SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ماڈرن لڑکیاں کیا گھریلو نہیں ہوتیں؟

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      ماڈرن لڑکیاں کیا گھریلو نہیں ہوتیں؟

      میں اکثر بہت سوچ بچار میں مبتلا ہوجاتی ہوں جب میں لڑکیوں کو نت نئے فیشن آئیڈیاز اور برینڈز کی دوڑ میں تو آگے دیکھتی ہوں اور بہت لائق اور قابل پاتی ہوں، لیکن جب گھر گرہستی کا غلطی سے سوال کرلیا جائے تو یا تو یہ جواب ملتا ہے کہ “میں بہت لاڈلی ہوں، اکلوتی جو ہوں، تو امی نے گھر کے کام کی ذمےداری نہیں ڈالی، میں تو صرف پڑھتی ہوں” یا پھر یہ جواب مل جاتا ہے “یار کھانا تو امی پکاتی ہیں، وہ کہتی ہیں جب وقت آئے گا خود ہی سیکھ جاؤ گی” اور بہت مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ نہ ماں کھانا بناتی ہیں اور نہ ہی بیٹی۔ ایک عدد باورچن کھانا بناتی ہیں اور گھر کی صفائی اور دیگر امور خانہ داری نبھا رہی ہوتی ہیں کیونکہ آج کل کا دور بدل گیا ہے لہذا اب ہرکام اور اس کا انجام ایک عدد کام کرنے والی خاتون کے ذمے ہوتا ہے جوکچھ سنبھالیں یا نہ سنبھالیں، گھر کا باورچی خانہ ضرور سنبھال رہی ہوتی ہیں، اب ہم اس قدر جدت پسند ہوچکے ہیں کہ ہم بیٹی کا کچن میں کام کرنا بھی ایک معیوب بات سمجھتے ہیں، کہ بھلا ہماری بیٹی کے پاس وقت کہاں کہ وہ امور خانہ داری سنبھالے، وہ تو بس صرف اور صرف اپنی تعلیم پر ہی توجہ دے اور دل لگا کر صرف ایک کام کرے اور وہ ہے تعلیم حاصل کرنا، لیکن بیٹی کا فیشن ٹرینڈز اور نئے موبائل سیریز کے حوالے سےآگاہ ہونا بے حد لازمی ہے ورنہ لوگ کیا کہیں گے؟ کہ ہماری بیٹی اس قدر پینڈو اورکند ذہن ہے کہ جدید دور کے تقاضوں سے آشنا ہی نہیں؟ کون سا فیشن چل رہا ہے اور کون سا برینڈ اسے خریدنا ہے جو لوگوں میں بہت ہی مقبول اور باعث فخر و مسرت ہو، اسے پتہ ہی نہیں؟ یہ تو واقعی بہت ہی دکھ کی بات ہے لیکن یہ دکھ کی بات بالکل نہیں کہ آپ کی بیٹی کو نا چائے بنانی آتی ہے اور نہ مہمانوں کی آؤ بھگت کرنا یعنی کھانے پینے کی اشیا ان کی خدمت میں پیش کرنا، وہ بھی کام کرنے والی ملازمہ کی ذمے داری ہوتی ہے۔

      بات یہ نہیں کہ فیشن ٹرینڈز اور نت نئے برینڈز سے آشنائی اور ان کی خریداری بری بات ہے، اچھی بات ہے، انسان کو جدت پسند ہونا چاہئیے اور اچھا پہننا اوڑھنا چاہئیے لیکن صرف اچھا پہننا اور اچھا دکھنا کافی نہیں ہوتا۔ ماؤں کو بیٹیوں کو پیار اور سخت پرورش دونوں طریقوں سے پروان چڑھانا چاہیئے کیوںکہ “آپ کی بیٹی کا کل کسی نے نہیں دیکھا”۔ ہمارے معاشرے میں متوسط گھرانوں کی لڑکیوں میں تو کسی حد تک امور خانہ داری میں یہ سختی کی جاتی ہے اور پرورش کا حصہ سمجھا جاتا ہے لیکن اعلیٰ طبقے میں تو سوال ہی نہیں اور مڈل کلاس میں بھی بعض اوقات سوال تو دور کی بات، نشان بھی نہیں ملتا کیونکہ اب ہم ماڈرن ہوگئے ہیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ہماری اس جدیدیت کے رجحان نے ہمیں، گھر، اس کی اہمیت اور ہمارے فرائض سے تو دور کیا ہی ہے، اس کے علاوہ ہمارے لب و لہجے کو بھی اخلاقی ذمےداری اور خلوص و محبت سے خالی کر دیا ہے۔
      سب گھروں میں ایک جیسا رجحان نہیں پایا جاتا لیکن زیادہ تر یہی صورت حال ہے کہ جو لڑکیاں دکھنے میں بڑی فیشن ایبل اور ڈرائیور کے ساتھ اسکول اور کالج آتی جاتی ہیں ان کو ایک عدد چائے کا کپ بنانا تو دور کی بات، کسی کے آگے پیش کرنا بھی نہیں آتا، یہ ہمارے معاشرے کا ایک المیہ بنتا جا رہا ہے کہ گھریلو زندگی سے دوری کا راستہ ماں باپ خود بیٹی کو دکھا رہے ہوتے ہیں کیوںکہ وہ دراصل دور جدید میں جی رہے ہوتے ہیں اور بیٹی کا کام میں لگنا اور سگھڑاپے کو بھی ایک برا شگون سمجھتے ہیں، کہ ہماری بیٹی کو بھلا ماسی بن کر گھریلو جھمیلوں میں لگنے کی کیا ضرورت۔ ہمارے پاس تو بڑا پیسہ ہے اسٹیٹس ہے؟ اللہ نہ کرے کہ ہماری بیٹی گھر کے کام کاج کرے۔ اللہ اس کے نصیب اچھے کرے، اسے نوکر چاکر دے، اچھا قدردان شوہر دے جو رانی بنا کر رکھے، آمین۔ لیکن میں اپنے پڑھنے والوں سے ایک سوال کرنا چاہوں گی کہ کیا ماں باپ کا یہ رجحان صحیح ہے؟ کیا واقعی وقت پڑنے پر لڑکی چابی کی گڑیا بن کر خود بخود کام کرنے لگ جاتی ہے یا اسے ماں باپ کے گھر سے ہی امور خانہ داری نبھانے اور سنبھالنے کا سلیقہ آنا چاہئیے اور تربیت دی جانی چاہیئے؟


      طیبہ مصطفیٰ




    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (01-01-2018),Ubaid (01-02-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ماڈرن لڑکیاں کیا گھریلو نہیں ہوتیں؟

      ماشاءاللہ
      اصلاحی تحریر کا انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •