qnet scam ?


کیو ںیٹ کیا ہے ؟ اسکا طریقہ کار کیا ہے ؟

پاکستان میں انڈیا سے درآمد شدہ ایک فراڈ نیٹ ورک معصوم لوگوں سے پیسے اینٹھ رہا ہے۔ یہ کیو نیٹ نیٹ ورک ہانگ کانگ بیس ہے جو دبئی سے چلایا جا رہا ہے اور پاکستان میں انکے نمائندے لوگوں کو سبز باغ دکھا کر اپنے ساتھ بیوقوف بنا رہے ہیں ۔۔ انکا طریقہ کار یہ ہے کہ یہ کسی بھی طرح آپکا بھروسہ جیتیں گے پھر آپ کی پریشانیاں معلوم کریں گے اور ساتھ ہی اپنے بارے میں بتائیں گے کہ ھم تو مزے کی زندگی گزار رہے ہیں اپنا بزنس ہے اور ملک کے وزیر اعظم کی بھی کیا شان ہوگی جو آج سے چند سال بعد ھماری ہو جائے گی.

یہ یا انکا ممبر جو کہ باقائدہ ٹرینڈ ہوتا ہے آپکو مسلسل پن کرتا رہے گا اچھی اچھی باتیں کرے گا یہاں تک کہ آپ اسکی سن ہی لو گے اور انکے بتائے گئے طریقے سے کوئی بھی پروڈکٹ خرید لو گے ۔ کسی بھی چیز کے خریدنے کا طریقہ کار یہ ھوگا کہ آپ سے کہا جائے گا کہ ھمارے اکاوئنٹ میں پیسے منتقل کر کے انتظار کرو بہت اچھی آفر ہے ابھی صرف تمہارے لئے ڈسکاوئنٹ آیا ہوا ہے دیر کرو گے تو پھر یہ آفر ختم ہو جائے گی ۔۔ انتی اچھی آفر ہے ساتھ ہی قرآن اور حدیث بھی یاد کرایا جائے گا کہ حلال کام ہے الله برکت عطا کرے گا اور بلا بلا ۔۔ المیہ یہ ہے کہ اچھے خاصے
پڑھے لکھے لوگ اس نیٹ ورک کا حصہ بن چکے ہیں ۔۔

اماوئنٹ ٹرانسفر ہونے کے بعد یہ آُپ کی نیٹورک پر پرسنل آئی ڈی بھی بنوادیں گے اور آپکا آرڈر بھی بک کردیں گے ۔۔ آور ساتھ ھی کہیں گے کہ پارسل ھم پرسنلی منگواتے ہیں تاکہ کورئیر کا خرچہ بچ جائے ۔۔آپکا پارسل دبئی کی کسی ایڈریس پر ارصال ہوگا اور وہاں سے کوئی بھی آنے والا کیو نیٹ کا نمائیندہ اپنے ساتھ پاکستان لے آئے گا جس کا کافی آنا جانا لگا رہتا ہے یا یہ اس نیٹورک کا اپنا کوئی طریقہ کار ہے ۔۔ ساتھ ھی اب آپ کو باقائدہ باقی ٹیم سے ملوایا جائے گا اور آپکا ویلکم ہوگا اور اسی دن آپ جان جائیں گے اگر آپ سمجھدار ہونگے کہ آپ پھنس چکے ہیں ۔۔ کچھ منافع کی لائین میں لگ جائیں گے ۔۔ وہ لوگ صبر کرلیں گے جو مزید کسی کو بیوقوف نہیں بنا نا چاہتے..

جو لوگ رک جاتے ہیں ان کو آگے کی تفصیلات دی جانے لگیں گی اور فرمایا جائے گا کہ سب سے پہلے تو اپنے سگے بہن بھائی بیگم کزن یا جگری دوست کو نیٹ ورک میں لائیں یعنی مزید لاکھوں روپے کما کر دیں ۔۔ اور اسکے بعد ہی اپکو ریٹرن ملنا شروع ہوگا .
ایک سے دو ، دو سے پانچ ، پانچ سے پندرہ ۔۔۔ اس طرح چین بڑھتی ہی چلی جاتی ہے ۔۔ اور ظاہر ہے جب کچھ بکتا ہے تو اسکا پرافٹ شئیر کردیا جاتا ہے اب یہ پیسا کس طرح آتا جاتا ہے یہ اس نیٹورک کا کرتب ہے ۔۔ یہ لوگ کس طرح آپ تک پہنچتے ہیں شوشل میڈیا پر دوستی کرکے یا یہ نئے آنے والوں کو ایک نیم لسٹ بنانے کو کہتے ہیں جن کے بارے میں آپ بچپن سے جانتے ہوں ۔۔ پھر اسکے بعد آپ کو کہا جائے گا ان سب سے روزانہ کی بنیاد پر کالز کرکے بات کریں انہیں بتائیں کہ آپ نے اپنی کمپنی کھول لی ہے اور آپ مزے کی زندگی گزار رہے ہیں بس آپ کچھ دنوں میں مرسیڈیز خریدنے والے ہیں ۔

اس نیٹورک کی ہر ویکنڈ پر ایک بڑی میٹنگ ہوتی ہے جو کے کسی بھی ہوٹل میں کی جاتی ہے اس میٹنگ کی بھی فیس ہوتی ہے اور وہ آپ کو لازمی اٹینڈ کرنی ہوتی ہے اسکے علاوہ ہر روز کے لئے کسی سینئر کے گھر میں سٹنگ رکھی جاتی ہے جہان روزانہ کی بنیاد پر کلاسیس ہوتی ہیں ۔۔

آپ کو مستقل موٹیوٹ کیا جاتا رہتا ہے ایک طرف کہا جاتا ہے کہ آپ نے لوگوں کو صرف اپنی ایکسائٹمنٹ دکھانی ہے اور دوسری طرف آپ کو کہا جاتا ہے کہ منافع نکالنا ہےتو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیبل پر لے کر آئو ۔۔ کم سے کم چار افراد کو ایک مہینہ میں شامل کرو اور بہت سارے پیسے کمائو ۔۔

یہ کمپنی پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے ۔۔ اسکا کیونیٹ کے نام سے کوئی آفس نہیں ہے نہ ھی اسکی کوئی فرنچائز ہے ۔ نہ ھی کوئی باقائدہ آفس نہ ھی کوئی اشتہار ۔۔ بڑی خاموشی اور جعلسازی سے یہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اچھی خاصی منی لانڈرنگ مسلسل ہو رہی ہے ۔ یہ نیٹ ورک کافی ممالک میں بین ہوچکا ہے ۔ اب اس نیٹورک نے ملک کے بڑے شہروں میں اپنی جڑیں بنانا شروع کردی ہیں ۔

لوگوں سے التماس ہے کہ اسکو آگے شئیر کریں اور اپنا پیسہ سوچ سمجھ کر کسی جگہ انویسٹ کریں ۔۔ شارٹ کٹس سے کوئی دنوں میں امیر نہیں بنتا ۔۔