• You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 2 12 LastLast
    Results 1 to 10 of 12

    Thread: شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,947 Times in 6,473 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید

      شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید

      یہ نام اور اس عظیم ہستی کی تاریخی ، مذہبی رواداری اور اس کی طرزِ حکمرانی کی داستان تو پاکستان میں شاید صرف نصابی سرگرمیوں کی کتب تک ہی محدود رہ گئی ہے ۔ تاریخ گوئی اور تاریخ سے سبق و رموز کی واقفیت ہمارے نوجوانوں اور خاص کر نئی پود (نسل) کیلئے بہت سُود مند اور ضروری ہے، مگر شاید ہم اس کی جستجو اور شگف نہیں رکھتے جس کی ضرورت کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔ٹیپو سلطان کے یومِ شہادت پراسے اس سے بہترین خراجِ عقیدت اور کیا دیا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر ان کی شخصیت کے شاندار اور خوبصورت پہلوئوں کو اجاگر کیا جائے اور دنیا کو بھی حقیقتِ حال سے روشناس کرایا جائے۔
      چار مئی کی تاریخ ٹیپو سلطان کی شہادت کا دن ہے اور شہادت اس لیئے کہ اس نے برصغیر کو انگریزوں کی غلامی سے بچانے کیلئے نہ صرف اپنی حکومت کی قربانی دی بلکہ خود بھی قربان ہوگیا ۔ اس عظیم سپوت نے انگریزوں سے لڑائی لڑتے لڑتے آخرش 04مئی 1799ء کو شہادت کے درجے پر فائز ہوگیا۔ حالانکہ اس عظیم سپوت کے پاس اپنی جان اور اپنی حکومت بچانے کے مواقعے موجود تھے ۔ آپ کے ذہنوں کو تازہ کرنے کیلئے یہاں برصغیر کے اس عظیم سپوت کے حوالے سے چند ضروری اطلاعات بھی قرطاسِ قلم کرتاچلوں تاکہ جنہوں نے اس کو بھلا دیا ہے اس کے ذہنوں میں یاد تازہ ہو جائے۔ ٹیپو سلطان ہفتے کے روز 20ذی الحجہ 1163ھ بمطابق 10نومبر 1750ء کو کولار کے شمالی مغربی علاقے بنگلور میں دیون بلی نامی قصبہ میں پیدا ہوا۔
      ٹیپو سلطان نے جب اس خوبصورت دنیا میں آنکھ کھولی تو انگریز وں کی حکومت اپنے بامِ عروج کو چُھو ر ہی تھی اور ان کی ناپاک قدم کے ساتھ ساتھ ان کے ناپاک عزائم بھی تیزی سے ریاستوں کو روندتے چلے جا رہے تھے ۔ ایک ایک کرکے انگریزوں نے مرہٹوں ، آرکاٹ اور نظام حیدرآباد کی حکومتوں کو اپنے فریبی جال میں پھنسا لیا تھا ۔ صرف اور صرف ریاست میسور ہی ان کے ناپاک عزائم کی راہ میں رکاوٹ تھی، یوں ٹیپو سلطان کی پوری زندگی جنگ کے میدان میں گذری اور وہ بھی انگریزوں کے ساتھ سر بکف رہتے ہوئے۔انگریزوں نے اپنی مکاری، عیاری اور دغابازی کے متعدد فارمولوں کو استعمال کرتے ہوئے ان کی شخصیت کو ایسا مسخ کر دیا کہ سفید کی جگہ سیاہ نظر آنے لگا۔ اور یوں ایک نہایت قابل اور عادل بادشاہ ظالم ، ایماندار بادشاہ بے ایمان اور پاک صاف بادشاہ عیاش قرار دے دیا گیا۔
      فہرستِ سلاطین میں سرِفہرست ٹیپو سلطان کا نام بھی آتا ہے۔ لکھاری حضرات جن میں کچھ نئے اور کچھ پرانے بھی شامل ہیں ، نے غلط طور پر ٹیپو سلطان کو ایک بے رحم، خون آشام، ستم شعار ، آمر اور جنونی قرار دیا ہے لیکن راقم کے نزدیک حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ۔ کیونکہ (تاریخ کے کئی کتابوں میں اس کا حوالہ ملتا ہے )کہ وہ کوئی متعصب یا شدت پسند نہیں تھا، وہ ایک متقی مسلمان تھا مگر اس نے کبھی اپنی ہندو رعایا کا مذہب تبدیل کرنے کی کوئی اجتماعی کوشش نہیں کی تھی مگر پھر بھی ہندوئوں نے اس عظیم سپوت کے کارناموں سے اورمذہبِ اسلام سے اس کی دلی لگائو کو دیکھتے ہوئے اتنی زیادہ تعداد میں مسلمان ہوئے کہ انگریز دنگ رہ گئے۔ اور یوں ایک انگریز مؤرخ نے لکھا تھا کہ سلطان نے صرف کورگ شہر میں 70ہزار لوگوں کو مسلمان بنایا تھا ۔لیکن شاید یہ اعداد و شمار ٹھیک نہیں ہے۔غالب امکان یہی ہے کہ اس میں کچھ کمی بیشی کا عنصر بھی موجود ہوسکتا ہے۔
      یہ تو بالکل سچ ہے کہ شہید ٹیپو سلطان نے سیاسی، فوجی، معاشی اور انتظامی اصلاحات کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور مذہبی اصلاحات بھی اپنے تئیں(خود) کیں، اس نے تو اپنے دورِ حکمرانی میں مسلم عوام الناس میں پھیلی ہوئی بہت سی بدعات اور خرافات پر پابندی عائد کی جسے جان بوجھ کر برصغیر کی کئی شہروں نے اسے فروغ دیئے تھے، ذات پات کے فرق کو بھی اپنے دور میں گھٹانے کی جستجو کی اور اس میں بھی اسے خاطر خواہ کامیابی ہوئی۔ جمعہ کے خطبے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ عوام میں اس کی مفید اثر انگیز ی رہے۔ اپنی پوری سلطنت میں شرعی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا، تاریخی کتب کی کتب بینی سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس نے ہر شہر اور ہر قریہ میں پنچائیت مقرر کر رکھی تھی۔
      قدیم دستور کے مطابق ہر گائوں میں معمولی تنازعات کا فیصلہ یہی پنچائیت والے کر دیا کرتے تھے۔ اگر سامنے والے کو ان کے فیصلے سے تشفی نہ ہوتی تو مقدمہ عدالت اور اس کے بعد سلطان تک پہنچایا جاتا تھا۔ اس دور کی عدالت میں دو حاکم ہوا کرتے تھے ایک مسلمان اور ایک ہندو۔تاریخ کے جھروکوں کی ورک گردانی سے پتہ چلاکہ ٹیپو کے دور میں ایک ایسا فرانسیسی شخص بھی گذرا ہے جو شہید سلطان ٹیپو (جرنیل )کے کارناموں ، مواخات،فتح گری ،کارکردگی اور علم و عمل سے اس حد تک متاثر تھا کہ اس نے اپنے وطن واپسی پر اپنے ریمارکس اس انداز میں دیئے کہ خدا کرے کہ فرانس کو بھی سلطان ٹیپو جیسا رہنما مل جائے اور میں جب دوسری بار میسور آئوں تو آپ سب کو یہ خوشخبری فخریہ سنا سکوں کہ میرے پیچھے ایک عظیم سپہ سالار بھی آرہا ہے۔
      اونگزیب عالمگیر کا دور اس کی وفات کے بعد ختم ہوا تو اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں مسلمانوں کا جیسے زوال ہونا شروع ہو گیا تھا ، کیونکہ مغلیہ سلطنت ختم ہوگئی تھی اور مسلم شان و شوکت کا خاتمہ تقریباً یقینی ہو گیا تھا ، اتحاد کی دولت سے محروم اور تفرقے کے شکار مسلمان لاچار ہو گئے تھے۔ایسے میں انگریزوں کی چالوں کو بھانپ کر سلطنتِ میسور کے فرمانرواں حیدر علی اور اس کے بیٹے ٹیپو سلطان نے انگریزوں کے خلاف جہاد کیا اور مسلمانوں کی شان و شوکت کو بحال کرنے کی شروعات کی، حیدر علی نے برطانوی افواج پر کئی کامیاب حملے کئے اور اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا مگر جب حیدر علی کا انتقال ہوگیا تو اس کے بعد شیرِ میسور نے افواجِ میسور کی قیادت سنبھال لی۔ سلطان کی تلوار اسلامی سلطنت کے احیاء اور وہاں سے انگریز وں کے انخلاء میں معاون رہا۔
      سلطان ٹیپو (شیرِ میسور) کی پے در پے چالوں نے انگریزی سپہ سالاروں کو چکرا کر رکھ دیا ، ان کی رسد کو کاٹنے میں اپنی ہر تدبیر آزمائی اور کامیاب بھی ہوئے اور یوں میسور کو فتح کرنے کا خواب دیکھنے والے فوج کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی اور میسور کی دہلیز برطانوی فوج کے لئے قبرستان بن گئی۔ٹیپو سلطان نے مسلمان ہمسایہ حیدر آباد (ریاست) کے نظام کو بھی اپنے جہاد میں شرکت کی دعوت دی مگر بدحال قسمت کہ ! اس نے سلطان کی حمایت نہیں کی لیکن کیا ہوا جو کوئی ہمسفر نہ ہو تو شیرِ میسور نے اپنی جد و جہد کو جاری و ساری رکھا ۔ شیرِ میسور کیلئے شاعر ِ مشرق علامہ اقبال نے یہ اقتباس لکھا تھاکہ جب پورا مشرق سو رہا تھا تو ٹیپو سلطان جاگ رہے تھے۔چونکہ یہ اللہ رب العزت کا فیصلہ ہے کہ ہر باب کو بند ہونا ہے اور ہر ذی شعور کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے ۔ یوں ایک معرکے کے دوران ٹیپو کے قریب کھڑے ایک سپاہی نے اپنی بندوق کی زد پر لیکر فائر کر دیا اس طرح زخمی سلطان کو گولی لگ گئی اور یوں شیرِ میسور نے شہادت کی موت کو گلے لگا لیا اور ان کی زندہ گرفتاری کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ (ان للّٰہ وانا الیہ راجعون) تحریر: محمد جاوید اقبال صدیقی



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Arosa Hya (11-30-2017),Moona (11-23-2017)

    3. #2
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,247
      Threads
      192
      Thanks
      782
      Thanked 549 Times in 439 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      3

      Re: شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید

      Bohot Khob keep it up sir @intelligent086


    4. #3
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,247
      Threads
      192
      Thanks
      782
      Thanked 549 Times in 439 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      3

      Re: شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید

      Sir is tarha roz kuch na kuch share kia karien k ham b ap k talent sai mustafid hojaye.


    5. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (11-21-2017)

    6. #4
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      115

      Re: شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید

      Khoob


    7. #5
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,247
      Threads
      192
      Thanks
      782
      Thanked 549 Times in 439 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      3

      Re: شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید

      Sir I have a problem Conversation mai mera msg nahi arha may I know what's the problem. Please @intelligent086, BDunc


    8. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,947 Times in 6,473 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید

      @Ubaid Refresh karen
      ان شاءاللہ
      آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    9. #7
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,247
      Threads
      192
      Thanks
      782
      Thanked 549 Times in 439 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      3

      Re: شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید

      بہت شکریہ @intelligent086,


    10. The Following User Says Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (11-23-2017)

    11. #8
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید

      Nice Sharing
      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    12. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (11-23-2017)

    13. #9
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,947 Times in 6,473 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      Nice Sharing
      t4s
      بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    14. #10
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,947 Times in 6,473 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید

      Quote Originally Posted by Ubaid View Post
      بہت شکریہ @intelligent086,
      بہت بہت شکریہ




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 2 12 LastLast

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •