SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: صاحب پیٹ سے ہیں

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      صاحب پیٹ سے ہیں

      جس طرح ایک ٹھنڈے مشروب کے اشتہار میں شکوہ کیا جاتا ہے، کس نے کہا تھا پانچ روپے کم کردو، اسی طرح ہمارا دل چاہ رہا ہے کہ سائنس سے کہیں، کس نے کہا تھا اتنی ترقی کرنے کو۔ بھلا بتائیے سائنس داں کہہ رہے ہیں کہ اب مرد بھی بچے جنم دے سکیں گے۔ جب سے اس کرہ ارض پر انسان نے جنم لیا ہے مرد عورت میں سالن سے سوتن تک ہر معاملے میں اختلافات رہے ہیں، لیکن یہ امر طے شدہ ہے کہ بے بی کو بی بی ہی جنم دیں گی۔ اب سائنس دانوں نے یہ نیا کھڑاگ کھڑا کردیا۔ بھئی مردوں کے لیے پہلے ہی کم جھمیلے ہیں کہ انھیں ولادت کی ذمے داری بھی دی جارہی ہے۔

      امریکن سوسائٹی فار ری پروڈیکٹیو میڈیسنز کے صدر ڈاکٹر رچرڈ پاولسن نے مردوں پر بجلی گراتے ہوئے کہا ہے کہ اب مردوں کے جسم میں بھی ”رحم“ کی پیوند کاری کی جاسکے گے، جس کے بعد زچہ خانوں میں خواتین کے شانہ بہ شانہ حضرات بھی چمن میں دیدہ ور، نورنظر اور لخت جگر کے گُل کھلا رہے ہوں گے۔ ڈاکٹر صاحب نے مردوں کے صاحب رحم ہونے کی بات کتنی بے رحمی سے کردی۔ اگر یہ تیکنیک دریافت ہو ہی گئی تھی تو مرد برادری کے مفاد میں اسے چھپائے رکھتے، آخر بھائی چارہ بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے، بھائی بندی بھی کسی شئے کا نام ہے، مگر انھوں نے تو بھائیوں کی ذرا فکر نہ کی اور بندیوں کو خوش کردیا۔ یہ کیا کہ بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی۔ ڈاکٹر صاحب نے یہ انکشاف کرکے دو باتیں ثابت کردیں، ایک، عورتیں تو خوامخواہ بدنام ہیں، درحقیقت ہم مردوں کے پیٹ میں کوئی بات نہیں رہتی، اور دوسری، جب مردوں کے پیٹ میں کوئی بات کوئی راز نہیں رہ سکتا تو مُنا یا مُنی کیسے ٹکیں گے۔
      اب یہ انکشاف مردوں کے مستقبل پر افسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب سے کہہ رہا ہے
      تو نے یہ کیا غضب کیا مجھ کو بھی فاش کر دیا
      میں ہی تو ایک راز تھا سینہ کائنات میں

      ہمارے خیال میں ڈاکٹر صاحب خواتین کے اس پروپیگنڈے میں آگئے کہ ”ائے یہ موئے مرد بڑے بے رحم ہوئے ہیں۔ بھیا! انھوں نے اس رحم کی بات تھوڑی کی تھی جو آپ مردوں میں ”نصب“ کرنے چلے ہیں۔ اگر اس شکوے کا ازالہ کرنا تھا تو کوئی ایسی دوا بناتے جس کی ایک خوراک سنگ دل افراد کو رحم دل بنادے، مگر ایسی دوا ایجاد کردی جائے تو فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو وہ ڈاکٹر کیسے ملیں گے جو تحفے تحائف اور مراعات کے عوض مریض کو جان لیوا دوا لکھنے سے بھی نہیں چوکتے، پھر ایسے سفاک لوگ کیسے دست یاب ہوں گے جو ادویہ بیچنے کے لیے مختلف طریقوں سے امراض جنم دیتے اور پھیلاتے ہیں، بڑی طاقتوں کے مقتدر صاحبان نے دل کو ہاتھوں مجبور ہوکر جنگ بازی سے باز آگئے تو اسلحہ سازوں کے دھندے کا کیا بنے گا۔ چناں چہ ایسی کسی دوا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جس سے سرمایہ داروں، زورآوروں اور زرگروں کے مفادات مارے جائیں۔
      سائنس دان اور محققین جو کرنے چلے ہیں اس سے مرد صاحب رحم ہونے کے ساتھ قابل رحم بھی ہوجائیں گے۔ پہلے بچے کے بعد بیویوں کی فرمائش نما ہدایت ہوگی، اب آپ کی باری ہے۔ ہر حاملہ اپنی تکلیف کا معاملہ بھول کر شوہر سے یہ کہتی نظر آئے گی”پیٹ سے“ کس کو رستگاری ہےآج ”میں“ کل تمھاری باری ہے۔
      اب سوال یہ ہے کہ جب ”باری“ آئے گی تو کیا ہوگا؟ عجیب مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ صاحب دفتر جانے کے لیے سیڑھیاں اُتر رہے ہیں، بیگم اچانک گھبرا کر کہتی ہیں، ارے ذرا سنبھل کےآپ کا چوتھا مہینہ چل رہا ہے۔ صاحب کی ساس بیٹی کو فون کرکے داماد کے بارے میں ہدایت کرے گی، بٹیا! آج چاندگرہن ہے، میاں کو کھلے آسمان کے نیچے مت جانے دیجیو۔ شوہر دفتر سے آنے والی بیوی دیکھ کر شرمائیں گے، لجائیں گے پھر پوچھنے پر اٹھلا کر بتائیں گے ”آپ موم بننے والی ہیں“ اور بتاتے ہی منہ دونوں ہاتھوں سے چھپائے دوسرے کمرے کی طرف دوڑ جائیں گے۔ مردوں کی محفلوں میں کرکٹ، عورت اور سیاست کے بہ جائے ولادت سے جُڑے تذکرے ہوں گے، اور اس طرح کی گفتگو ہوا کرے گی: یار! اچھا اچار کہاں سے ملے گا؟ تم ان دنوں شریفہ کھایا کرو، اس سے شریف اولاد جنم دو گے، آزمایا ہوا ٹوٹکا ہے۔ بابوبھائی! نر پھل کھایا کرو، جیسے خربوزہ، بس پھر سمجھو لونڈا پکا ہے، اگر لڑکا نہ ہو تو مونچھیں کٹوا لوں گا قسم اﷲ پاک کی۔

      بھاری پاوں والے مردوں کو عورتوں کی طرح حاملہ کہنا شیوہ مردانگی کے خلاف ہوگا، ان کے لیے ”حامل“ کی اصطلاح استعمال کرنا مناسب رہے گا۔ یعنی ”حامل رقعہ ہٰذا“ کی طرح ”حامل بچہ ہٰذا“ کہا جائے گا۔ گائناکولوجسٹ کو اس طرح کے پیغامات ملیں گے، حامل بچہ ہٰذا میرے دوست ہیں، اس ’زچے‘ اور بچے کا پورا خیال رکھا جائے۔

      پاکستان جیسے ملک میں جہاں سڑکوں اور رکشوں پر ولادتیں ہوجاتی ہیں، مردوں کے لیے الگ زچہ خانے بنانے کا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔ ہر سیاسی جماعت کو اپنے منشور میں مردانہ زچہ خانے بنانے کا وعدہ بھی شامل کرنا پڑے گا۔ پھر انتخابات میں اختیار سب کے لیے کی طرح ”زچہ خانہ سب کے لیے“ جیسے نعرے سامنے آئیں گے۔
      بریکنگ نیوز کے جنون میں مبتلا الیکٹرانک میڈیا سے کچھ اس نوعیت کی خبر دیتی ”چیخیں“ بلند ہوا کریں گی،”مولانا فضل الرحمٰن جلسے کے دوران اچانک ماں بن گئے۔ کسی کو پتا ہی نہ چل سکا وہ پیٹ سے ہیں۔ نوازشریف کے ہاں چاند سے بیٹے کی ولادت، زچہ نے ہوش میں آتے ہی پوچھاکیوں نکالا۔ عمران خان نے کم زور بچہ جنم دیادائی بتولن پر دھاندلی کا الزام۔ بلاول زرداری حامل ہوگئےیاد رہے کہ انھوں نے کچھ دنوں پہلے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جان مانگو گے جان دیں گے، سر مانگو گے سر دیں گےلیکن قوم نے ان سے بچے کی فرمائش کی تھی۔ سراج الحق امید سے ہیں انھوں نے کہا ہے کہ لڑکا ہو یا لڑکی بچے کا نام انقلاب ہوگا، یوں وہ انقلاب لانے کا وعدہ پورا کردیں گے۔ فاروق ستار ماں بن گئےنرس سے کہا گیا بچہ کو صاف کر لاو ، وہ اسے مصطفیٰ کمال کے حوالے کر آئی۔

      ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایک طرف دنیا بھر میں آبادی بڑھنے کا شور ہے اور منصوبہ بندی کی دھوم مچی ہے، دوسری طرف بندوں سے بھی بچے جنوانے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ اب یا تو یہ ہوگا کہ لکھنوی مزاج جوڑے ”پہلے آپ، پہلے آپ“ کرتے بوڑھے ہوجائیں گے اور میرے دو، تو تمھارے بھی دو“ کی تریا ہٹ بالکوں کی تعداد بڑھاتی رہے گی۔ اب جو بھی ہو، مردوں کو چاہیے کہ تیاری کرلیں، اب تک تو ذمے داریوں کے بوجھ سے ان کے کندھے اور بیوی کی باتوں سے سر بھاری ہوتا تھا، جلد ان کا پاو ں بھی بھاری ہوا کرے گا۔





      بشکریہ …. محمد عثمان جامعی







      Last edited by smartguycool; 12-18-2017 at 02:48 PM.

    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (12-17-2017),Moona (12-17-2017)

    3. #2
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: صاحب پیٹ سے ہیں

      Hmmmmm. Link edited. Baki tehreer achi hai.






    4. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: صاحب پیٹ سے ہیں

      Mr Smart , Funny
      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    5. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (12-17-2017)

    6. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: صاحب پیٹ سے ہیں

      عمدہ اور خوب صورت انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •