہی سیاست دان رہے ہیں۔ عمران خان کی گود تو تیس اکتوبر کو ہری ہوئی ہے، اب ہم شیر خواروں سے کیا گلہ اور کیسا گلہ؟ تحریک انصاف
      ہاں ہمیں الطاف بھائی سے گلہ ہے جو زبان وہ استعمال کرتے رہے ہیں۔ ہاں ہمیں گلہ ہے جناب شہباز شریف سے جو علی بابا جیسے افسانوی ہیرو کو چوروں کا سردار کہتے آئے ہیں۔ ہمیں گلہ ہے ان دانشوروں سے جن کی رائے ان کی جیبوں میں تشکیل پاتی ہے۔ ان کالم نگاروں سے جو اپنے ہم پیشہ بھائیوں کو امریکہ، انڈیا اور افغانستان کا ایجنٹ کہتے ہیں۔ ہمیں گلہ ہے ان علماء کرام سے جو انتخابی جنگ کو کفر اور اسلام کی جنگ بنا دیتے ہیں اور زبردستی مسلمان کو یہودی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک کالم نگار کو لگتا ہے کہ سفیر بننا اُن کا حق ہے اور وہ ہمارے ہی روپوں سے خریدے گئے اخبار میں اپنے حق کے حصول کے لیے اخلاقیات کی ساری حدیں پار کرجاتے ہیں مگر وہ ہماری مذمت کرتے ہیں کہ ہم بدتمیز ہیں۔
      ہمیں شکوہ ہے ان سیاست دانوں، جرنیلوں اور ججز سے جو اپنے حلف کی لاج نہیں رکھتے۔ ہم نے آپ بڑوں کو یہی کرتے دیکھا کہ جہاں فائدہ نظر آیا اپنی رائے بدل دی اور جہاں خطرہ نظر آیا وہاں خاموشی اختیار کرلی۔ آپ ہمیں درس دیتے آئے ہیں کہ الیکشن کے نتائج نہ ماننا غیر جمہوری عمل ہے مگر آپ یہ نہیں کہتے کہ دھاندلی ایک بہت بڑا جرم ہے۔ ہمارے ووٹ اور نوٹ چوری ہوگئے ہیں مگر ہمیں درس دیا جارہا ہے کہ جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں اس چوری پر خاموشی اختیار کرلو۔
      آپ نے پاکستان بگاڑا اور توجہ ہٹانے کے لیے آپ ہم پر بگاڑ کا الزام دھرتے ہیں۔ مگر ہم آپ ہی کے بگاڑے ہوئے پاکستان کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کا وطیرہ یہ ہے کہ دیوار پر شیرہ لگا کر مخلوق کو باہم شیر و شیر کرکے ایک طرف کھڑے ہو کر اخلاقیات اور تقدیس مشرق کے نوحے پڑھتے ہیں۔ تو جناب اگر ہم آپ ہی جیسے ہیں تو پھر پریشانی کس بات کی ہے؟ ہم آپ ہی کے لگائے گئے درخت کا پھل ہیں۔ بس فرق یہ ہے کہ ہم ٹھیک ہوناچاہتے ہیں مگر آپ کو اپنا آپ ٹھیک نہیں کرنا۔ اور یہی ہے وہ اسٹیٹس کو جس کو ہم توڑنا چاہتے ہیں۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Moona (02-05-2018)

    3. #2
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: پی ٹی آئی ٹائیگرز : اخلاقیات کا شکوہ

      Boht umda tehreer Hassan Dawar sahab.


    4. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      smartguycool (02-04-2018)

    5. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: پی ٹی آئی ٹائیگرز : اخلاقیات کا شکوہ


      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    6. #4
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: پی ٹی آئی ٹائیگرز : اخلاقیات کا شکوہ

      Quote Originally Posted by Moona View Post

      Nyc Sharing

      t4s
      Esai post par to kam az kam kuch comment kia karai janab


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •