SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: مثبت جذبات کی تشکیل

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      مثبت جذبات کی تشکیل

      مثبت جذبات کی تشکیل

      آپ مندرجہ ذیل اقدام کے ذریعے اپنے قلب و ذہن میں جو ش و خروش اور ولولہ پیدا کر نے کے لیے اپنی طبیعت اور مزاج کے مطابق مثبت جذبات پر مبنی متحرکات کا انتخاب کریں اورانہیں اپنی سیرت اور کردار کا لازمی جزو بنائیں: ۱۔ آپ اپنے ذوق مطالعہ کا جائزہ لیں اور تجزیہ کریں کہ مختلف کتب کا مطالعہ آپ کے اندر مثبت جذبات پیدا کرتا ہے۔ یا منفی جذبات کو فروغ دیتا ہے؟ ۲۔ آپ جو لیکچر سنتے ہیں ٹیلی ویژن کے پروگرام دیکھتے ہیں یا دیگر تفریحات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ آپ ان تینوں سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیں کہ کیا یہ آپ کے وجود میں مثبت محرکات پیداکرتی ہیں یا منفی محرکات کا موجب بنتی ہیں؟ ۳۔ آپ کے خاص دوست واقف کار رفقا کار کی مجلس یا صحبت مجموعی طور پر آپ کو کس جانب راغب کر رہی ہے۔ مثبت محرکات کی طرف یا منفی محرکات کی طرف؟ ۴۔ آپ جس مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں اس کے اثرات آپ کے کردار اور سیرت پر کس حد تک مرتب ہو رہے ہیں؟ ۵۔ آپ اپنی گفتگو خیالات معمولات اور عام معاملات اور اعمال کا اچھی طرح جائزہ لیں کہ آپ خودکس قسم کے انسان ہیں۔ کون کون سے مثبت محرکات آپ کے کردار کا حصہ بن چکے ہیں؟ ان میں مزید پختگی لائیے اور کون کون سے منفی محرکات آ پ کی شخصیت میں داخل ہو چکے ہیں ان سے اجتناب کرنے کی حتی المقدور کوشش کیجیے۔ عملی نفسیات نے ثابت کر دیا ہے کہ انسان کی شخصیت کردار اور مزاج اور انداز فکر پرکئی عوامل اپنا اثر ڈالتے رہے ہیں۔ رنگ اور ان کے شیڈز الفاظ اور ان کے معافی اور صوتی اثرات عمارات اور ان کی نفاست اور جدت کا معیار آرٹ اور اس کے جمالیاتی پہلو موسیقی اور اس کے سر لے اور تال کا ترنگ مختلف مناظر اور ان کی کیفیات… غرض ماحول کی ہر چیز انسان کے ذہن و قلب پر مسلسل اپنے اثرات مرتب کرتی رہتی ہے اور پھر ان عناصر اور عوامل کی بدولت مختلف مثبت اور منفی محرکات انسانی کردار انداز فکر اور طرز حیات میں شامل ہوتے ہیں۔ اب جدید سائنس نے یہ بات بھی ثابت کر دی ہے کہ رنگ ہمارے مزاج میں صحت اور سوچ پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ سرخ رنگ ہمارے اندر ہیجان پیداکر دیتا ہے جبکہ سبز رنگ ہمارے ذہن میں خیف او ر سرور کی کیفیت طاری کر دیتا ہے۔ اسی طرح مختلف پھول اور پودے بھی اپنی خوشبو رنگوں اور ہیئت کے باعث ہمارے مزاج میں طرح طرح کی کیفیت پیدا کر دیتے ہیں۔ لینڈ سکیپ آرکیٹکٹ کہتے ہیں کہ کیکٹس کا پودا زبردست ڈرامائی خاصیت رکھتا ہے۔ جبکہ صنوبر اور بید کے درختوں میںسکون کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ یہ بھی غور کرنے کے قابل امر ہے کہ آپ کی گفتگو اور تحریر میں جو الفاظ استعمال ہو رہے ہیں اور جو آپ کا انداز بیان ہے اس میں کس حد تک مثبت سوچ اور جذبات کا عنصر موجود ہے۔ آپ کے قلب و ذہن میں مستور آپ کے خیالات اور انداز فکر کی تمام تر عکاسی آپ کے انتخاب و استعمال الفاظ سے ہو جاتی ہے۔ اورپھر آپ کے لہجے میں آ پ کے احساسات و جذبات کے معیار کی جھلک موجود ہوتی ہے۔ آپ کا مشاہدہ کیا ہو گا کہ جو لیڈر عوامی جلسوں میں تقریر کرتے ہیں وہ اپنے فن خطابت میں کس طرح طاق نظر آتے ہیں۔ لوگ ان کی باتوں سے بے حد متاثر ہوتے ہیں۔ وہ اپنے مافی الضمیر کو مؤثر انداز میں بیان کر کے لوگوں کوگرما تے ہیں۔ وہ اپنے سیاسی منشور کو انتہائی مثبت انداز سے عوام کے آگے رکھتے ہیں اور اس طرح قوم کی ہمدردیاں جیت لیتے ہیں۔ آپ بھی اس فن میں طاق ہو سکتے ہیں۔ مثبت اظہار اور اثباتی بیان سے مثبت افعال اور اعمال ہی سرزد ہوتے ہیں۔ اپنے قلب و ذہن میں مثبت سوچ کو راسخ کرنے، اپنے باطن کو تعمیری فکر سے مزین کرنے اوراپنے وجود میں جوش و خروش اور ولولے کی مثبت توانائی جمع رکھنے کے لیے آپ ہمیشہ یہ اصول مدنظر رکھیں۔ ’’آپ کبھی بھی ایسے فقرے مت بولیںجس سے منفی جذبے کا اظہار ہوتا ہو‘‘۔ آپ کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ ہم آخر انسان ہیں اور یہ ممکن ہی نہیں کہ ہر وقت ہم مثبت جذبات سے سرشار رہیں اگر کبھی منفی جذبات موجزن ہوں تو اس صورت میں کیا کیا جائے؟ اس صورت حال کو کنٹرول کرنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ مندرجہ ذیل فقرات کے مفہوم میں بات نہ کریں: ۱۔ میں تھک گیا ہوں،۲۔ میں اکتا گیا ہوں، ۳۔ میں تنگ آ گیا ہوں، ۴۔ میں ناراض ہو گیا ہوں، ۵۔ میں دکھی ہوں، ۶۔ میں دل برداشتہ ہو گیا ہوں۔ کیونکہ ایسے فقروں کے استعمال اور ایسی سوچ کے اظہار سے آپ ذہنی اور طبعی طورپر کمزور اور پست حوصلہ ہو سکتے ہیں اور آپ کا تعمیری شوق جذبہ اور جوش ٹھنڈا پڑ سکتا ہے۔ اور یہ امر آپ کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔ ( ترجمہ : اعجاز احمد) ٭…٭…٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-11-2018),Ubaid (03-12-2018)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: مثبت جذبات کی تشکیل


      Nyc & Informative Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •