SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: گونگے کا خواب "

    Threaded View

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      گونگے کا خواب "

      ایک دن میں نیکر پہن کر سپارہ پڑھنے مسجد چلا گیا مولوی صاحب غصے میں آ گئے بولے تم مسجد میں نیکر پہن کر کیوں آ ۓ هو ایسا کرو گے تو جہنم میں جاؤ گے۔میں نے گھر آ کر ماں جی کو بتایا تو ماں بولی پتر مولوی صاحب غصے میں ھوں گے جو انہوں نے ایسا کہ دیا ورنہ تو بیٹا جہنم میں جانے کے لئے بڑی محنت کی ضرورت ھوتی ھے۔جہنم حاصل کرنے کے لئے بڑا پتھر دل ھونا پڑتا ھے۔ جہنم لینے کے لئے دوسروں کا حق مارنا پڑتا ھے اس کے لئے قاتل بننا پڑتا ھے،فساد پھیلانا پڑتا ھے،مخلوق خدا کو اذیت دینی پڑتی ھے،نہتے انسانوں پر آگ اور بارود کی بارش کرنا پڑتی ھے،شیطان کا پیرو کار بن کر محبت سے نفرت کرنا پڑتی ھے۔ اس کے لئے قزاق بننا پڑتا ھے۔ اس کے لئے ماؤں کی زندگیاں گم کرنے کے لئے خرکار بننا پڑتا ھے خالق اور رحمت العالمین سے تعلق توڑناپڑتا ھے،تب کہیں جا کر یہ جہنم ملتی ھے۔
      تُو تو اتنا کاہل ھے پانی بھی خود نہیں پیتا۔ تجھ سے یہ محنت کیونکر هو سکے گی؟تو تو چڑیا کی موت پر ہفتوں روتا رھتا ھے پھر تُو اتنا پتھر دل کیسے بن سکتا ھے ؟

      طارق بلوچ صحرائی کی کتاب " گونگے کا خواب " سے اقتباس







    2. The Following 2 Users Say Thank You to CaLmInG MeLoDy For This Useful Post:

      Dr Danish (10-02-2017),intelligent086 (10-02-2017)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •