SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: پیاز کے ان گنت فائدے

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      پیاز کے ان گنت فائدے

      پیاز کے ان گنت فائدے
      حکیم محمد رشید
      پیاز دنیا بھر میں مشہور سبزی ہے۔ روزمرہ استعمال میں آنے کی وجہ سے ہر کوئی اس سے بخوبی واقف ہے۔ اس کی چند اقسام ہیں۔ ہر قسم کی تاثیر یکساں ہے۔ عام طور پر سفید اور سرخ رنگوں میں یہ قدرت کا ایک انمول عطیہ ہے۔ اسے سالن پکاتے وقت مصالحہ کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔ بطور اچار سرکہ میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ چٹنی بھی تیار کی جاتی ہے اور سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔ پیاز کے تخم سیاہ رنگ کے اور نہایت چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔ پیاز اور تخم پیاز دوا مستعمل ہیں۔ پیاز میں پروٹین نمکیات فاسفورس اور وٹامنز ہوتے ہیں۔ اس کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے۔ کچی شکل میں پیاز سبزی کے طور پر پکایا جا سکتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک دو تولہ ہے۔ علم طب کے پرانے حکماء نے پیاز کے بے شمار فوائد تحریر کئے ہیں۔ 1- تحلیل اور ام کے لئے پیاز کو بھوبھل میں رکھ کر نیم گرم حالت میں مقام مائوف پر باندھنے سے شفا ہوتی ہے۔ 2- بے ہوشی کی حالت میں پیاز کاٹ کر اس کی تیز بو مریض کو سنگھانے سے مریض ہوش میں آ سکتا ہے۔ خصوصاً اختناق الرحم کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ 3- احتباس بول و حیض میں پیاز کو پانی میں جوش دے کر استعمال کیا جاتا ہے۔ 4- پیاز مدربول ہے۔ اس کے استعمال سے گردہ اور مثانہ کی پتھری ٹوٹ کر نکل سکتی ہے۔ 5- ہیضہ میں پیاز کے پانی (25ملی لیٹر) کو 1تولہ چونے کے پانی کے ہمراہ استعمال کرانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ 6-پیاز کا رس چار سے سات تولہ پلانے سے بچھو کا زہر اتر جاتا ہے۔ اسی طرح پیاز کو پیس کر بھڑکے کاٹے ہوئے مقام پر لیپ کرنے سے سوج نہیں ہوتی۔ 7- آواز کو سریلی بنانے میں مدد دیتا ہے۔ 8- یہ جراثیم کش بھی ہے۔ اگر چھیل کر فرش پر پھیلا دی جائے تو جراثیم ہلاک ہو جاتے ہیں۔ 9- اس کاعرق کانوں میں ٹپکانے سے کانوں کی میل صاف ہوتی ہے 10- پیاز کو مناسب مقدار میں کھاتے رہنے سے انسانی چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اور چہرہ کی زردی غائب ہو جاتی ہے۔ 11- پیشاب کی سوزش کو دور کرنے کیلئے چھ ماشہ پیاز کو آدھ کلو پانی میں جوش دیں جب ایک پائو رہ جائے تو چھان کر پلانا چاہئے۔ 12- پیاز کے رس کی مالش کرنے سے گرمی دانے اور کھجلی رفع ہو جاتی ہے۔ 13- پھوڑے پھنسیوں پر اگر بھلبھلائی ہوئی پیاز باندھی جائے تو وہ ان کو پکا کر جلد بھاڑ دیتی ہے اور صحت ہو جاتی ہے۔ 14- پیاز کوچربی کے ساتھ پکا کر کھانے سے سینہ سے لیس دار مواد خارج ہو کر سینہ صاف ہو جاتا ہے۔ 15- مرض ضیق النفس (دمہ) میں پیاز کا رس اور شہد ایک ایک پائو سوڈا بائیکارب پانچ تولہ تینوں کو ملا کر رکھ لیں۔ صبح و شام ایک ایک چمچہ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ 16- آنکھ میں جالا پڑ جانے پھنسی پیدا ہو جانے بصارت ضعف ہو جانے یا آنکھوں کے آگے اندھیرا آنے کی صورت میں پیاز کے رس کو شہد میں ملا کر آنکھ میں لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے آنکھوں کا درد اور نزلہ بھی دور ہوتاہے۔ 17- کچا پیاز کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔ بشرطیکہ متواتر چار پانچ روز استعمال کیا جائے۔ 18- پیاز کا اچار جگر و طحال کیلئے نہایت مفید ہے۔ چند روز کے استعمال سے شفاء ہوتی ہے۔ 19- بدن کا تنقیہ کرنے کے بعد پیاز کا پانی آنکھ میں ڈالنے سے ککرے دور ہو جاتے ہیں اور ابتدائی حالت کا موتیا بھی رک جاتاہے۔ 20- پیاز اورکلونجی برابر لے کر چلم میں بھر کر پینا اور لعاب دہن کو جاری کرتے رہنے سے دانتوں کا درد دور ہو جاتا ہے۔ 21- پیاز کو کوٹ کر سونگھنے سے دردسر کو آرام ہو جاتا ہے۔ 22- پیاز کا رس شہد میں ملا کر سر پر لگانے سے سر کے بال گرنے بند ہو جاتے ہیں۔ 23- پیاز کو اچھی طرح رگڑ کر گلے پر لیپ کرنے سے بلغمی خناق رفع ہو جاتا ہے۔ اسی طرح پیاز رگڑ کر دہی اور شکر ملا کر کھانے سے گلے کو فائدہ ہوتا ہے۔ 24- بالخورہ کے مقام کو ایسا رگڑیں کہ سرخ ہو جائے۔ پھر پیاز پیس کر شہد میں ملا کر لگانے سے بال دوبارہ نکل آتے ہیں لیکن اس عمل کو چالیس روز تک دن میں تین بار ضرور کیا جائے۔ 25- پیاز کے کھانے سے جلد کے مسام کھل جاتے ہیں اور زہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں۔ 26- اگر بواسیری مسے پھولے ہوئے ہوں اور ان سے خون جاری نہ ہونے کے باعث مریض بے چین ہو تو پیاز کو آگ میں بھلبھلاکر باندھنے سے فائدہ ہوتاہے۔ 27- ایک ہفتہ سفوف پیاز استعمال کرنے سے جریان دور ہوتا ہے۔ 28- امراض قلب میں روزانہ دو چمچے (10ملی لیٹر) پیاز کا رس پینا بے حد مفید ہے۔ 29- موسم برسات میں پیاز کھانے کے بعد تھوڑے گڑ کے متواتر استعمال سے متعدی بیماریاں پاس نہیں آتیں۔ ٭٭٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 3 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Jelly Bean (01-04-2018),Moona (01-03-2018),Ubaid (01-02-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: پیاز کے ان گنت فائدے


      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (01-04-2018)

    5. #3
      Administrator Admin Jelly Bean's Avatar
      Join Date
      Nov 2016
      Posts
      361
      Threads
      188
      Thanks
      168
      Thanked 206 Times in 156 Posts
      Mentioned
      359 Post(s)
      Tagged
      1 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پیاز کے ان گنت فائدے

      bohot khoob hai habib bhai.


    6. The Following User Says Thank You to Jelly Bean For This Useful Post:

      intelligent086 (01-04-2018)

    7. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پیاز کے ان گنت فائدے

      پسند اور رائے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •