SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: دلچسپ معلومات

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دلچسپ معلومات

      دلچسپ معلومات

      کریملن (روس) ماسکو میں فصیل والا قلعہ انتظامی و مذہبی مرکز کا کام دیتا تھا۔ یہ ماسکو شہر کے دل میں دریائے ماسکووا کے کنارے واقع ہے۔ اس میں پانچ محل اور دیگر عمارتیں ہیں۔یہ روس کے زار حکمرانوں کی رہائش گاہ تھا۔ کیپ کیناورل یہاں امریکہ کا خلائی مرکز ہے ۔ اسے کینیڈی سپیس سنٹر بھی کہا جاتا ہے۔ ارما سمندری طوفان کے بعد اسے بند کر دیا گیا تھا تا ہم اب اسے کھول دیا گیا ہے۔ کولوسیم (اٹلی) روم میں (980-975)کے مابین تعمیر ہوا۔ یہ چار منزلہ بیضوی شکل کی عمارت تھی اور اس میں پچاس ہزار افراد کے لیے گنجائش موجود تھی۔ گرینڈ کینان یہ کھائی 277میل لمبی 4تا 18میل چوڑی اور26000فٹ گہری ہے۔ یہ شمال مغربی ایریزونا (امریکہ ) میں واقع ہے۔ گولڈن ٹیمپل امرتسر (بھارتی پنجاب) میں واقع سکھوں کی مرکزی عبادت گاہ ہے۔ اسے 1766ء میں تعمیر کیا گیا جس کا سنگ بنیاد مسلمان صوفی بزرگ میاں میر نے رکھا۔ سکھوں کی مقدس کتاب گرنتھ صاحب بھی یہاں رکھی گئی ہے۔ گولڈن گیٹ برج(امریکہ) فولاد کا ایک بڑا اور طویل معلق پل ہے، یہ خلیج سان فرانسسکو کو بحر اوقیانوس سے ملاتاہے۔ 1937 ء میں مکمل ہوا۔ ۔ لک رصد گاہ کیلی فورنیا(امریکہ) میں واقع ایک مشہور رصد گاہ ہے۔ لودرے پیرس کا آرٹ میوزیم، 1546ء میں تعمیر کیا گیا اوریہاں دنیا کی انمول اشیا رکھی گئی ہیں۔ مجسمہ آزادی نیویارک میں ایستادہ یہ ایک خاتون کی ترجمانی کرتا ہے جس کے ایک ہاتھ میں شمع ہے فرانس نے امریکا کو آزادی حاصل کرنے پر بطور تحفہ دیا اونچائی تقریباً152فٹ ہے۔ مردیکا پیلس (انڈونیشیا) جکارتا میںواقع مشہور محل ہے۔ مونومینٹل ایکسز برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں دنیا کی سب سے چوڑی سڑک کا افتتاح اپریل 1960ء میں ہوا۔ مادام تسائو کا مومی گھر لندن میں واقع ہے۔ یہاں عالمی شخصیات کے مومی مجسمے بنا کرمحفوظ کیے جاتے ہیں۔ ناگاساکی جاپان میں واقع وہ شہر جہاں 9اگست 1945ء کو امریکہ نے ایٹم بم پھینکا تھا۔ نوٹرے ڈیم پیر س کا قدیم گرجا گھر اپنے تعمیراتی حسن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اس کی تعمیر مختلف مراحل میں (1345-1163)میں مکمل ہوئی۔ وال سٹریٹ مین ہٹن میںواقع ایک گلی نیویارک سٹاک ایکسچینج کی عمارت کے لیے مشہور ہے۔ وائٹ ہال لندن میں واقع وائٹ پارک کے نام سے پکارا جانے والا علاقہ جس میں حکومت برطانیہ کے سرکاری دفاتر ہیں۔ وائٹ ہائوس واشنگٹن ڈی سی میں واقع صدرامریکہ کی سرکاری رہائش گاہ 1814تا1829ء میں تعمیر ہوئی۔ ہارلے سٹریٹ لندن کی ایک مشہور گلی ہے۔ ہائیڈ پارک لندن کا ایک شاہی پارک جو عوام کے لیے جیمز اول کے دور میں کھولا گیا تھا۔ اس کارقبہ 630ایکڑ ہے۔ یہاں سیاسی رہنما حکومت کے خلاف تقریریںکرتے ہیں۔ ٭…٭…٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      120

      Re: دلچسپ معلومات

      V good


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •