SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: طبیعیات کے راز جانے والا سائنسدان , مائیکل &am

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      طبیعیات کے راز جانے والا سائنسدان , مائیکل &am

      طبیعیات کے راز جانے والا سائنسدان , مائیکل فراڈے



      ولیم ہارٹ
      یہ برقیات کا دور ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہمارے دور کو خلائی اوربعض اوقات ایٹمی دور بھی کہا جاتا ہے۔ خلائی سفر اور ایٹمی ہتھیاروں کی چاہے کسی قدرافادیت ہو، ان کا ہماری روز مرہ زندگیوں پر اثر اسی نسبت سے نہیں پڑتا۔ دوسری طرف ہم مسلسل برقیات کااستعمال کررہے ہیں۔ فی الحقیقت یہی کہنا بہتر معلوم ہوتاہے کہ ٹیکنالوجی کا عنصر اس حد تک جدید دنیا میں سرایت نہیں کرپایا، جتنا برقیات کے استعمال نے کیا۔ برقیات پر قابو پانے میں بہت سے افراد کی مساعی کادخل ہے۔ چارلس آگسٹین ڈی کولمب، کائونٹ الیسینڈ رو ولٹا، ہائز کرسچن لور سٹڈ اور آندرے ماریا ایمپیئر وغیرہ ان میں چند اہم نام ہیں۔ لیکن ان سب سے کہیں زیادہ اہمیت کے حامل دوبرطانوی سائنس دان ہیں۔ وہ ہیں مائیکل فراڈے اور جیمز کلارک میکس ویل۔ مائیکل فراڈے انگلستان میں نیونگٹن میں1791 ء میں پیدا ہوا۔ اسکا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا۔ وہ خود اپنی کمائی پر پڑھا۔ چودہ برس کی عمر میں ایک جلد ساز اور کتب فروش کے پاس ملازم ہوا، جہاں اسے بے تحاشا پڑھنے کا موقع ملا۔ بیس برس کی عمر میں اسے معروف برطانوی سائنس دان ہفری ڈیوی کے لیکچر سننے کااتفاق ہوا۔ وہ اس کا گرویدہ ہوگیا۔ اس نے ڈیوی کو خط لکھا اورآخر اسکے معاون کے طورپر ملازم ہوگیا۔ چند سالوں ہی میں فراڈے نے اپنے طورپر اہم دریافتیں کیں۔ ہر چند کہ اسے ریاضیات میں اچھی جان کاری نہیں تھی لیکن ایک تجرباتی طبیعیات دان کے طورپر اس کی اہلیت غیر معمولی تھی۔ برقیات کے شعبے میں فراڈے نے اپنی پہلی اہم ایجاد 1821ء میں کی۔ دو برس قبل اور سسٹڈ نے یہ معلوم کرلیا تھا کہ ایک معمولی مقناطیسی قطب نما کی سوئی مڑ جاتی ہے اگر اس کے قریب کسی تار میں سے برقی کرنٹ گزرے۔ اس سے فراڈے اس نتیجہ پرپہنچا کہ اگر مقناطیس کوایک جگہ جما کر رکھ دیاجائے تو اس طور اس تار کوگرد پھرایا جاسکتا ہے۔ وہ اس اصول پر کام کرتا رہا اورآخر ایک انوکھی ایجاد کرنے میں کامیاب ہوا جس میں ایک تار، جب تک کہ اس میں سے برقی لہر دوڑتی رہتی، مقناطیس کے گرد متاثر حلقے میں مسلسل گھومتی رہتی تھی۔ درحقیقت فراڈے نے جوشے بنائی تھی وہ پہلی برقی موٹر تھی۔ یہ پہلا آلہ تھا جس میں برقی لہر کو ایک ٹھوس شے کو متحرک کرنے کے لیے استعمال کیاگیا۔ فراڈے کی ایجاد آج دنیا میں موجود تمام برقی موٹروں کے مبداء کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ یہ ایک حیرت انگیز واقعہ تھا۔ تاہم اس کا عملی اطلاق محدود تھا۔ فراڈے کویقین تھا کہ کوئی ایسا طریقہ ضرور موجود ہے، جس سے مقناطیسیت کو برقی لہر پیدا کرنے کے لیے استعمال کیاجاسکتا تھا۔ وہ ایسے طریقہ کار کی تلاش میں سرگرداں رہا۔ 1831ء میں فراڈے نے دریافت کیا کہ اگر ایک مقناطیس کو دو متوازی تاروں کے بیچ خلا میں سے گزارا جائے تو جب تک برقی لہر وہاں سے گزرتی رہے گی، مقناطیس بھی متحرک رہے گا۔ اس عمل کو برقی مقناطیسی امالہ (Induction) کہتے ہیں۔ اس قانون کو فراڈے کا قانون کہا جاتا ہے۔ اسے فراڈے کاسب سے بڑا کارنامہ قرار دیا جاتا ہے۔ دووجوہات کی بناء پر یہ ایک یادگار دریافت تھی۔ اول برقی مقناطیسیت سے متعلق ہمارے نظریاتی ادراک میں فراڈے کا قانون بنیادی اہمیت کاحامل ہے۔ دوئم برقی مقناطیسی امالہ کو مسلسل برقی لہریں پیدا کرنے کے لیے استعمال کیاجاسکتا ہے جیسا کہ فراڈے نے خود ہی پہلا برقیاتی آلہ(Dynamo) تیار کر کے ثابت کیا۔ اگرچہ جدید برقیاتی جنریٹر جوہمارے شہروں اورکارخانوں کو برقی توانائی مہیا کرتا ہے، فراڈے کے آلے سے کہیں زیادہ نفیس شے ہے۔ تاہم ان کی بنیاد وہی برقی مقناطیسی امالہ بنتی ہے۔ فراڈے نے کیمیا کے شعبے میں بھی گراں قدر اضافے کیے۔ اس نے گیسوں کو مائع حالت میں ڈھالنے کا طریقہ کار دریافت کیا۔ اس نے ’’بینزین‘‘(Benzene) سمیت متعدد کیمیائی عناصر دریافت کیے۔ تاہم اس کا کہیں زیادہ اہم کام برقیاتی کیمیا کے حوالے سے ہے (جیسے برقی لہروں کے کیمیاوی اثرات کا تجزیہ وغیرہ)۔ فراڈے نے اپنے محتاط تجربات کی بنیاد پر برقی لہر کے ذریعے تحلیل کے دو اصول دریافت کیے۔ جنہیں اس کے نام سے ہی موسوم کیا جاتاہے اور جنہوں نے برقیاتی کیمیائی بنیادیں استوار کیں۔ یہ فراڈے ہی تھا، جس نے طبیعیات میں طاقت کے مقناطیسی خطوط اورطاقت کے برقیاتی خطوط جیسے تصورات کومتعارف کروایا۔ مقناطیس کی بجائے اس کے مقناطیسی حلقے یا دائرہ اثر کی افادیت پر اصرار کرتے ہوئے، اس نے جدید طبیعیات میں بیش بہا پیش رفت کی راہ کو ہموار کیا۔ فراڈے نے یہ بھی دریافت کیا کہ اگر تقطیب شدہ روشنی کو ایک مقناطیسی حلقے میں سے گزارہ جائے تو اس کی سمت بدل جائے گی۔ یہ دریافت بھی اہم تھی کیونکہ یہ اس حقیقت کی طرف اولین اشارہ تھا کہ روشنی اور مقناطیسیت کے درمیان تعلق موجود ہے۔ فراڈے نہ صرف ذہین تھا بلکہ چالاک بھی تھا۔ وہ سائنس کے مضمون میں ایک اچھا خطیب بھی تھا۔ تاہم شہرت، دولت اوراعزازات کے متعلق اس کا رویہ بڑا عاجزانہ اوربے نیازانہ تھا۔ اس نے نواب بننے کے موقع کومسترد کردیا، اور ’’برٹش رائل سوسائٹی‘‘ کی صدارت کے عہدہ کی پیشکش کوبھی ٹھکرایا۔ اس کی شادی شدہ طویل زندگی بڑی خوشگوار تھی، تاہم وہ لاولد رہا۔ وہ 1867 ء میں لندن کے مضافات میں فوت ہوا۔ ٭…٭…٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: طبیعیات کے راز جانے والا سائنسدان , مائیکل

      Amazing


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •