SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: خبردار جو کسی نے بلاول کی شادی کی خبر دی

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      خبردار جو کسی نے بلاول کی شادی کی خبر دی

      ہمیں معتبر ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ مستقبل میں بلاول بھٹو زرداری کی شادی ہو سکتی ہے۔ ایک طرف یہ خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی کو خاتونِ اول مل جائے گی تو دوسری طرف یہ غم بھی ہے کہ اس شادی کو لے کر میڈیا خبث باطن کا مظاہرہ کرے گا اور ایک قومی لیڈر کی نجی زندگی میں بے وجہ کی دخل اندازی کرے گا۔ اس کی جتنا جی چاہے اتنی مذمت کی جانی چاہیے۔
      چلیں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی کی پریس کوریج کے معاملے میں ہم میڈیا کی یہ تاویل مان لیتے ہیں کہ وہ جنرل ضیا الحق کے تاریک مارشل لا کا سیاہ دور تھا اور اس وقت پریس کو ڈکٹیٹر کے احکامات ماننے پڑتے تھے۔ اس لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی کی نہ صرف میڈیا میں بھرپور کوریج کی گئی بلکہ مختلف شہروں دیہاتوں میں جشن بھی منائے گئے۔ ظالم ڈکٹیٹر تو چاہتا ہی یہ تھا کہ اس وقت کی سب سے بڑی عوامی لیڈر کی نجی زندگی کو نجی نہ رہنے دیا جائے۔
      مگر جب بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جب ایک خاتون کی تصویریں دکھا دکھا کر یہ دعوی کیا جانے لگا کہ وہ آصف علی زرداری کی بیگم ہیں اور ان کے پاس موجود ایک چھوٹے سے بچے کو آصف زرداری کا بچہ قرار دیا جانے لگا تو پھر بھی ہمیں نہایت افسوس ہوا کہ ایک سیاسی لیڈر کی نجی زندگی کو زیر بحث لایا جا رہا ہے۔ ہمیں ٹھیک سے علم تو نہیں ہے مگر ہمیں یقین ہے کہ سیاسی لیڈر کی نجی زندگی کو زیر بحث لانے کے مخالف افراد نے اس وقت آصف زرداری کے ساتھ یہ سلوک کیے جانے کی بھرپور مذمت کی ہو گی۔ ظاہر ہے کہ کسی ثبوت کے بغیر ہی اس خاتون کو آصف زرداری کی بیوی بنا دینے پر تو سب باحیا حلقوں نے میڈیا کی خوب دھلائی کی ہو گی۔
      اسی زمانے میں بلاول کے متعلق بھی میڈیا نے یہ من گھڑت خبریں دینی شروع کر دی تھیں کہ ان کا نہایت ہی رومانی تعلق ایک نہایت ہی شادی شدہ خاتون وزیر سے ہے۔ ظالم میڈیا نے اسے خوب اچھالا تھا اور ظالم میڈیا سے زیادہ اسے سوشل میڈیا کے سیاسی سیلوں نے اچھالا تھا۔ شکر ہے کہ اس وقت سیاسی لیڈروں کی نجی زندگی کے حق کے محافظین نے خم ٹھونک کر اپنے میڈیا سیلوں کی مخالفت کی تھی۔
      میاں شہباز شریف کے معاملے میں بھی میڈیا نے نجی زندگی میں خوب مداخلت کی تھی۔ ان کے متعلق خاص طور پر سوشل میڈیا پر خوب خبریں چلی تھیں کہ ایک سرکاری افسر کی بیگم نے خلع لے کر میاں صاحب کو میاں بنا لیا ہے۔ خبریں چلنے لگیں کہ میاں صاحب نے بسا بسایا گھر تڑوا دیا ہے۔ اب یہ تو میاں صاحب کی قطعاً نجی زندگی ہے۔ میڈیا کو اس میں مداخلت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔
      ہمارے ایک مشہور کھلاڑی ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایک مشہور کھلاڑن سے شادی کی تھی۔ اجی وہی کھلاڑن جس کی تصویر آپ کے دل پر ٹنگی ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی پر تو پورا پاکستانی اور ہندوستانی میڈیا دیوانہ ہو گیا تھا۔ خاص طور پر پاکستانی میڈیا تو ایسے خبریں دے رہا تھا جیسے شعیب ملک پرتھوی راج سٹائل میں دہلی سے گھوڑے پر بٹھا کر سنجوگتا کو اڑا لائے ہوں۔ شکر ہے کہ اس وقت میڈیا کے اس رویے کی خوب مذمت کی گئی تھی کہ وہ دو افراد کی نجی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے اور پورے برصغیر نے اس شادی کی خبریں دیکھنے سے انکار کر دیا تھا۔
      ہمیں امید ہے کہ میڈیا آئندہ مشہور افراد کی ذاتی زندگی سے دور رہے گا اور ان کی خوشی غمی کی خبر دے کر ان کو پریشان کرنے سے گریز کرے گا۔ خبردار جو میڈیا نے بلاول بھٹو کی شادی کی خبر دی۔ بس وہ چپکے سے شادی کر لیں اور قاضی اور دو گواہوں کے سوا کسی کو کانوں کان خبر نہ ہو۔ ہمیں یقین ہو چکا ہے کہ بلاول کے کروڑوں چاہنے والوں کی خوشی اسی میں ہے کہ ان کو بلاول کی شادی کی خبر نہ ملے اور اس خبر کا میڈیا پر مکمل بلیک آؤٹ کیا جائے۔ ہمیں یہ دلیل مت دیں کہ مشہور لوگوں کو اپنی شہرت کی قیمت چکانی پڑتی ہے اور خاص طور پر قوم کی راہنمائی کرنے کے خواہشمند امیدواروں کو خوب چھانا پھٹکا جاتا ہے۔


      بشکریہ …. عدنان خان کاکڑ



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (01-13-2018),Moona (01-13-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: خبردار جو کسی نے بلاول کی شادی کی خبر دی


      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following 2 Users Say Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (01-13-2018),smartguycool (01-13-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: خبردار جو کسی نے بلاول کی شادی کی خبر دی

      بہت عمدہ انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •