• You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    . .
    Viki

    User Tag List

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: آپ کی بیوی کے آپکے بارے میں کیا تاثرات ہیں،

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. www.urdutehzeb.com/public_html CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,184
      Threads
      2258
      Thanks
      827
      Thanked 1,246 Times in 779 Posts
      Mentioned
      896 Post(s)
      Tagged
      7900 Thread(s)
      Rep Power
      10

      آپ کی بیوی کے آپکے بارے میں کیا تاثرات ہیں،

      آپ کی بیوی کے آپکے بارے میں کیا تاثرات ہیں، جانیے طریقہ بہت ہی آسان ہے۔۔۔!

      بازار سے ایک پیٹی اناروں کی خرید کر لائیے، پیٹی کو کچن میں رکھ کر خاموشی اختیار کیجیئے، درج ذیل چار صورتیں آپ کے ساتھ پیش آ سکتی ہیں۔ یا پھر ایک پانچویں صورت بھی ہو سکتی ہے مگر اس کا چانس ذرا کم ہی ہے۔

      ♥ پہلی صورت: شام کے وقت آپ کو ایک بڑی پلیٹ میں اناروں کے نکلے ہوئے دانے ملیں گے، ساتھ میں کھانے کیلئے ایک چمچ بھی ہوگا۔ یعنی دو یا تین اناروں کے دانے محنت کے ساتھ نکال کر اہتمام کے ساتھ پیش کیئے گئے ہونگے، یہ والی بیوی آپ سے محبت کرتی ہے، اس کا خیال رکھا کیجیئے۔

      ♥ دوسری صورت: آپ کو فقط ایک انار کے نکالے ہوئے دانے پلیٹ میں پیش کیئے جائیں گے، تب جان لیجیئے کہ یہ والی بیوی آپ کا احترام کرتی ہے اور آپ کی خدمت اپنے آپ پر عائد ایک ذمہ داری سمجھتے ہوئے کرتی ہے، یا آپ کی خدمت کر کے بس ثواب کمانا چاہتی ہے۔

      ♥ تیسری صورت: اسے غور سے پڑھیئے، آپ کی بیوی انار اٹھا کر آپ کے پاس آئے گی اور اسے چھیلنا شروع کرے گی، اس سے محتاط رہیئے کیونکہ یہ آپ کو دکھانا چاہتی ہے کہ وہ کیسے آپ کیلئے جان مارتی اور محنت کرتی ہے۔ اور اس کا وجود آپ کیلئے کتنا فائدہ مند ہے۔ لہٰذا اسے اس کی محنتوں کا مناسب معاوضہ ملتا رہنا چاہیئے، یہ آپ کی زندگی میں راحت سے رہنا چاہتی ہے، اس لیے اُسے وقتا فوقتا پیسوں کا مکھن لگاتے رہنا چاہیے۔

      ♥ چوتھی صورت: آپ کی بیوی پلیٹ میں ایک انار اور چھری رکھ کر لائے گی اور ارادی طور پر چمچ نہیں لائے گی، تبھی اچانک آپ کو چھیلنے کا کہہ کر چمچ لینے جائے گی اور کچن سے کانی آنکھ دیکھتی رہے گی کہ آپ نے انار چھیلنا شروع کیا ہے کہ نہیں۔ ایسی بیوی کے ہوتے ہوئے جان لیجیئے کہ آپ کی منجی آج نہیں تو کل صحن میں، چھت پر یا بیٹھک میں منتقل ہونے والی ہے۔ اور وہ وقت بھی دور نہیں ہوگا، جب یہ بیوی آپکو بوڑھے، کمزور اور نکھٹو ہونے کے طعنے دینے شروع کر دے گی۔

      ♥ پانچویں صورت: آپ نے جب ہفتہ بھر اناروں کے متعلق کوئی بات نہ سننے پر جب خود سے کچن اور فریج میں جھانکا تو پتہ چلا کہ زوجہ محترمہ اور اس کے بچوں نے اناروں کو کئی دن پہلے ہی کھا پی کر ہضم بھی کر دیا تھا۔

      تو ایسی "نازک صورت" میں ہم اور ہمارے پیج کے سبھی ممبر آپکے لیے دُعا کریں گے کہ اللہ آپ کی حالت پر رحم فرمائے، اور آپکے ساتھ ساتھ سبھی مظلوم شوہروں کو بھی صبرِ جمیل عطا فرمائے۔۔۔! 😀😁😂







    2. #2
      Administrator www.urdutehzeb.com/public_html intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      37,721
      Threads
      11984
      Thanks
      7,604
      Thanked 6,416 Times in 6,056 Posts
      Mentioned
      4166 Post(s)
      Tagged
      3286 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: آپ کی بیوی کے آپکے بارے میں کیا تاثرات ہیں،

      :d آمین یا رب العالمین



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,305
      Threads
      682
      Thanks
      240
      Thanked 172 Times in 158 Posts
      Mentioned
      586 Post(s)
      Tagged
      6318 Thread(s)
      Rep Power
      113

      Re: آپ کی بیوی کے آپکے بارے میں کیا تاثرات ہیں،

      KHooob


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •