Moona (12-29-2017)
چوہے کی شوگر کا علاج
ڈاکٹر فرازہارورڈ میڈیکل سکول کے سائنسدانوں نے شوگر کے مرض میں مبتلا ایک چوہے کا علاج کیا۔ وہ اس پر شوگر سے متعلق مختلف ادویات کا استعمال کررہے تھے۔ پرانی تحقیق سے پتہ چلا کہ مخصوص قسم کی شعاعیں ، کیمیکلز جینز کو بڑھاپے کی طرف دھکیلتے ہیں۔انسانی جسم میں ایک خاص قسم کا کیمیکل ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے اسے nadکا نام دیا۔ ایک شوگر پیشنٹ چوہے پر تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ کیمیکل یو ایم این نامی ایک مخصوص کیمیکل پر بھی اثرانداز ہوتاہے۔اس علاج سے چوہا بالکل صحت مند ہوگیا۔ اس سے انہیں پتہ چلا کہ جینیاتی تبدیلیاں ممکن ہیں۔ عام زبان میں سمجھانے کے لیے سائنسدانوں نے بتایا کہ این اے ڈی نامی کیمیکل مختلف اقسام کی پروٹین کے مابین انٹریکشن کو کم کرتاہے اور جسم کو ایک آئلی مشین کی طرح چلانے میں مدد دیتا ہے۔ ایم اے بی کیمیکل کی تعداد عمر بڑھنے کے ساتھ کم ہونا شروع ہو جاتی ہے تو جینزمتاثر ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور انسان پر بڑھاپے کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔بڑھتی عمر کے ساتھ اس عمل کی رفتار تیز ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ سائنسدانوں نے یہ پتہ چلایا کہ اگر انسانی جسم میں بڑھتی عمر کیساتھ اسnad نامی کیمیکل کی پیداوار کو برقراررکھا جائے ، کم ہونے سے روکا جائے تو چہرے کی جھریوں سے بچا جاسکتا ہے ۔ ان کا تیار کردہ مرکب یہ کام کر سکتاہے۔ محقق ڈیوڈ سب ڈئیر نے کہا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب وہ جینز کو نقصان پہنچانے والی شعاعوں کو روک کر انسان کی شکل و شباہت کو جوان رکھنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ مرکب کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اس پر سرطان کی بھی تحقیق کی ۔ اسی تحقیق کوانہوں نے جینز کو جوان رکھنے کے لیے بھی مددگار قرار دیا۔سائنسدانوں نے اس کو اینٹی ایجنگ کمپائونڈ کا نام دیا ہے۔ یونیورسٹی آف نیو ویس کے سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران انسانی جینز کو نقصان پہنچانے والے میکنزم کا پتہ چلایا۔ ایک خاص قسم کی صورتحال میں کچھ عناصر انسانی خلیوں پر اثر انداز ہو کر اسے نقصان پہنچاتے ہیں۔ جس سے عضلات کمزورہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ابھی یہ پہلا مرحلہ ہے۔ دوسرے مرحلے میں سائنسدان عضلات کو کمزور کرنے والے جینز کی مرمت کیلئے دوا سازی پر توجہ دے رہے ہیں۔
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Moona (12-29-2017)
Thanks 4 Useful and informative sharing
Please Move to GN sec
Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
Nikita Khurshchev
intelligent086 (12-29-2017)
پسند اور رائے کا شکریہ
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks