SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: قصّہ حاتم طائ جدید 2

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      قصّہ حاتم طائ جدید 2

      حاتم نعرے مارتا ہوا اس بزرگ سے رخصت ہوا اور سرگودھا کی راہ پکڑی- سو دو سو کوس ہچکولے کھانے کے بعد اس نے ٹکٹ فروش سے اخلاقاً دریافت کیا
      اے اس بدبخت لاری کے کم بخت کنڈکٹر !!! سرگودھا کب آئے گا ؟
      جواباً کنڈکٹر بھی اسی شیریں زبانی سے مخاطب ہوا
      بیٹھا رہ ... جدُوں کَن تے کِنّوں وجیا سمجھ لئیں سرگودھا آگیا
      بہرحال تین دن اور تین رات کی مسافت کے بعد لوکل بس ایک شہر میں داخل ہوئ جہاں ہر طرف یہ صدا تھی
      سٹھ روپئے درجن سٹھ روپئے درجن
      حاتم نے سر اٹھا کر دیکھا تو فضاؤں میں اڑتے ہوئے شاھین بھی مالٹے کھا رہے تھے
      حاتم نے بس چھوڑی اور کئ روز تک شہر میں مٹرگشت کرتا رہا- کچھ روز وہ " چوکی بھاگٹ" میں چوکڑی مارے بیٹھا رہا ، پھر "بھیرہ" کا پھیرا لگایا لیکن مراد بر نہ آئ- ایک روز وہ " جھال چکیاں" میں بیٹھا مکھیاں مار رہا تھا کہ اچانک غیب سے نداء آئ
      کسے دا نئیں کوئ
      ایتھے یار سارے جھوٹے نیں

      اس نے چونک کر پہلے تو ادھر ادھر دیکھا پھر جھٹ جیب سے موبائل نکالا- دوسری طرف پیرِ فرتوت تھے- حاتم نے کہا
      اے کی کیتا جے پِیرو ؟؟
      جواب آیا " کی ہو گیا وِیرو ؟؟
      حاتم سسک کر بولا

      چرخ و فلک اس فراڈ پر قہقہہ فغاں ہیں جو آپ نے مجھ سے فرمایا ہے
      جواب آیا
      غم نہ کر بیٹا --- فراڈ جمہوریت کا حسن ہے --- اور اسی میں قوم خوش رہتی ہے ---- بتا کیا مسئلہ ہے--- ؟؟

      حاتم بولا
      یا وحشت .... یہ کون سا دیس ہے ؟؟ نہ تو یہاں کوئ مولوی ہے نہ ہی کسی کو شادی کا خیال- ہر شخص ایک عدد شکاری کُتّا اور ایک مرغِ اصیل بغل میں دبائے پھرتا ہے- گاہ گاہ شام پگاہ اسی کی خدمت گاری ہے ---- لوگ خود مونگ پھلی پھانکتے ہیں اور بادام کُکّڑوں کو کھلا دیتے ہیں
      بزرگ نے کہا
      اے حاتم یہ سرگودھا ہے --- دُنیا کے خالص ترین "مَلک" یہاں بستے ہیں- بہرحال تو یہاں سے دس قدم سیدھے اور بیس قدم اُلٹے چل --- وہاں تجھے ایک چِٹّا اصیل کُکڑ نظر آئے گا-- اس کے پیچھے پیچھے چلتا رہ ، نصف کوس پر گوہرِمقصود ہاتھ آوے گا --- نام اس کا مولوی مقصود ہے --- اسے ہمارا سلام دیجئو --- اور اشٹوری کی فرمائش کیجیو
      حاتم خدا کا نام لیکر اٹھ کھڑا ہوا- ابھی نو قدم ہی چلا تھا کہ اسے ایک مرغ اصیل ابیض دکھائ دیا--- ادھر حاتم نے آستین چڑھائ ادھر اس کُکّڑ نے دوڑ لگائ
      ابھی دونوں نو کوس ہی بھاگے تھے کہ اچانک مرغ نے بریک لگائ اور پیچھے مڑ کر گویا ہوا

      اے حرص و ہوّس کے پجاری --- اگر تیرا مقصود محض ایک انڈہ ہے ، تو کسی مرغی کا دروازہ کھٹکٹا کیوں میرے پیچھے خوار ہوتا ہے؟؟
      حاتم نے کہا : اے مرغِ بادِ نماء !!! تیرا خدشہ بے جاء ہے --- بخدا حکومت سے بجلی اور مرغ سے انڈے کی امید رکھنا خواری ہے --- اور جو ایسا کرے نرا پٹواری ہے
      ( ہونا حاتم کا مُرغِ اصیل پر سوار اور پہنچنا ایک ہرے بھرے باغ میں ، جہاں مولوی مقصود حُقّہ پیتے ہوئے ہر کش پر یہ صدا لگاتا تھا " مافی مافی مافی ---- شادی ایک ہی کافی
      حاتم کو دیکھ کر وہ کپڑے جھاڑتا اٹھ کھڑا ہوا ، پھر حُقّے کا پانی سر پر انڈیلتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رویا اور آخر میں کھانس کھانس کر ھنسا
      جواباً حاتم بھی کھانس کھانس کر رویا اور پھوٹ پھوٹ کر ہنسا
      اس پر وہ شخص بولا
      ---- سن اے آدم زاد ---- میں رویا اس لئے ہوں کہ سالوں بعد آج ہی بازار سے ایک پاؤ کٹّے کا گوشت منگوایا تھا ، اوپر سے تُم بن بلائے مہمان بن کر آ گئے ہو --- اور ھنسا اس لئے ہوں کہ تمہاری آمد سے پہلے ہی میں کَٹّا چٹ کر چُکا ہوں
      حاتم نے کہا: اے پیرِ مرد میں رویا اس لئے ہوں کہ جسے تو کٹّاکٹ سمجھ کر لپیٹ گیا ہے ، وہ کٹّا نہیں کھوتا تھا ، اور ھنسا اس لئے ہوں کہ شکر ہے سرگودھے میں ایک کھوتا تو کم ہوا
      اس پر دونوں دھاڑیں مار مار کر ھنسے یہاں تک کہ پیٹ میں بل پڑ گئے- پھرحاتم نے سو کا مڑا تڑا نوٹ دکھا کر کہا
      چل ھن اپنی کہانی سُناء



    2. The Following 3 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (01-13-2018),Moona (01-14-2018),Ubaid (01-08-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قصّہ حاتم طائ جدید 2

      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (01-14-2018)

    5. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: قصّہ حاتم طائ جدید 2

      baqi part3 padh lain phir dekhte hain


      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •