CaLmInG MeLoDy (05-29-2017),Dr Danish (05-28-2017)
چاشت کی نماز
احمد بن منیع، عباد، مسدد، حماد بن زید، واصل، یحیی بن عقیل، یحیی بن یعمر، حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جب صبح ہوتی ہے تو آدمی کے ایک ایک پور پر صدقہ لازم ہے کسی سے مل کر سلام کرنا ایک صدقہ ہے اچھی بات کی تلقین کرنا ایک صدقہ ہے بری بات سے روکنا ایک صدقہ ہے راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا ایک صدقہ ہے اپنی بیوی سے جماع کرنا ایک صدقہ ہے اور ان سب کی طرف سے چاشت کی دو رکعتیں کافی ہو جاتیں ہیں اور عباد کی حدیث اتم ہے اور مسدد نے امر و نہی کو ذکر نہیں کیا اور اپنی حدیث میں زیادہ کیا ہے حماد نے کہا کے کذاوکذا اور ابن تبیع نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ کیا ہے لوگوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہم سے کوئی اپنی شہوت پوری کرتا ہے تو اس کو صدقہ کا ثواب کیونکر ملے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اگر وہ حرام جگہ سے اپنی شہوت پوری کرتا ہے کیا یہ گناہ گار نہیں ہوتا۔
وہب بن بقیہ، خالد بن واصل، یحیی بن عقیل، حضرت ابو الاسود ویلمی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ہم حضرت ابو ذر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے انہوں کہا جب صبح ہوتی ہے تو تم میں سے ہر شخص کے ایک ایک پور پر صدقہ لازم ہوتا ہے (بطور شکرانہ صحت و تندرستی) پھر اس کے لیے ہر نماز کا ایک صدقہ ہے اور ہر تسبیح ایک صدقہ ہے اور ہر تکبیر کا ایک صدقہ ہے ہر تحمید کا صدقہ ہے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے نیک اعمال کو بیان کر کے فرمایا ان سب سے ایک چیز کافی ہے وہ چاشت کی دو رکعتیں
محمد بن سلمہ، ابن وہب، یحیی بن ایوب، زبان بن فائد، حضرت معاذ بن انس جہنی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے جو شخص فجر کی نماز سے فارغ ہو اسی جگہ بیٹھا رہے اور چاشت کی دو رکعت ادا کرے اور اس درمیانی وقفہ میں گفتگو نہ کرے سوائے اچھی گفتگو کے تو اس کے گناہ بخش دئیے جائیں اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ سے بھی زیادہ ہوں۔
ابو توبہ، ربیع بن نافع، ہیثم بن حمید یحیی بن حارث، قاسم ابو عبدالرحمن، حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ایک نماز کے بعد دوسری نماز اس شان سے پڑھنا کہ درمیان میں کوئی لغو بات اور بے ہودہ کام نہ ہو ایسا کام ہے جو علیین میں لکھا جاتا ہے علیین فرشتوں کے اس رجسٹر کا نام ہے جس میں لوگوں کے نیک اعمال درج کیے جاتے ہیں۔
داؤد بن رشید، ولید، سعید بن عبدالعزیز، مکحول، کثیر بن مرہ، حضرت نعیم بن ہمار سے روایت ہے کہ میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ اے ابن آدم دن کے آغاز پر چار رکعتیں قضا مت کر میں تیرے لیے دن کے اختتام تک کافی ہوں گا۔
سنن ابو داؤد
جلد اول۔71
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
CaLmInG MeLoDy (05-29-2017),Dr Danish (05-28-2017)
Subhan Allah
jazak Allah
intelligent086 (05-29-2017)
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Jazak allah..bohot umda sharing habib bhai.
intelligent086 (05-30-2017)
رائے کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
intelligent086 (05-31-2017)
ماشاءاللہ
پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks