SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: رفیق حیات کا انتخاب

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      رفیق حیات کا انتخاب

      رفیق حیات کا انتخاب

      RH.jpg

      تمکین حق
      رفیق حیات کے انتخاب میں تین عوامل بالعمول کار فرما ہوتے ہیں۔ قرب، ہم زوجیت اور تکمیل۔ علاقہ سکونت میں قرب سے مراد دیہی اور شہری بستیوں، مختلف نژادی نسلی گروہوں اور مختلف علاقوں میں سے رفیق کا انتخاب ہے۔ ہم زوجیت بھی ایک طرح سے انتخاب کا دائرہ کسی حد تک محدود کر دیتی ہے کہ اس میں یکساں گروہوں میں ہی شادی کو ترجیح دینے کا رجحان ہے۔ اگر چہ بالعموم شادی اپنے ہی معاشرتی، قومی، مذہبی، نژادی و نسلی گروہوں میں پسند کی جاتی ہے، مگر آج کل رجحان ایسی شادیوں کی طرف ہے جو مخلوط ہوں ۔ ان شادیوں کی کامیابی کا دارومدار انتخاب رفیق کی تحریک، رفقا اور ان کے خاندانوں کے امتیازات مٹانے کی ذمہ داریوں اور ان کی اس قابلیت پر ہے کہ وہ اپنے فرق و تفاوت کو سمجھیں اور اس سے توافق کر لیں۔منگنی کو ایک تسکین بخش ارتقائی کام کہا گیا ہے، لیکن اس میں بھی بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جو نوجوانوںکو نبھانی پڑتی ہیں۔ منگنی سے متعلق رسمیں منگنی کے دور کی کامیابی میں معاون ہیں۔ دونوں خاندان آپس میں احساس تعلق پاتے ہیں اور ایسی ریتوں کا انتخاب کرتے ہیں جو دونوں خاندانوں میں یکساں ہوں یا جن سے دونوں کی خوشیاں پوری ہو سکیں۔ نیز جو قائم رکھی جا سکیں۔ اس دور سے متعلق ارتقائی کاموں میں رفقا کو خود کو اپنی، اپنے خاندانوں اور باہم عزا و اقربا و دوست احباب کی نظروں میں ایک خوشگوار بندھن میں بندھا ہوا سمجھنا، ایک دوسرے پر اعتماد رکھنا اور بہتر طور پر سمجھنے اور اپنا جاننے کی صلاحیت، شادی کی تیاری جس میں دونوں خاندانوں کی اقدار، ان کے معیار اور توقعات کا لحاظ رکھا جائے۔ شادی کرنا بہت سے کاموں کے ارتقا کی ابتدا ہے۔ شادی شدہ جوڑے کو کئی سوالات کا جواب ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ مثلاً شادی دونوں خاندانوں اور لڑکا لڑکی کی مرضی کے مطابق ہے یا نہیں۔ شادی کے بعد رہائش کہاں ہو گی اور ذریعہ معاش کیا ہو گا؟ کیا لڑکی اورلڑکا دونوں شادی کی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل ہیں؟ شادی کی رسم کس طرح ادا ہو گی؟ جس شادی کی ابتدا دونوں خاندانوں کی مرضی و رضامندی پر ہوتی ہو، اس میں کم سے کم نا اتفاقیوں اور ناچاقیوں کا احتمال ہوتا ہے۔ متوقع شادی سے متعلق دونوں خاندانوں کے رویے سمجھنا اور ان کا احترام کرنا بیاہے جانے والے جوڑے کا ایک اہم ارتقائی کام ہے۔ بالعموم نوجوانی و عنفوان شباب کی شادیاں سب سے زیادہ پر خطر بتائی جاتی ہیں۔ لیکن عمر صرف ایک معیار ہے۔ اس سے زیادہ بہتر علامات آمادگی، جذباتی عمر یا بلوغ ہے۔ لہٰذا شادی سے متعلق ارتقائی کاموں میں والدین اور بیاہے جانے والے جوڑے کا باہم تعاون اور تقریب کے معاشرتی پہلو سمجھنا، ان سے متعلق ذمہ داریاں نبھانا ہے۔ جس شادی میں حالات سے تعاون کیاجائے، دونوں خاندانوں کی خواہشات کا احترام شامل ہو اور زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق فیصلے اقدار کے مطابق کیے جائیں، وہ کامیاب تصور کی جاتی ہے۔





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-11-2018),Ubaid (03-12-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: رفیق حیات کا انتخاب


      Nyc & Informative Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •