SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: علاقہ بند ---- ظفرجی

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      علاقہ بند ---- ظفرجی

      جب بھی وطن کی فضاء ناموافق ہوتی ہے میں اپنے آپ سے ناراض ہو کر صدر چلا جاتا ہوں- صدر بازار کے کوئٹہ وال چائے خانوں میں بیٹھ کر میرے تخیّل کا جہاں آباد ہو جاتا ہے- میں اس وقت تک چائے ، پان ، سگریٹ، نسوار سے نکوٹین سمیٹتا رہتا ہوں جب تک دکان والا بھانڈے سمیٹنا نہ شروع کر دے
      اس روز بھی جب "علاقہ بند" ہوا تو میں صدر بازار ہی چل دیا- ٹاور ، لائٹ ہاؤس ، بولٹن ، جامع سب بند تھا- خبر تھی کہ سویرے سے عاشقانِ رسول نے مرکزی شاھراہ پر کچھ بسیں جلا کر مخلوقِ خُدا کا رستہ بند کر رکھّا ہے
      کھارادر کے ایک پنواڑی نے نصف شٹر اٹھا کر باہر تھوکتے ہوئے بتایا
      بھائ صاب .... سب علاقہ بند ہے

      میں تقریباً 5 کلو میٹر پیدل چلا اور باقی سفر سواریوں سے بھرے ایک رکشے کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر طے کیا
      صدر پہنچ کر یوں لگا جیسے مارکیٹ کو "ادھرنگ" ہو گیا ہو- نصف صدر بند تھا اور نصف کھُلا- ریگل ، پوسٹ آفس ، زینب مارکیٹ بند تھی- جبکہ قلعہ نماء امپریس مارکیٹ اور کچھ ملحقہ علاقے کھُلے تھے
      میرے لیے چینی ، الائچی ، سونف ، خُشک دودھ اور گرین ٹی کا حصوُل ازحد ضروری تھا- سامان تولتے ہوئے دُکاندار نے بتایا کہ صبح سے گرین ملیشیا یہاں دو دفعہ حملہ آور ہو چُکی ہے- تین دکانداروں کے سر کھول کر شٹر بند کرائے گئے ، اور باقیوں کے سر کل کھولنے کا وعدہ ہے- تب تک رینجرز علاقے کا کنٹرول سنبھال چُکی ہے
      میں ایک "چوُہے مار کھٹمل مار" کے پاس کھڑا تھا کہ اچانک شور اُٹھا- دیکھا تو قلعے کے مریل چوبدار کو دو ہٹّے کٹّے مولوی بری طرح مار رہے ہیں- وہ بے چارہ بمشکل اپنی بندوق چھڑانے میں مگن تھا جو اس کےلئے ایٹم بم سے بھی زیادہ قیمتی تھی
      شکارگاہی معاشرہ کے تماش بین بڑی دلچسپی سے یہ تماشا دیکھ رہے تھے- میں اس رومن اکھاڑے سے فوراً کھسکا کہ کھینچا تانی میں کہیں بندوق چل گئ تو گولی سب کو چھوڑ کر سیدھی میری طرف ہی آئے گی- ایک پٹواری اوپر سے وہابی
      بمشکل گرین چائے کا حصول ممکن ہوا- اتنے میں دیکھا کہ حراساں چوکیدار ہمراہ دو حوالداروں کے نامعلوم افراد کی تلاش میں بھاگا پھرتا ہے- مگر اب پچھتائے کیا ہوت- 70 سال سے تو ملے نہیں ، اب کیا ملیں گے نامعلوم افراد
      وہاں سے ایک کھڑپینچ بس میں سوار ہوا- اکّے دُکّے مسافر حراساں تھے گویا جیل قیدیوں والی گاڑی میں بیٹھے پھانسی گھاٹ کی طرف جا رہے ہوں- بخیریت بولٹن مارکیٹ اتر کر " میری ویدر ٹاور" تک میں نے فیض آبادی مارچ کیا
      ادھر ایدھی سینٹر کے پاس رینجرز کی دو گاڑیاں مستعد کھڑی تھیں- سامنے جنگلے لگا کر رستہ بند کیا گیا تھا- ایک لحیم شحیم کلین شیو مرد جنگلے کے پاس ایک گتّہ اُٹھائے کھڑا تھا- کالے مارکر سے گتّے پر کوئ عبارت لکھّی تھی -اندھیرے کی وجہ بمشکل پڑھنے میں کامیاب ہو سکا
      ختمِ نبوّت کے سلسلے میں ملک بھر میں کام شروع ہو چُکا ہے- آپ سے گزارش ہے کہ متبادل رستہ اختیار کرنے کی بجائے ، تحریک میں شامل ہو کر ثوابِ دارین حاصل کریں
      میرا دل ٹوٹ گیا- کیا یہی تحریکِ ختمِ نبوّت تھی جس کی ہم کہانیاں سنتے آئے ہیں ؟ ہڑتال ، جلاؤ گھیراؤ اور تشدّد- یہی سب کچھ 1953ء میں بھی تو ہوا تھا- ھم آج تک سنتے آئے ہیں کہ وہ سب قادیانی ملیشیا کی کاروائ تھی ؟؟ آخر ھم جسٹس منیر کی بدنامِ زمانہ انکوائری رپورٹ برائے فساداتِ لاہور 1953ء کو سچ ثابت کرنے پہ کیوں تلے ہوئے ہیں ؟؟ اس مقدّس تحریک کو سیاست اور فرقہ بازی کی بھول بھلیّوں میں الجھا کر آخر ہم کیا حاصل کرنا چاھتے ہیں ؟ شاید یہی کہ پبلک "ختم نبوّت" کے نام سے ہی بدزن ہو جائے- ھم نے پہلے نعرہء تکبیر کو مسلمان کےلیے خوف کی علامت بنایا ، اب نعرہء رسالت سے ڈرانے پر تُلے ہیں
      کیا واقعی قانونِ ختم نبوّت کو زاھد حامد سے خطرہ تھا ، اور اس کے استعفی کے بعد یہ خطرہ ٹل چُکا ؟ یا اس ڈرامے سے محض اپنی مسلکی دھاک بٹھانا اور مسلم لیگ ن کا "علاقہ بند" کرنا مقصود ہے ؟؟



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (01-13-2018),Ubaid (01-08-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: علاقہ بند ---- ظفرجی

      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •