SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: کنوارہ نامہ

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      کنوارہ نامہ

      ایک لڑکی نے گھر آکر باپ کو بتایا کہ ایک لڑکا روز میرا پیچھا کرتاہے اور آئی لو یو کہتا ہے۔
      باپ نے کافی کا گھونٹ لیتے ہوئے کہاپوچھاکیا تم چاہتی ہوں کہ وہ تمہیں کبھی آئی لو یو نہ کہے؟
      لڑکی نے جلدی سے اثبات میں سرہلادیا۔
      فوراًاُس سے شادی کرلو ساری زندگی ایسے الفاظ دوبارہ نہیں کہے گا باپ نے اطمینان سے کہا۔
      کامیاب شادی کا سب سے بڑا یہ نقصان ہے کہ یہ عمر بھر چلتی ہے۔
      شادی ایک لازمی چیز ہے اگر آپ کنوارے ہیں تو آپ کو محلے والے جوتے کی نوک پر لکھتے ہیں کسی شادی بیاہ میں آپ کو نہیں بلایا جاتا
      آپ گلی میں تھوڑی دیر کے لیے بھی کھڑے ہوجائیں تو اُلامے آنے شروع ہوجاتے ہیں آپ کی ہر حرکت پر نظر رکھی جاتی ہے اگر آپ اکیلے رہتے ہیں تو کبھی ہمسایوں کے گھر سے نیاز کے دال چاول آپ کی طرف نہیں آتے۔۔۔
      تاہم آپ جتنے مرضی برے ہوں جوان لڑکیوں کی مائیں آپ پر خصوصی نظر کرم کرتی ہیں۔
      تحقیق کے مطابق آدھے سے زیادہ کنوارے لڑکے کسی نہ کسی ماں کے بیٹے بنے ہوتے ہیں یہ اپنی ماں سے زیادہ غیر ماں سے پیار کرتے ہیں کیونکہ غیر ماں کے گھر ایک عدد دوشیزہ بھی موجود ہوتی ہے۔
      عطاء الحق قاسمی صاحب کہتے ہیں کہ کنوارے بندے کو یہ بڑا فائدہ ہے کہ وہ بیڈ کے دونوں طرف سے اتر سکتا ہے
      ٹھیک کہتے ہیں میں تو کہتا ہوں کنوارے بندے کو یہ بھی بڑا فائدہ ہے کہ وہ رات کو گلی میں چارپائی ڈال کر بھی سو سکتا ہے
      سردیوں میں پوری رضائی سے لطف اندوز ہوسکتا ہےکمرے کی کھڑکیاں ہر وقت کھلی رکھ کر تازہ ہوا کا لطف اٹھا سکتاہےرات کو لائٹ بجھائے بغیر سوسکتاہے۔۔۔اور تو اورجب چاہے نہا سکتا ہے۔
      میں جب بھی کسی کنوارے کو دیکھتا ہوں حسد میں مبتلا ہوجاتا ہوں
      شادی شدہ بندے کی یہ بڑی پرابلم ہے کہ وہ کنوارہ نہیں ہوسکتا البتہ کنوارہ بندہ جب چاہے شادی شدہ ہوسکتاہے۔
      ہمارے ہاں کنوارہ اُسے کہتے ہیں جس کی زندگی میں کوئی عورت نہیں ہوتی حالانکہ یہ بات شادی شدہ بندے پر زیادہ فٹ بیٹھتی ہے کنوارے تو اِس دولت سے مالا مال ہوتے ہیں۔
      فی زمانہ جو کنوارہ ہے وہ زندگی کی تمام رعنائیوں سے لطف اندوز ہونے کا حق رکھتا ہے وہ کسی بھی شادی میں سلامی دینے کا مستحق نہیں ہوتا
      اُس کا کوئی سُسرال نہیں ہوتا
      اُس کے دونوں تکیے اس کی اپنی ملکیت ہوتے ہیں
      اُسے کبھی تنخواہ کا حساب نہیں دینا پڑتا
      اُسے دوستوں میں بیٹھے ہوئے کبھی فون نہیں آتا کہ آتے ہوئے چھ انڈے اور ڈبل روٹی لیتے آئیے گا۔
      اُسے کبھی موٹر سائیکل پر کیرئیر نہیں لگوانا پڑتا
      اُسے کبھی دوپٹہ رنگوانے نہیں جانا پڑتا
      اُس کا کوئی سالا نہیں ہوتا لہذا اُس کی موٹر سائیکل میں پٹرول ہمیشہ پورا رہتا ہے
      اُسے کبھی روٹیاں لینے کے لیے تندور کے چکر نہیں لگانے پڑتے
      اُسے کبھی فکر نہیں ہوتی کہ کوئی اُس کا چینل تبدیل کرکے میرا سلطان لگا دے گا
      اُس کے ٹی وی کا ریموٹ کبھی اِدھر اُدھر نہیں ہوتا
      اُسے کبھی ٹی سیٹ خریدنے کی فکر نہیں ہوتی
      اسے کبھی پردوں سے میچ کرتی ہوئی بیڈ شیٹ نہیں لینی پڑتی
      اسے کبھی کہیں جانے سے پہلے اجازت نہیں لینی پڑتی
      اسے کبھی اپنے موبائل میں خواتین کے نمبرزمردانہ ناموں سے سیو نہیں کرنے پڑتے
      اسے کبھی بیڈ روم کے دروازے کا لاک ٹھیک کروانے کی ضرورت پیش نہیں آتی
      اسے کبھی ٹوتھ پیسٹ کا ڈھکن بند نہ کرنے کا طعنہ نہیں سننا پڑتا
      اسے کبھی بیوٹی پارلر کے باہر گھنٹوں انتظار میں نہیں کھڑا ہونا پڑتا
      اسے کبھی اپنے براؤزر کی ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی
      اسے کبھی ٹشو پیپرز نہیں خریدنے پڑتے
      اسے کبھی اسٹاپ پر موٹر سائیکل گاڑیوں سے پرے نہیں روکنی پڑتی
      اسے کبھی نہیں پتا چلتا کہ اس کا کون سا رشتہ دار کمینہ ہے
      اسے کبھی اپنے گھر والوں کی منافقت اور برائیوں کا علم نہیں ہونے پاتا
      اسے کبھی اپنے گھرکے ہوتے ہوئے کرائے کا گھر ڈھونڈنے کی ضرورت پیش نہیں آتی
      اسے کبھی بدمزہ کھانے کو اچھا نہیں کہنا پڑتا
      اسے کبھی میٹھی نیند کے لیے ترسنا نہیں پڑتا
      اسے کبھی سردیوں کی سخت بارش میں نہاری لینے نہیں نکلنا پڑتا
      اسے کبھی کمرے سے باہر جاکے سگریٹ نہیں پڑتا
      اسے کبھی پھول جھاڑو خریدنے کی اذیت سے نہیں گذرنا پڑتا
      اسے کبھی پیمپرزنہیں خریدنے پڑتے
      اسے کبھی عید کے موقع پر ٹینشن کا سامنا نہیں کرنا پڑتا
      اسے کبھی کھلونوں کی دوکانوں کے قریب سے گذرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا
      اسے کبھی صبح ساڑھے سات بجے اٹھ کر کسی کو اسکول چھوڑنے نہیں جانا پڑتا
      اسے کبھی میکڈونلڈ سے ہیپی میلخریدنے کی ضرورت پیش نہیں آتی
      اسے کبھی اتوار کا دن چڑیا گھر میں گذارنے کا موقع نہیں ملتا
      اسے کبھی میڈیکل سٹور کے آخری کونے پر نہیں کھڑا ہونا پڑتا
      اسے کبھی دوائیوں کے دراز کو لاک نہیں رکھنا پڑتا
      اسے کبھی باریک کنگھی نہیں خریدنی پڑتی
      اسے کبھی سستے آلوخریدنے کے لیے چالیس کلومیٹر دور کا سفر طے نہیں کرنا پڑتا
      اسے کبھی الاسٹک نہیں خریدنا پڑتا
      اسے کبھی سالگرہ کی تاریخ یاد نہیں رکھنی پڑتی
      اسے کبھی پیٹی کھول کررضائیوں کو دھوپ نہیں لگوانی پڑتی
      اسے کبھی اپنی فیس بک کا پاس ورڈ کسی کو بتانے کی ضرورت پیش نہیں آتی
      اسے کبھی گھر آنے سے پہلے موبائل کے سارے میسجز ڈیلیٹ کرنے کی فکر نہیں ہوتی
      اسے کبھی لیڈی ڈاکٹر کی ضرورت نہیں پڑتی
      اسے کبھی اچھی کوالٹی کے تولیے لانے کی ٹینشن نہیں ہوتی
      اسے کبھی اسکول کی فیس ادا کرنے کا کارڈ نہیں موصول ہوتا
      اسے کبھی کرکٹ میچ کے دوران یہ سننے کو نہیں ملتا کہ آفریدی اتنے گول کیسے کرلیتا ہے؟



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (12-30-2017),Moona (12-30-2017)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: کنوارہ نامہ

      Wah kanwara hone ke kitne faide hain
      Nyc Sharing
      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (12-30-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کنوارہ نامہ

      حقائق پر مبنی مزاحیہ تحریر
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #4
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کنوارہ نامہ

      Kon jane ye paishkash kisi dil jale married insan ki hai. Ya kisi fakhriya un married ki. Par hai bohot khoob.






    7. #5
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: کنوارہ نامہ

      Boht umda tahreer. ham abhi tak shadi shudda nahi hai is liye ye raye nahi dai saktai k haqeqat mai esa hota hai k nahi


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •