SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: اہم بین الاقوامی تنظیمیں

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اہم بین الاقوامی تنظیمیں

      اہم بین الاقوامی تنظیمیں


      سیف الرحمان
      نیٹو نیٹو کا بنیادی مقصد رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سیاسی اور دفاعی تعاون فراہم کرنا ہے۔ اس تنظیم کا قیام 4 اپریل 1949ء کو ہوا۔ بانی ارکان میں کینیڈا، ڈنمارک، بلجیم، فرانس، آئس لینڈ، اٹلی، لگسمبرگ، ہالینڈ، ناروے، پرتگال، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔ سوویت یونین کی شکست و ریخت کے بعد نیٹو نے اپنے ڈھانچے اور پالیسیوں میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں لاتے ہوئے نئے ممالک بلغاریہ، اسٹونیا، لیتھوانیا، رومانیہ، سلوکیہ اور سلوانیا کو رکنیت دی۔ دولت مشترکہ کی تنظیم اقوام متحدہ اور غیر جانبدار ممالک کی تحریک کے بعد اقوام عالم کی سب سے بڑی تنظیم دولت مشترکہ ہے۔ اس تنظیم کی رکنیت تاج برطانیہ میں شامل سابق نو آبادیوں اور دیگر آزاد ممالک کے پاس ہے۔ اس میں شامل 52 ممالک میں دو ارب 42 کروڑ کے قریب آبادی ان ممالک میں رہتی ہے۔ دولت مشترکہ کا باقاعدہ منشور اور آئین نہیں ہے۔ تمام مسائل او رمعاملات باہمی اتفاق رائے سے طے کئے جاتے ہیں۔ مصر، عراق، اردن، میانمار (سابقہ برما) فلسطین، سوڈان، صومالی لینڈ، جنوبی کیمرون اور اومان سابقہ برطانوی نو آبادی ہونے کے باوجود اس تنظیم میں شامل نہیں ہیں۔ تنظیم کا ہیڈ کوارٹر لندن برطانیہ میں ہے۔ آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ سوویت یونین سے آزادی حاصل کرنیوالی ریاستوں کی مشترکہ تنظیم بیلاروس میں قائم کی گئی۔ وسطی ایشیا اور مشرقی یورپ کی سابقہ سوویت ریاستیں آزاد اور خود مختار حیثیت میں اس تنظیم میں شامل ہیں۔ اس کے نو ممبران ہیں۔ امریکی ممالک کی تنظیم بر اعظم جنوبی و شمالی امریکہ کی تعمیر و ترقی اور خطے کے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے یہ تنظیم 30 اپریل 1930ء کو بگوٹا کولمبیا میں قائم کی گئی۔ تنظیم کا سیکرٹری جنرل5 سال کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ جنرل اسمبلی کا اجلاس ہر سال ہوتا ہے۔ جس میں فوری نوعیت کے مسائل پر بحث کی جاتی ہے تنظیم کا ہیڈ کوارٹر واشنگٹن امریکہ میں ہے۔ اقتصادی تعاون کی تنظیم پاکستان ترکی اور ایران نے علاقائی تعاون برائے اقتصادی ترقی کیلئے یہ تنظیم قائم کی تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد ان سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایران پاکستان، ترکی، افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان اس کے ممبر ممالک ہیں۔ اس تنظیم کا ایک خاص پہلو یہ ہے کہ اس میں شامل تمام ممالک مسلمان ہیں۔ تنظیم کا ہیڈ کوارٹر تہران (ایران) میں قائم ہے۔ سارک جنوبی ایشیائی خطے کے ممالک کے درمیان باہمی تعاون، سماجی و معاشی تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تنازعات کے خاتمہ کیلئے تنظیم سابقہ بنگلہ دیشی صدر ضیا الرحمان کی تحریک پر قائم کی گئی۔ ڈھاکہ دسمبر 1985ء میں اس تنظیم کا باقاعدہ قیام عمل میں آیا۔ عملی طورپر یہ تنظیم دیگر علاقائی تنظیموں کی طرح مؤثر کردار ادا نہ کر سکی۔ جس کی بنیادی وجہ اس خطے کے سب سے بڑے ملک بھارت کا ہمسایوں کے ساتھ جارحانہ رویہ ہے۔ اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے ابھی تک کوئی موثر کاوش اور فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس تنظیم کا ہیڈ کوارٹر کھٹمنڈو نیپال میں قائم ہے۔ آسیان مشرقی بعید کے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کیلئے یہ تنظیم 1967ء میں انڈونیشیا کی تحریک پر قائم کی گئی۔ تنظیم کے بنیادی مقاصد میں معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنا، سماجی، ثقافتی اور باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیاسی استحکام پیدا کرنا ہے۔ تنظیم کا ہیڈ کوارٹر جکارتہ میں قائم ہے۔ تیل برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم تیل کی برآمدی تجارت کو بہتر انداز میں منافع بخش طریقہ سے کرنا، تیل کی قیمتوں میں استحکام اور رکن ممالک کی آمدن میں اضافہ کرنا اس تنظیم کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ یہ تنظیم عراق، سعودی عرب، ایران، کویت اور وینزویلا کی تجویز پر قائم کی گئی۔ تیل کے 73 فیصد ذخائر تنظیم کے ممبر ممالک کے پاس ہیں۔ الجزائر، لیبیا، نائیجیریا، قطر اور متحدہ عرب امارات بھی اس کے رکن ہیں۔ تنظیم کا ہیڈ کوارٹر آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں قائم ہے۔





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: اہم بین الاقوامی تنظیمیں

      Bht khoob


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •