SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: شادی کا محبت سے کیا تعلق؟

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      شادی کا محبت سے کیا تعلق؟

      ابھی کچھ دیر پہلے ایک بلاگ پڑھا ہم سب پر، جس میں لکھنے والی نے کمال بات کی کہ محبت کی شادی سے جرگے والوں کو اعتراض ہوتا ہے اور شادی تو ہوتی ہی مرضی سے ہے۔ بغیر رضامندی کے تو نکاح نہیں ہوا کرتا۔ تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ جرگے والے سارے بغیر نکاح کی پیداوار ہیں؟ چہرے پر گہری مسکراہٹ پھیل گئی۔ اور بانو قدسیہ کا بڑا خوبصورت جملہ یاد آ گیا، ’ شادی کا محبت سے کیا تعلق؟ کسی نکاح نامے پہ تم نے دیکھا ہے محبت کا خانہ؟‘ جب سے یہ پڑھا تھا، مان لیا تھا کہ نکاح میں ’ قبول ہے‘ کے سوال کی اہمیت دراصل ہے کیا ۔یعنی اتنے انتظام و انصرام کے بعد ’نہ‘ کہنے کی کوئی گنجائش نہ ہونا۔
      مجھے یقین ہے کہ اگر ایسا کوئی’محبت کا خانہ ‘ کبھی نکاح نامے میں رکھ بھی دیا جاتا تو اس کا مقصد گارنٹی وارنٹی جیسی کوئی بات ہوتی۔ محبت نہ رہ جانے کی صورت میں ہرجانے کی مخصوص رقم ادا کی جانے کی بندش ہوتی ۔ چلو کسی حد تک تحفظ ہو ہی جاتا ۔ لائف پارٹنر کو خواہ رقم کی ادائیگی کے خوف سے ہی سہی۔ویسے آج ہم ترقی کی اس معراج پہ تو پہنچ ہی چکے ہوتے کہ اس کے ذیلی مندرجات میں کچھ اضافے ہو چکے ہوتے۔ مثلاً دلہن سے محبت نہ ہونے کی صورت میں اپنے ’ محبوب کا نام‘ درج کیجئے آہا ہا۔۔۔کیا ہی مزے کی بات ہوتی ۔ جو بے چارے ’قبول ہے۔ قبول ہے‘ کا جواب متوقع ’ ہا ں‘ میں دے رہے ہوتے ہیں وہ اس جبر کا منہ توڑنے کو اور ’یوں ہے تو یوں ہی سہی‘ کے مصداق کم از کم یہ’ خانہ پری کر کے اپنا دل تو ضرور ٹھنڈا کرتے۔ ( محبت اتنی بہادر تو ہوتی ہی ہے)۔ لہٰذا اندازہ لگائیے کہ کیا صورتحال ہوتی۔میرے نکاح نامے پہ اس کا نام، اُس کے نکاح نامے پہ میرا نام ۔۔۔کمال نہیں ہو جاتا؟
      میں اپنے تمام تر لبرل خیالات کے تحت ایک اور فائدہ بھی دیکھتی ہوں اس کا۔ کم از کم ’مجبور محبوب ‘ یہ یقین دلانے میں تو کامیاب ہو جاتا کہ ’ میں تم سے شادی نہ کر سکا پر دیکھ لو محبوب کے خانے میں تمہارا ہی نام ہے۔ہائے کتنی تسکین ہو جاتی بے وفائی پہ رونے والوں کی۔ ہمارے معاشرے کے کئی مسائل اس ہی سے حل ہو جاتے۔انتقام کی آگ نہ بھڑکتی۔ بے وفا محبوب پرتیزاب نہ پھینکا جاتا، گولی نہ چلتی۔ جادو ٹونے کر کے شادیاں ناکام کرنے کی کوششیں نہ کی جاتیں۔ بیوفائی سہ جانے والوں کو یہ تسکین ہی ہو جاتی کہ بچارہ ’گبھرو ‘ مجبور ہو گیا ( مجبور اکثر گبھرو ہی ہو جایا کرتے ہیں) ورنہ محبت تو مجھی سے کرتا ہے ’ علانیہ‘ ۔ یقین جانئیے محبت کے اعلان کی خوشی کسی طور محبت کی شادی کی خوشی سے کم نہیں ہوتی۔
      ہمارے یہاں اکثر شادیاں بغیر محبت کے ہی انجام پاتی ہیں ۔ ایک ریسرچ کے مطابق لوگوں سے جب یہ پوچھا گیا کہ شادی اپنی محبت کی ہونی چاہئیے یا والدین کی، تو جوابات کی شرح کچھ یوں رہی کہ 50% لوگوں نے محبت کی شادی کے حق میں جواب دیا، 38%نے والدین کی پسند کے حق میں اور 12%نے پتہ نہیں ‘ کہہ کہ ٹال دیا۔ یہ ٹھیک ہے کہ شادی بنا محبت اور محبت بنا شادی کہ نہ ہوتی تو اتنا خوبصورت ادب پڑھنے کو کبھی نہ ملتا۔ دنیا ’بے ادب ‘ ہی رہ جاتی۔ ہمارے پاس سننے کو نہ تو خوبصورت گانے ہوتے نہ ہی اچھی فلمیں دیکھنے کی چوائس۔ لائف سے سارا کانفلکٹ
      ہی ختم ہو جاتا۔ کیا چارم باقی رہتا؟ مگر جناب یہ بھی سچ ہے کہ ، اکثریت کی رائے کو مدِّ نظر رکھے جانے سے یقیناًبہت سے دیگر مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے۔
      ہمارے یہاں شادی کے ضمن میں اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ جس سے محبت ہو اس سے شادی نہ ہونے پائے۔ گو کہ آجکل صورتحال کچھ بہتر ہو گئی ہے مگر پھر بھی محفلوں میں فخریہ ذکر اذکار انھیں آیئڈیل جوڑوں کے رہا کرتے ہیں جن کی شادی میں خود ’شادی زدگان‘ سے زیادہ بزرگوں یا اہلِ خانہ کی پسند کا دخل ہو۔ بلکہ بعض جگہ تو ہم نے ایسا بھی دیکھا کہ جن کی محبت کو شادی کے مرحلے تک لانے کا جنون مثالی رہا تھا، چند سال گزر جانے کے بعد وہ بھی تذکرہ یونہی کئے جاتے ہیں کہ یہ شادی محض ان کی پسند کی نہ تھی ، اس میں فلاں دوست، رشتہ دار یا بزرگ کا بھی ہاتھ تھا۔شاید یہ لوگوں کا اعتبار حاصل کرنے کی ایک سعی ہوتی ہے۔ پر ایسا آخر کیوں؟
      ہم محبت کو شادی سے الگ ہی کیوں دکھاناچاہتے ہیں،چاہے وہ شادی سے پہلے کی محبت ہو یا بعد کی(اپنے شریکِ حیات سے) ؟ شادی کے بعد بھی اکثر گھروں میں محبت کے تقاضے پر جھگڑے ہوتے ہیں جو اس بات کی از خود دلیل ہیں کہ شادی کے بعد محبت کو غیر ضروری شے سمجھا جانے لگتا ہے۔ شادی کے بعد محبت، ’محبت‘ کے نام سے نہیں جانی جاتی۔ کہیں محض ایک ذمہ داری بن جاتی ہے، کہیں ایڈجسٹمنٹ اور کہیں پر صرف سمجھوتہ ۔ وجوہات کچھ بھی ہوں اس سے نہ جانے کیوں ہماری سوشل سائیکالوجی کی تسکین ضرور ہو تی ہے جس کا مزاج اس سڑیل پکّی عمر کی کنواری لڑکی کی طرح ہے جس کی ٹوہ بازی اور نکتہ چینی کی عادت کی وجہ سے کہیں رشتہ نہ ہوا ہو۔ ہمارے معاشرے کے وہ کمپلیکس جو محبت کی شادی نہ ہونے سے جنم لیتے ہیں ان کی طرف نظر کرنے کو کوئی راضی ہی نہیں کیونکہ ہم سب اس ٹیبو
      کے ماننے والے ہیں کہ محبت غیر اخلاقی اور غیر اسلامی حرکت یا عمل ہے۔ ارے بھئی ، محبت کے محرکات غیر اسلامی یا غیر اخلاقی ہو سکتے ہیں جو اس معاشرے میں بکثرت موجود ہیں، اُن پہ نظر کرنے کی ضرورت ہے۔ محبت تو اُن کا نتیجہ ہے۔ بالکل اُس بخار کی طرح جو کہ ازخود بیماری نہیں ہوتی اندرونی بیماری کی علامت ہوتی ہے۔ اب جب یہ انفکشن ہو گیا تو اس کا علاج لازم ہے۔ اب جبکہ محبت ہو گئی تو اس کمٹمنٹ کے بعدصرف اور صرف شادی ہی بہترین حل ہے۔ ہاں البتہ، کہیں کمٹمنٹ نہ ہونے کی صورت میں جرگے والوں کے نکاح پر بھی اعتراض کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا۔


      بشکریہ .... نبراس سہیل



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (01-07-2018),Ubaid (01-08-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: شادی کا محبت سے کیا تعلق؟

      عمدہ انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •