SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: مسمی کے چھلکوں اور بیج سے نظر کی کمزوری اور &#

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      مسمی کے چھلکوں اور بیج سے نظر کی کمزوری اور &#

      مسمی کے چھلکوں اور بیج سے نظر کی کمزوری اور جالاہمیشہ کیلئے ختم

      آج کل گیس کی شکایت اکثر پائی جاتی ہے۔ ستر فیصد آبادی ہاضمے کی خرابی کا رونا روتی ہے۔ غذا کھانے کے بعدکلیجہ جلنے کی شکایت اور پیٹ بڑا ہونے کی بیماری میں صبح آٹھ بجے تین موسمی ناشتہ کے طور پر کھائیں۔ دن کے بارہ ایک بجے پانچ موسمی بطور غذا کھائیں۔
      موسمی جسے عوام مسمی کہتے ہیں‘ مالٹے کی خوش ذائقہ میٹھی قسم ہے جو دنیا بھر میں شوق سے کھائی جاتی ہے۔ قدرت نے اس کے گودے اور چھلکے تک میں غذائی اور شفائی اثرات پیدا کیے ہیں۔ اس میں اسی فیصد مصفا پانی اور بیس فیصد تک گوشت بنانے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزا کے ساتھ سوڈیم‘ پوٹاشیم‘ فولاد اور فاسفورس کی آمیزش ہے۔ اس میں وٹامنز اے بی، د پائےجاتے ہیں اس کے علاوہ بدن پرور‘ تازگی بخش وٹامن سی تو اس میں بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کےعلاوہ بدن پرور تازگی بخش وٹامن سی تو اس میں بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ موسمی کا مزاج گرم اور تر ہے۔ ایک عمدہ غذا ہونے کے علاوہ یہ قبض کشا ہے تین بڑی موسمی میں دو بڑی چپاتیوں کے برابر غذا ہوتی ہے چھ سات موسمی کھانے سے تین چار گھنٹے بھوک نہیں لگتی۔ معدے میں داخل ہوتے ہی یہ معدے کی ہاضم رطوبتوں کی تراوش بڑھا دیتی ہے اور معدے کی تیزابیت دورکرتی ہے۔ معدہ اس کو دو یا اڑھائی گھنٹے میں ہضم کرلیتا ہے۔
      خواص و علاج: آج کل گیس کی شکایت اکثر پائی جاتی ہے۔ ستر فیصد آبادی ہاضمے کی خرابی کا رونا روتی ہے۔ غذا کھانے کے بعدکلیجہ جلنے کی شکایت اور پیٹ بڑا ہونے کی بیماری میں صبح آٹھ بجے تین موسمی ناشتہ کے طور پر کھائیں۔ دن کے بارہ ایک بجے پانچ موسمی بطور غذا کھائیں اور اس کا استعمال جاری رکھیں۔موسمی کا استعمال خون کی تیزابیت بھی رفع کردیتا ہے۔ پھوڑے‘ پھنسیاں خارش اور دوسرے جلدی امراض میں مبتلا ہونے والے بھی اس کا استعمال کرکے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ جب جوڑوں میں یورک ایسڈ جمع ہوجانے سے چھوٹے بڑے جوڑوں میں درد اورسوجن ہو جائے تو صبح سورنجاں شیریں اور سفید زیرہ برابر ون کوٹ چھان کر سفوف بنا کر تین سے چھ ماشے روزانہ کھایا کریں اور اس کے ساتھ دودھ یا چائے بطور ناشتہ استعمال کریں۔ دونوں وقت کھانا کھانے کے بعد سونف چبالیا کریں اور سہ پہر دو تین بجے دھوپ کے وقت تین سے نو دانے تک چند روز کھا کر دیکھیں ان شاء اللہ صحت ہوجائے گی۔
      موسمی کے بیج اور زرد کوڑی برابر وزن لے کر عرق گلاب میں دو روز کھرل کرکے سرمے کی مانند باریک کرکے آنکھوں میں لگائیں تو جالا کٹ جائے اور نظر تیز ہوجائے۔ اس کے موٹے زرد چھلکے کو آگ پر رکھ کر جلالیں۔ یہ سیاہ رنگ کی جلی ہوئی راکھ کھانسی کیلئے مفید ہے۔ تین ماشے راکھ ایک تولہ شہدیا شربت بنفشہ میں ملا کر بار بار چاٹنے سے گلے کی خراش دور کھانسی ختم اور بلغم بآسانی خارج ہوکر تنگی بفضل خدا دور ہوجاتی ہے۔
      بیر! میٹھا میوہ! کمزوری بھگائے ‘ قوت لائے
      بیر ایک مشہور و معروف پھل ہے جسے بچے‘ بوڑھے اور جوان سبھی بڑی رغبت سے کھاتے ہیں۔ لاعلمی کے باعث عوام الناس اسے صـرف ایک معمولی سا پھل اور بچوں کی پسندیدہ چیز سمجھتے ہیں اور انہیں اس امر کا اندازہ ہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے بظاہر عام اور معمولی سے پھل میں کس قدر اور کیسے کیسے طبی و صحت بخش فوائد سمو رکھتے ہیں۔بیر کے چند ایک اہم ترین شفائی اورصحت بخش افادات کی ایک مختصر سی جھلک حسب ذیل ہے:۔بیری کے پتوں کے جوشاندے سے اگر سر کو دھویا جائے تو اس سے بالوں کو خاطر خواہ قوت و توانائی میسر آسکتی ہے۔ دستوں اور پیچش کے عوارض میں بیر کو بھون کر کھانا چاہیے۔ اگر جنگلی بیری کی جڑ بقدر ایک تولہ لے کر اس میں پانچ سات سیاہ مرچ پانی میں گھوٹ کر کھایا جائےتو یہ مروڑ اور پیچش کے عوارض میں ایک معیاری اور مفید دوا کا کام دیتے ہیں۔ الکیموس کی اصلاح کرنے میں لاجواب چیز ثابت ہوتی ہے۔ ایسا ورم جو بسبب گرمی جو گرم اثرات والے امراض کے باعث ہوگیا ہو۔ اُس پر اس کے پتوں کا لیپ کرنا مسیحائی اثرات کا حامل ہے۔ تشنگی کو دور کرنے کیلئے عجیب الاثر چیز ہے۔ اس کے پوست کا برادہ سیلان خون کیلئے مفید ہے۔ اگر جسم میں خلطِ سفرا کا جوش اور تیزی ہو یا خون جوش مارتا ہو تو ایسی حالت میں بیر کا استعمال تسکین کا موجب ہے۔ نوٹ: بیر بہت زیادہ مقدار میں نہیں کھانے چاہئیں نیز اس کے کھانے کے بعد پانی ہرگز نہیں پینا چاہیے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (01-14-2018),Ubaid (01-08-2018)

    3. #2
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: مسمی کے چھلکوں اور بیج سے نظر کی کمزوری اور

      @intelligent086 Habib bhai kia mai jan sakta hon k mosami ko english mai kia boltai hai.


    4. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (01-09-2018)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: مسمی کے چھلکوں اور بیج سے نظر کی کمزوری او&#

      Quote Originally Posted by Ubaid View Post
      @intelligent086 Habib bhai kia mai jan sakta hon k mosami ko english mai kia boltai hai.
      Mousambi, Mosambi



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (01-14-2018),Ubaid (01-09-2018)

    7. #4
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: مسمی کے چھلکوں اور بیج سے نظر کی کمزوری او&#

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      Mousambi, Mosambi
      Shukriya


    8. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (01-10-2018)

    9. #5
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: مسمی کے چھلکوں اور بیج سے نظر کی کمزوری اور


      Umadah Itekhab

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •