SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: کپتان شاہراہ قراقرم کے سفر پر عمران خان کی 

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کپتان شاہراہ قراقرم کے سفر پر عمران خان کی 

      کپتان شاہراہ قراقرم کے سفر پر عمران خان کی آپ بیتی کا ایک حصہ



      جب میں جواں سال تھا تو شاہراہ قراقرم کا رخ کیا کرتا جو بھارت ، پاکستان اور چین کی سرحدوں پر واقع ہے۔ اپنی بہترین چھٹیاں میں نے ان پہاڑی سلسلوں میں بسر کیں۔ کوہ نوردی کے لیے یہ دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں دنیا کی بلند چوٹیاں ہیں۔ 24,000فٹ سے بھی زیادہ اونچی، ان میں دنیا کا دوسرا سب سے بلند پہاڑ کے ٹو بھی شامل ہے۔ یہی دنیا کی چھت ہے، 9000فٹ کی بلندی پر ڈومل وادی سے بڑھ کر دنیا میں کوئی خوبصورت جگہ میں نے نہیں دیکھی۔ جہاں فوج والے سرما میں سکینگ کے برف پر پھسلنے کے مقابلے منعقد کراتے ہیں۔ ان بستیوں کے مکین گرم جوش اور بے حد محبت کرنے والے ہیں۔ اب کا حال معلوم نہیں لیکن تب سیاح وہاں نہ جاتے تھے۔ شہروں کے شوروشغب سے دور، ایک دودھیا پانی والی ندی کے دونوں طر ف پھیلی وسعتوں کو سرخ اور سفید پھولوں نے ڈھانپ رکھا تھا۔ ہر صبح جاگ کرمیں نظارہ کیا کرتا اوراپنے آپ سے کہتا: یہی تو جنت ہے۔ خود کو مجھے یقین دلانا پڑتا کہ میں خواب نہیں دیکھ رہا۔ اس علاقہ کے لوگ پرتپاک اور دوستانہ مزاج رکھتے ہیں۔ جدید سیاحت زدہ علاقوں کے تصنع سے پاک۔ ایک سفر کے دوران دوجیپوں میں سے ایک خراب ہوگئی۔ ایک نوجوان نے پیشکش کی کہ شب بسری کے لیے ہم اس کے گائوں چلیں۔ چالیس منٹ کے بعد ہم ایک زمرد یں جھیل کے کنارے صنوبر کے درختوںسے گھرے، ایک گائوں میں پہنچے۔ بہت ہی لذیذ کھانا انہوں نے ہمیں کھلایا، جس میں کھمبیاں (Mushrooms)شامل تھیں۔ آج تک پھرایسا دسترخوان نہ دیکھا۔ چودھویں کے چاند نے جادو سا کر رکھا تھا۔ صنوبر کے درختوں میں ہوا بہتی رہی۔ جھیل کنارے رات بھر ہم جاگتے رہے، اس بے گراں جمال پہ حیران۔ پاکستان کا شمالی علاقہ سوئٹزرلینڈ سے دوگنا بڑا ہے۔ کون جانے، وہاں اس طرح سے کتنے ہی جمیل اور دلکش علاقے اور ہیں۔ میں ہنزہ کی وادیوں میں بھی ایسے ہی تجربات سے گزرا۔ 1967ء میں پہلی بار جب میں اس علاقے میں گیا تو گرم جوش دیہاتی ہمیں آڑو اور خوبانی پیش کرتے۔ اپنے گھروں میں مہمان بنانے کے لیے بے تاب سے ہو جاتے۔ انہی برف زاروں میں نادرونایاب برفانی تیندوا(Snow Leopard) پایاجاتا ہے جس کی آنکھوں میں سبز رنگ کی جھلک ہوتی ہے۔ ایک چرواہا اس تیندوے کے دوبچے اٹھائے سابق ریاست نگر کے میر کوپیش کرنے آیا۔ 1974ء تک گلگت کے جنوب میں واقع وہ اس مختصر سی ریاست کا حکمران رہا تھا۔ یہ گلگت بلتستان کے شمال میں واقع ہے۔ تب ہنزہ دور دراز کاایک مقام تھا۔ پہاڑوں پر پتلی پرانی سڑکیں، زاویہ درزاویہ، ہزاوں فٹ کی بلندی سے خوف زدہ کردینے والے مناظر۔ دوسری عالمی جنگ کے زمانے کی جیپوں میں بہت مشکل سے یہاں پہنچا جاسکتا۔ کبھی نیچے نگاہ پڑتی تو برباد ہوجانے والی جیپوں کے ڈھانچے نظر آتے۔ پھر قراقرم تعمیر ہوئی، جسے شاہراہ ریشم بھی کہا جاتا ہے۔ ہزاروں برس اس راہ سے تجارت ہوتی رہی لیکن خطرہ مول لینے والے ہی اس پر سفر کرسکتے تھے۔ اب یہ باقاعدہ سڑک ہے۔ دنیا کا نواں عجوبہ، اس لیے کہ یہ دنیا کی بلندترین شاہراہ ہے۔ کرۂ ارض پر کسی بھی سڑک کی تعمیر اتنی دشوار نہ رہی ہوگی۔ پاکستان اور چین کو اس کام میں بیس برس لگے اور نو سو زندگیاں اس کی نذر ہوئیں۔ یہ دنیا کے حسین ترین پہاڑ ہیں۔ لوگوں کا رویہ اب بھی دوستانہ ہے؛ اگر چہ ترقی کے عمل نے اپنی قیمت وصول کی ہے۔ آبادی میں ہولناک اضافے کے علاوہ ٹمبر مافیا نے بے دردی سے درخت کاٹ کر جنگل ویران کر دیئے ہیں۔ ٭٭٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (07-05-2017),Dr Danish (07-27-2017)

    3. #2
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کپتان شاہراہ قراقرم کے سفر پر عمران خان کی

      Hmmmmmmmm. Achi post. Zara bhai and family here in pak. Tabhi me busy. Bas do teen din aur busy






    4. The Following 2 Users Say Thank You to CaLmInG MeLoDy For This Useful Post:

      Dr Danish (07-27-2017),intelligent086 (07-06-2017)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کپتان شاہراہ قراقرم کے سفر پر عمران خان کی

      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      Hmmmmmmmm. Achi post. Zara bhai and family here in pak. Tabhi me busy. Bas do teen din aur busy
      bath: ہم آپ کی واپسی کی راہ تک رہے ہیں اب دیکھتے ہیں کب خوش آمدید کہنے کا موقعہ ملتا ہے



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (07-27-2017)

    7. #4
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: کپتان شاہراہ قراقرم کے سفر پر عمران خان کی

      Thanks for sharing



    8. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (08-01-2017)

    9. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کپتان شاہراہ قراقرم کے سفر پر عمران خان کی

      رائے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •