SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: مفید دیسی نسخے

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      مفید دیسی نسخے

      مفید دیسی نسخے


      حکیم محمد رشید
      منہ کی بدبو یہ بیماری عام طور پر قبض کی وجہ سے ہوتی ہے اور کبھی کبھی دانتوں میں کیڑا لگنے یا دانتوں کی صفائی نہ کرنے سے بھی ہوتی ہے۔ اگر دانتوں کی وجہ سے ہو تو دانتوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ دوسری صورت میں ذیل کا نسخہ استعمال کریں۔ سونف۔ نر۔ کچور۔ بڑی الائچی۔ زیرہ سفید۔ ہر ایک دس دس گرام بالچھڑ اور چینی پندرہ پندرہ گرام۔ تمام ادویہ کا سفوف بنائیں۔ ایک چمچہ چائے والا سفوف ہمراہ پانی دن میں دو بار لیں۔ تیار ادویہ میں جوارش جالینوس (ایک چمچہ چائے والا) ہمراہ پانی ہر کھانے کے بعد لیں۔ آواز بیٹھ جانا کباب چینی ایک گرام سفوف بنا کر شہد 6گرام ملا کر دن میں کئی بار استعمال کریں۔تیار ادویہ میں توت سیاہ کا شربت (دو بڑے چمچے پانی میں ملا کر) دن میں دو بار استعمال کریں۔ دمہ کیلئے: اس مرض میں سانس کے تنگی کی دورے ہوتے ہیں۔ چہرہ پیلا پڑ جاتا ہے۔ سانس لیتے وقت سیٹی کی آواز ہوتی ہے۔ نسخہ نمبر1۔ گل مدار (آک کے پھول) ایک تولہ نمک لاہوری 3ماشہ ان ادویہ کو باریک پیس لیں اور تھوڑا سا پانی ملاکر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ دو دو گولیاں دن میں تین بار منہ میں ڈال کر چوسیں۔ نسخہ نمبر2۔ ادرک کا پانی ایک چائے والا چمچہ ہلکا گرم کر کے رات سوتے وقت لیں۔ تیار ادویہ میں لعوق کتاں (ایک چمچہ چائے والا رات سوتے وقت ہمراہ پانی لیں) یا شربت زوفہ (دو بڑے چمچے پانی ملا کر لیں) ٹھنڈی اور کھٹی اشیاء سے پرہیز کریں۔ ضعف ہضم نسخہ نمبر1۔ مصلگی رومی سونف اور بڑی الائچی کے دانے ہر ایک دس گرام لے کر سفوف بنا لیں۔ ایک گرام سفوف ہمراہ پانی دن میں دو بار کھانے کے بعد لیں۔ نسخہ نمبر2۔ اجوائن اور کالا نمک ہم وزن لے کر عرق لیموں کے ساتھ پیس لیں اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ دو گولیاں دن میں دو بار لیں۔ تیار ادویہ میں جوارش عود شریں یا جوارش کمونی آدھا چمچہ چائے والا ہمراہ پانی ہر کھانے کے بعد لیں۔ ہیضہ نسخہ نمبر1۔ ست پودینہ ست اجوائن اور ست کافورہم وزن لے کر ایک شیشی میں ڈال کر بند کر کے رکھیں۔ یہ پانی کی طرح ہو جائے گا۔ پانچ قطرے پانی میں ملا کر تھوڑی تھوڑی دیر بعد دیں۔ فائدہ ہوگا۔ نسخہ نمبر2۔ سکنجبین سادہ دو تولہ اور عرق گلاب پانچ تولہ دونوں کو ملا کر تھوڑا تھوڑا دن میں کئی بار دیں۔ تیار ادویہ میں دوالمسک معتدل جواہر دار آدھا چمچہ چائے والا ہمراہ پانی دن میں دوبار لیں۔ ہچکی نسخہ نمبر1۔ کلونجی 3ماشے مکھن یا گھی 6ماشہ لیں۔ کلونجی کا سفوف بنا لیں پھر مکھن یا گھی ملا لیں اور ہچکی کے وقت لیں۔ نسخہ نمبر2۔ مغز بادام شریں 5عدد کالی مرچ 5عدد اور چینی ایک تولہ کو پانی میں رگڑ کر چھان کر لیں اس کی تین خوراکیں دن میں تین بار لیں۔ نسخہ نمبر3۔ بڑی یا چھوٹی الائچی کے چھلکے 6ماشے ایک کپ پانی میں جوش دے کر چھان لیں۔ اس کی تین خوراکیں دن میں تین بار لیں۔ تیار ادویہ میں جوارش انارین چھ ماشے ہر کھانے کے بعد ہمراہ پانی لیں۔ ٭٭٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Ubaid (12-20-2017)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •