SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: Ghareeb ka dasterkhaan

    1. #1
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_html
      Ainee's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      1,188
      Threads
      267
      Thanks
      32
      Thanked 102 Times in 69 Posts
      Mentioned
      525 Post(s)
      Tagged
      4726 Thread(s)
      Rep Power
      25

      Ghareeb ka dasterkhaan

      غریب کا دستر خوان
      جلدی کرو افطاری کا وقت ہونے والا ھے، ساجد صاحب گھڑی دیکھتے ہوئے بولے،،،،
      شربت بنا لیا بیگم۔۔۔۔؟
      جی بنا لیا۔ بیگم نے جواب دیا۔۔۔۔۔۔ اور لسی بنا لی۔۔۔؟
      جی وہ بھی بنالی ھے، بیگم مسکراتے ہوئے بولیں ۔۔۔۔
      ہاں دیکھو تو سہی! گرمی کس قدر شدید ھے ۔ لسی کے بغیر تو گزارا ہی نہیں ۔ اور پھر بیگم نے بچوں کے ساتھ مل کر ایک ایک چیز دستر خوان پر سجانا شروع کردی۔
      یہ پکوڑے، یہ سموسے، یہ دہی بڑے، یہ کسٹرڈ، یہ چنا چاٹ، یہ فروٹ چاٹ۔لسی الگ، روح افزا کا دودھ والا شربت الگ۔۔۔ اور بچوں کی فرمائش پر کوئس بھی بنایا گیا۔
      ارے بیگم! کھجوریں تو لیکر آؤ،،،،
      کھجور سے روزہ کھولنا تو سنت ھے بھئی۔۔۔۔
      جی جی لاتی ہوں، دھورہی ہوں ۔
      یہ لیجئیے کھجوریں بھی آگئیں۔
      دستر خوان انواع و اقسام کے کھانوں سے سج گیا۔ بڑے چھوٹے سب بیٹھ کر روزہ کھلنے کا انتظار کرنے لگے۔چھوٹا بیٹا اسد کہنے لگا، امی چکن رول تو بنائے نہیں آپ نے؟
      بیٹا اتنا کچھ تو ھے، اب باقی کل بنالیں گے۔ سب کچھ آج ہی کھانا ھے کیا۔۔۔۔؟
      اچھا ٹھیک ھے لیکن کل ضرور بنائیے گا امی۔۔۔۔
      اچھا ٹھیک ھے بیٹا.... ماں نے بڑے پیار سے بیٹے کو بہلایا،،،
      بیگم ! سالن کیا بنایا ھے؟؟
      نماز کے بعد میں کھانا کھاؤنگا گھر آکر۔۔۔۔ ساجد صاحب بیگم سے مخاطب ہوکر بولے۔
      جی جی، سالن بھی بنالیا ھے آپکی پسند کا۔ کوفتے پہلے ہی بنا کر فریج میں رکھے ہوئے تھے۔ بس منٹوں میں سالن بھی تیار ہوگیا ھے۔ بیگم فخر سے مسکرائیں ۔۔۔۔۔
      واہ جناب، ہماری بیگم کی سلیقہ مندی کے کیا کہنے۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ
      اور پھر سب گھر والوں نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھا دیئے۔۔۔۔۔۔۔
      "افطار کے وقت روزہ دار کی دعا قبول ہوتی ھے"
      بس ایک دیوار کا ہی تو فرق تھا، دیوار کے اس پار شکیل کا گھر تھا۔اری نیک بخت کچھ ھے روزہ کھولنے کے لئے،،،،؟
      تھکا ماندہ شکیل نقاہت زدہ چہرہ لیئے اپنی بیوی سے پوچھ رہا تھا،بیوی کچن سے ہی آواز لگا کر بولی ہاں ہاں اللہ کا شکر ھے، سب کچھ ہے ۔ بھوکے نہیں رہینگے،اور پھر شکیل کی بیوی رضیہ اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ ملکر دستر خوان لگانے لگی۔ ابلے ہوئے آلوؤں کا سالن اور روٹیاں دستر خوان پر لاکر رکھ دیں ۔ساتھ میٹھا شربت بھی ۔۔۔۔ یہ میٹھا شربت وہ "شربت"ہوتا ھے جس میں چینی کے سوا اور کچھ نہ ہو نہ روح افزا، نہ نورس، نہ کوئی اورمشروب، نہ ہی لیموں۔۔۔۔
      صرف سادہ چینی کا میٹھا پانی۔۔اور گنتی کی چھ سات سوکھی سی پکوڑیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوکھی اس لئے کہ ان بیچاری پکوڑیوں کے نصیب میں نہ پیاز نہ آلو نہ پالک، نہ بند اور نہ گوبھی ۔۔۔۔۔۔ کچھ بھی نہیں ۔۔۔
      کھائیں، تو روزہ داروں کے حلق میں اٹکنے لگیں۔مگر کیاکریں مجبوری ہے نا،،،،آخر غریب کا بھی تو دل چاہتا ھے کچھ چٹ پٹا کھانے کو...یہ ھے غریب کا دستر خوان ۔ شکیل کی دونوں بڑی بیٹیاں جو قرآن مجید کی تلاوت کررہی تھیں،، وہ بھی آکر بیٹھ گئیں ۔ اور پھر یہ مختصر سا گھرانہ روزہ کھلنے کا انتظار کرنے لگا۔۔۔۔ شکیل نے ایک نظر دستر خوان کی طرف دیکھا اور پھر اپنی تینوں معصوم بیٹیوں کی طرف ۔۔۔۔۔دل میں درد کی ایک لہر سی اٹھی.....اس عمر میں بچیوں کے کیا کیا شوق ہوتے ہیں ۔ اور میں تو ان معصوموں کو ڈھنگ سے کھلا بھی نہیں پاتا ۔۔۔۔ افطار کا وقت، قبولیت دعا کا وقت ہوتا ھے،اور وہ سب دستر خوان کے چاروں طرف بیٹھ کر دعائیں مانگنے لگے۔۔۔۔ شکیل کی آنکھوں میں آنسو آگئے،،،، رب کی بارگاہ میں فریاد کرنے لگا..........
      اے میرے اللہ میری معصوم بچیوں کے نصیب اچھے کر،،،
      آگے کہیں غربت کی چکی میں پسنے سے بچا لینا میرے مولٰی انہیں نیک، شریف اور خوشحال رشتے عطا فرما۔ بچیاں بہت سمجھدار اور بہت صبر والی تھیں۔ مگر سب سے چھوٹا بیٹا احمد ،،،،، وہ یہ سب برداشت نہیں کرپاتا تھا۔۔۔ ابھی میں اسد کے ساتھ اسکے گھر چلاگیا تھا امی ۔۔۔۔ اسکے گھر میں دستر خوان روزانہ بھرا ہوتا ھے ہر طرح کی چیزوں سے ۔۔۔۔
      امی ہمارے گھر میں کیوں نہیں ہوتا یہ سب کچھ ؟ احمد ماں کی طرف دیکھ کر منہ بسورنے لگا،،،،،،،،،،،،، کہ مجھ سے نہیں کھائے جاتے، روز روز کبھی آلو، کھی ٹنڈے، کبھی اور دال۔۔۔۔ کتنی مرتبہ سمجھایا ھے بیٹے، صبر کرو، اللہ سب ٹھیک کردیگا۔رضیہ اپنے بیٹے کو مخاطب کرکے بولی۔۔۔۔
      صبر تو کرتا ہوں امی، مگر کبھی ہفتے میں ایک دفعہ تو اچھا کھلا دیا کریں ۔۔۔
      کبھی اس تو شربت میں روح افزا تو ڈال دیا کریں ۔۔۔۔۔۔
      کبھی تو گوشت یا مرغی کا سالن بنالیا کریں ۔۔۔۔۔
      یہ ٹنڈے، توری اور ابلے آلو ہی ہمارے نصیب میں رہ گئے ہیں کیا،،،،؟؟؟ چھوٹا احمد نہ جانے کیوں آج ضبط کے بندھن چھوڑ بیٹھا تھا ۔۔۔۔۔ ہچکیوں سے رو رہا تھا،،، ماں کا کلیجہ تڑپ اٹھا،،،، بڑھ کے احمد کو سینے سے لگالیا۔۔۔۔!! خود بھی سسک سسک کر رونے لگی..... صبر کر میرے لال،،،صبر کر،،،
      اللہ نے صبر کرنے والوں کے لئے جنت بنائی ھے، وہاں سب کچھ ملے گا بیٹا۔۔صبر کرو،،،،، اور احمد ماں کے سینے سے لگا گھٹ گھٹ کے ہچکیاں بھرتا رہا۔۔۔۔ ابھی گیارہ، بارہ سال کا ہی تو تھا مگر روزے سب پورے ہو رہے تھے اسکے۔ آج نہ جانے کیوں ایسے بکھرا، کہ سنبھالنا ہی مشکل ہوگیا........ بچہ ہی تو تھا اپنے ہی جیسے دوسرے انسانوں کو عیش میں دیکھ کر اسکی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ ہمیں یہ سب کچھ کیوں نہیں حاصل.....؟بچیاں بھی اندر ہی اندر گھٹ رہی تھیں، حالات کو سمجھتی تھیں، اس لئے کبھی کہتی بھی نہ تھیں ماں سے،،،،، کہ امی جان ! صرف افطاری ہی کی کیا بات ھے.....سحری میں بھی تو سوکھی روٹیاں نہیں کھائی جاتیں،،،،کاش کبھی پراٹھا ہی بناکر کھلا دے ماں......... سحری میں دو چمچ دہی ہمیں بھی مل جایا کرے تو کیا ھے.....؟
      پڑوسن بتارہی تھی، سحری میں دہی کھانے سے پیاس نہیں لگتی..... وہ اندر ہی اندر نہ جانے کیا کیا سوچ رہی تھی ۔
      اور چھوٹی بیٹی مدیحہ بھی آسمان کی طرف دیکھنے لگی۔۔۔۔ پیارے اللہ! تو نے تو اپنی کتاب قرآن مجید میں جگہ جگہ فرمایا ھے
      "اللہ کی راہ میں خرچ کرو"ابھی تو میں *سورہ بقرہ کا ترجمہ* پڑھ رہی تھی........
      ترجمہ!
      جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں پھر نہ تو (جس کو دیا اس پر) احسان جتاتے ہیں اور نہ (کسی اور طرح) اس کو اذیت پہنچاتے ہیں تو ان کے لئے انکے رب کے پاس اس کا ثواب ھے اور (قیامت کے دن ) نہ تو انکو کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہونگے۔
      کیا لوگ قرآن نہیں پڑھتے؟ کیا قرآن انکی سمجھ میں نہیں آتا،،،؟ تو پھر یہ لوگ کیوں اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے،،،؟
      یہ لوگ کیوں نہیں سمجھتے ،غریب کا بھی تو دل ہوتا ھے، خواہشیں ہوتی ہیں،کبھی کبھی تو ہمارا بھی اچھا کھانے کو دل چاہتا ھے.......... میرے پیارے اللہ! میں تجھ سے گلہ نہیں کررہی، تو ہمیں جس حال میں بھی رکھےہم تجھ سے راضی ہیں....میں تو بس اپنے دل کی باتیں تجھ سے کررہی ہوں..... امی سے کہونگی تو اور دکھی ہونگی ناں، اسی لیئے تجھ سے کہتی ہوں پیارے اللہ، کچھ اچھا کھانا کھانے کو بہت دل چاہ رہا ھے بہت پیاس لگی ھے میرے اللہ، دودھ والا شربت پینے کو بہت جی چاہ رہا ھے ....میرے پیارے اللہ! تو ہمیں اپنے فضل سے دنیا میں بھی کھلا اور آخرت میں بھی ہمیں نعمتوں بھری زندگی عطا فرما، اور ہمیں اپنا فرمانبردار بنالے
      پیارے اللہ، اپنے خزانوں میں سے ہمیں بہت ساری کھانے کی اچھی اچھی چیزیں عطا فرما ۔ مدیحہ اپنی ہی رو میں اللہ سے باتیں کیئے جارہی تھی.......گھر کا ہر فرد اللہ کے ساتھ مناجات میں مصروف تھا۔۔۔۔
      افطار سے پہلے کا آدھا گھنٹہ یونہی گزر گیا۔۔۔۔۔۔۔
      اذان ہونے ہی والی تھی کہ کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا.......
      شکیل نے دروازے پر جاکر دیکھا تو ساجد صاحب کھانے کی ایک بڑی سی ٹرے لیئے کھڑے تھے ،ساتھ میں انکا بیٹا بھی شربت کا جگ لیئے ہوئے کھڑا تھا۔۔۔ شکیل حیران ہی رہ گیا،،،،،ساجد صاحب نے آگے بڑھ کر سامان نیچے رکھ دیا۔
      اور شکیل کے ہاتھ پکڑ کر کھڑے ہوگئے ۔۔۔ مجھے معاف کرنا دوست، ساتھ رہتے ہوئے بھی میں تمہارے حقوق سے غافل رہا،،،ابھی اسد کے ضد کرنے پر آئسکریم لینے نکلا، تو گلی سے گزرتے ہوئے احمد کی روتی آواز نے میرے قدم جکڑ لیے، مجھے معاف کرنا میرے بھائی، میں ازحد شرمندہ ہوں، میں پیٹ بھر کے کھاتا رہا اور پڑوس کی خبر بھی نہ لی۔۔۔۔۔
      اللہ بھی مجھے معاف کرے۔ پھر ایک لفافہ بھی جیب سے نکال کر شکیل کی جیب میں زبردستی ڈال دیا، یہ میری طرف سے تمہارے بچوں کے لئے ھے شکیل۔انکی افطار و سحر کی دعوت اب باقی رمضان میری طرف سے ۔۔۔۔۔ ساجد صاحب کے پلٹتے ہی اذان شروع ہوگئی،،، اور احمد خوشی خوشی روح افزا والا دودھ کا شربت پینے لگا۔۔۔۔۔۔۔۔
      اور چھوٹی مدیحہ،،،، وہ تو اتنی خوش تھی کہ بس نہیں چل رہا تھا اپنے *پیارے اللہ پر قربان* ہوجائے۔
      وہ کتنا قریب ھے دکھی دلوں کے ۔
      کوئی اسے سچے دل سے پکارے تو سہی.............
      رمضان تو آپس میں رحمت اور غمخواری کا مہینہ ھے ۔ اللہ کو اپنی نیکیاں دکھلانے کا مہینہ ھے ۔۔۔۔
      تو پھر کوئی ھے جو اللہ کی راہ میں خرچ کرے، تاکہ وہ اسے ستر گنا (بلکہ اس سے بھی زیادہ) کرکے واپس کردے۔اور دوڑو اس بخشش کی طرف جو تمہارے رب کی طرف سے ہے اور دوڑو اس جنت کی طرف جسکا پھیلاؤ سارے آسمان اور زمین ہیں ۔ جو تیار کی گئی ہے ایسے متقی لوگوں کے لئے جو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، فراخی میں بھی اور تنگی میں بھی۔
      (سورہ آل عمران رکوع ١۴)



    2. The Following User Says Thank You to Ainee For This Useful Post:

      intelligent086 (06-08-2017)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: Ghareeb ka dasterkhaan

      ماشاءاللہ
      بہت عمدہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •