SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: رفیق سفرو حضر کی گواہی

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      رفیق سفرو حضر کی گواہی



      رفیق سفرو حضر کی گواہی

      حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ذوقِ لطیف نے انھیں بچپن ہی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گرویدہ بنارکھا تھا۔وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ ان تعلقات میں بڑی گہرائی پیدا ہوتی گئی۔ایک دوسرے کے پاس آمد ورفت رہتی تھی،نشست وبرخاست کا معمول تھا اور اہم معاملات میں صلاح مشورہ بھی معمولات میں شامل ہوگیا تھا۔تجارت کے سلسلہ میں کئی بار ہم سفر بھی ہوئے۔آثارِ نبوت بچپن سے ہی حضور کی ذات گرامی مرتبت سے ہویدا ہوتے رہتے تھے۔جنہیں حضرت ابوبکر بھی ملاحظہ کرتے تھے۔ حضرت ابوبکر کو ورقہ بن نوفل اور دیگر اہل کتاب علماءاور راہبوں سے ملاقات اور تبادلہ خیالات کا موقع بھی ملتا تھا۔آپ ان سے ایک نبی ختم المرسلین کی آمد کے بارے میں سنتے رہتے تھے اور حضور انو رصلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ میں ان علامات کی موجودگی کا اثبات بھی آپ تک پہنچا تھا۔ آپ کی بے مثل سیرت وکردار کے آپ ہمہ وقت شاہد بھی تھے۔ آپ کو یقین تھا کہ اللہ رب العزت اس ہستی کو عنقریب مبعوث فرمانے والے ہیں آپ گویا کہ شدت سے منتظر تھے کہ کب آپ اعلان نبوت کریں اور کب وہ اس دعوت کو قبول کریں۔ شیخ ابوزھرہ نے الروض الانف کے حوالے سے آپ کے ایک خواب کاذکر کیا ہے، آپ نے دیکھا کہ چاند مکہ میں اتر اہے اور تمام گھروں میں اس کی روشنی پھیل گئی ہے اور اس کا ایک ایک ٹکڑا ہر گھر میں گرا ہے ۔پھر اس چاند کے بکھرے ہوئے ٹکڑے یکجا ہوگئے اور وہ چاند مکمل ہوکر آپ کی آغوش میں آگیا ۔آپ نے اہلِ کتاب کے کسی عالم سے اس کی تعبیر پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ نبی جس کے ہم منتظر ہیں۔اس کے ظہور کی گھڑی قریب آچکی ہے،آپ اس کی پیروی کریں گے۔اور اس کی برکت سے دنیا کے سعید ترین انسان ہوں گے۔ایک روز آپ حکیم بن حزام کے پاس بےٹھے تھے کہ ان کی لونڈی آئی اور بتایا کہ آپکی پھوپھی خدیجہ آج یہ خیال کررہی ہیں کہ انکے خاوند حضرت موسیٰ کی طرح نبی مرسل ہیں۔ حضرت ابوبکر صدیق نے یہ سنا توخاموشی سے وہاں سے آگئے اور حضور کی خدمت میں پہنچے ۔حضور نے انھیں نزول وحی کے بارے میں بتایا آپ نے عرض کیا۔میرے ماں باپ آپ پہ قربان آپ نے سچ فرمایا اور آپ سچوں میں سے ہیںمیں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سواءکوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے رسول ہیں۔(سبل الھدی)
      خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔
      میں نے جس کے سامنے بھی اسلام کو پیش کیا اس نے مجھ سے کوئی دلیل طلب کی سوائے ابوبکر صدیق کے ۔(سیرت ابن ہشام)
      اسلا م لانے کے بعد آپ نے اپنا سب کچھ اللہ رب العز ت کی رضاءاور خوشنودی اور اپنے محبوب پیغمبر کی دلجوئی کے لیے وقف کردیا۔





      علامہ رضا الدین صدیقی
      ***




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (10-02-2017)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: رفیق سفرو حضر کی گواہی

      Subhan Allah
      jazak Allah



    4. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (10-05-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: رفیق سفرو حضر کی گواہی

      ماشاءاللہ
      پسند رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •