SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: قصّہ حاتم طائ جدید 3

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      قصّہ حاتم طائ جدید 3

      (کہانی مولوی مقصود کی ، جو عقد ثانی کا مُنکر تھا)
      اے حاتم سنو
      میں چک نمبر 73 جنوبی کا امام مسجد تھا- علاقے بھر میں میرے جیسا خطیب کوئ نہ تھا- اسلامی دنیا کے مسائل پر میری ہمیشہ نظر رہتی تھی اور میں شب و روز مسلمانوں کے فکری انحطاط ، اس کے اسباب اور انکے سدباب کےلئے متفکر رہتا تھا

      دور دور سے لوگ میرا وعظ سننے آتے تھے- میں سماج کی ہر برائ پر نکیرکرتا اور ان روایات کا خاتمہ فرضِ عین سمجھتا جو عین جاھلیّت کی پیداوار ہیں- اُمّتِ مسلمہ کو ازسرِنو منظم کر کے عظمتِ رفتہ پر کھڑا کرنا ، میرا مشن اور مقصودِ حیات تھا
      ایک روز دورانِ مطالعہ کسی عربی رسالے کا ایک مضمون نظر سے گزرا- مضمون کیا تھا ، امت مسلمہ کا نوحہ تھا- یہ ان بہن بیٹیوں کا دکھ درد تھا جو جو ہماری بوسیدہ روایات کے سبب تجرّد کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں- ان میں کنواریاں بھی ہیں ، مطلقہ اور بیوائیں بھی- عالمِ اسلام میں مردوں کے مقابلے میں جن کی تعداد تین گنا ہو چکی ہے- مضمون نگار نے لکھا تھا کہ تعدّدِ ازواج ہی اس مشکل کا واحد حل ہے ورنہ فحاشی کا وہ سیلاب آئے گا جس میں پوری امت خش و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی
      مضمون کیا پڑھا ، راتوں کی نیند اُڑ گئ- اگلے ہی روز آدینہ تھا ، سوچا سوئ ہوئ اُمّت کو جگایا جائے ، اور عقدِ ثانی کے فیوض و برکات سے آگاہ کیا جائے
      اس روز سے میں نے ہر آدینہ مسئلہء تعدد ازواج پر موقوف کر دیا- اپنے پر دھواں دھار خطابات میں مرد حضرات کے ضمیر کو جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر جگایا- میں نے کہا بھائیو اُمّتِ مسلمہ کی کامیابی تعدد ازواج میں ہے ، ہائے افسوس کہ امّت کی بیٹیاں گھروں میں بوڑھی ہو رہی ہیں اور تم ایک ہی زوجہ پر قناعت کئے بیٹھے ہو- ڈرو اس وقت سے جب سیلابِ عریانیّت معاشرتی اقدار کو بہا کر لے جائے گا
      میری ان تقاریر کا خاطر خواہ اثر ہوا چنانچہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ادھیڑ عمر بزرگوں نے بھی عقدِ ثانی کے نقد ارادے فرما لئے
      ایک شب ، جس میں یہ فقیر سو دفعہ زوجہ زوجہ کا ورد کرتا تھا ، میں منمہک تھا کہ اچانک دروازے پر دستک ہوئ- باہر جا کر دیکھا تو ایک جمِّ غفیر کھڑا تھا
      میں پہلے تو گھبرایا کہ معاملہ کیا ہے ، پھر یہ سوچ کر خود کو تسلّی دی کہ شاید کوئ نکاح کا مسئلہ درپیش ہو- چنانچہ مہمان خانہ کھلوایا ، جو کچھ بن پڑا حاضر کیا اور مقصود اس شب گردی کا دریافت کیا
      ان میں سے ایک شخص جو فطرتاً نیک اور سعادت مند خاوند معلوم پڑتا تھا یوں گویا ہوا
      " اے رہبرو رہنمائے امّت !!! تعدّد ازواج پر آپ کے پے در پے خطبات نے ہمارے زنان خانوں میں آگ لگادی ہے- ہماری زنانیاں آپ کے غیر ذمہ درانہ رویّے پر سخت معترض ہیں- گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑنے لگیں ہیں اور محلے میں آپکے خلاف لاوا پک رہاہے- اس سے پہلے کہ "مولوی بدل تحریک" کا آغاز ہو "مسئلہء تعدّد ازواج" کو چھوڑیے اور کوئ نیا موضوع پکڑئے ، بلکہ ہو سکے تو " خاوند کے حقوق" پر بات کیجئے تاکہ ہم بھی کوئ دن سُکھ کا سانس لے سکیں



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Moona (01-14-2018),Ubaid (01-10-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قصّہ حاتم طائ جدید 3

      عمدہ اور خوب صورت انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: قصّہ حاتم طائ جدید 3

      Awesome


    5. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: قصّہ حاتم طائ جدید 3

      Part3
      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    6. #5
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: قصّہ حاتم طائ جدید 3

      @smartguycool ham part 4 k intizar mai sokhai horahai hai


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •