SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: قابو پانا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      قابو پانا

      قابو پانا
      انتھونی رابنز
      جذبات پر قابو:ذرا سوچئے آپ اپنا وزن کیوں کم کرنا چاہتے ہیں، کیا اس لیے کہ آپ زائد وزن سے چھٹکارہ پا کر بہتر محسوس کریں گے، یا آپ اچھے لگیں گے، آپ میں زیادہ اعتماد اور پھرتی آئے گی۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہر وہ کام جو ہم کرتے ہیں ہماری سوچ کے طریقے اور انداز کو تبدیل کرتا ہے۔ تاہم ہم میں بے شمارلوگ ایسے ہیں جو خود کو بدلنے کی تربیت نہیں رکھتے۔ ہم حیران کن حد تک اپنی ذہانت کو ایسے جذباتی کاموں میں اور میدانوں میں استعمال کرتے ہیں جو بالکل بھی فائدہ مند نہیں ہوتے اور اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو بھول جاتے ہیں۔ ہماری اکثریت جذبات کے دھارے میں بہہ کر ان باتوں پر توجہ دینے لگتی ہے جو ہمارے بس میں ہوتی ہی نہیں اورہمارے جذبات بے قابو ہوتے چلے جاتے ہیں۔ یہ صورت حال ذہن پر اتنا اثر ڈالتی ہے کہ پھر ہمیں دوائیوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ جسم پر قابو: ذرا تھوڑی دیر کے لیے سوچیں کہ کیا آپ جب صبح بیدار ہوتے ہیں تو ہشاش بشاش ہوتے ہیں یا تھکے تھکے، بوجھل اور سست۔ کیا آپ پریشان اٹھتے ہیں، ان سوچوں کے ساتھ کہ آج کیا کیا کرنا ہے اورآپ کر کیا رہے ہیں، آپ ایسی خوراک کھا رہے ہیں جو ہمیں محض چربی دے رہی ہے۔ ہم سوچتے ہیں کہ میں یقینا اپنے جسم سے مخلص نہیں، ہم بیکار بیٹھ کر ٹی وی دیکھتے ہیں، ہم سگریٹ پیتے ہیں یا کوئی دوسری نشہ آور چیز استعمال کرتے ہیں۔ یہ باتیں ہمارے جسموں کو ناکارہ کر رہی ہیں۔ اس صورت میںضرورت اپنے آپ سے مخلص ہونے کی ۔ تعلقات پر قابو: جب آپ جذبات اور جسم پر قابو پانے کے اہل ہو جائیں تو اگلا اہم ترین میدان اب آپ کے لیے یہ ہے کہ تعلقات بنانے کے سلسلے میں آپ ماہر ہو جائیں۔ آپ کے تعلقات روحانی، خاندانی، کاروباری اور معاشرتی ہوتے ہیں۔ پہلے آپ کے تعلقات اپنے آپ سے ہوں گے اور پھر دوسروں سے۔ اخراجات و آمدن پر قابو: پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا، آپ کے پاس جتنا پیسہ ہوگا آپ پر اتنا ہی دباؤ ہوگا۔ میرے نزدیک ضرورت اس بات کی ہے کہ روپے پیسے کے بارے میں آپ کے عقائد بدل دیے جائیں اور آپ اسے خوشیوں کا ذریعہ مت سمجھیں۔ آپ کو یہ سمجھانا مقصود ہے کہ کون سے جذبات، عقائد اور اقدار پیسے کے حصول، جمع کرنے اور خرچ کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ جان کر آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ اپنے خوابوں کو ایک شکل دے سکیں اور انہیں پورا کر سکیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو ذہنی سکون حاصل ہو گا۔ وقت پر قابو: یہ بات تو طے ہے کہ شاہکار تیار ہونے میں وقت لیتا ہے۔ پھر بھی ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو نہیں جانتے کہ وقت کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ میں ٹائم مینجمنٹ کے بارے میں بات نہیں کرنے جا رہا بلکہ یہ بتانا چاہوں گا کہ وقت کو بہتر طریقے سے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے کہ وقت ہمارا دشمن بن جائے ہمیں اسے اپنا دوست بنانا ہے۔ ایک مرتبہ آپ کو وقت کو قابو میں کرنے کا ہنر آ گیا تو آپ جان جائیں گے کہ کیسے کچھ لوگ وقت کے بارے میں غلط اندازے لگا لیتے ہیں۔ ۔۔





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (01-30-2018),Ubaid (01-27-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: قابو پانا


      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-01-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قابو پانا

      Quote Originally Posted by Moona View Post

      Nyc Sharing

      t4s
      پسند اور رائے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •