Dr Danish (05-28-2017)
جب دو آدمیوں میں سے ایک امامت کرے تو دوسرا کہاں کھڑا ہو
موسیٰ بن اسماعیل، حماد، ثابت، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب حضرت ام حرم کے پاس آئے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو گھی اور کھجور پیش کی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کھجور کو اپنے برتن میں ڈال دو اور گھی اپنی مشک میں بھر لو کیونکہ میں روزے سے ہوں اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کھڑے ہوئے اور ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی ام سلیم اور ام حرم بھی ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئیں۔ ثابت کہتے ہیں کہ میں یہی سمجھتا ہوں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے یہ کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مجھے فرش پر اپنی داہنی جانب کھڑا کیا۔
حفص بن عمر، شعبہ، عبداللہ بن مختار، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان کی امامت کی جس میں ایک عورت بھی شامل تھی پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان کو اپنی داہنی جانب کھڑا کیا تھا اور عورت کو اپنے پیچھے۔
مسدد، یحیی، عبدالملک، بن ابی سلیمان، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات میں اپنی خالہ میمونہ کے پاس رہا پس رات میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اٹھے اور مشک کا منہ کھول کر وضو کیا پھر اسکا منہ بند کر دیا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے میں بھی اٹھا اور اٹھ کر اسی طرح وضو کیا جس طرح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے کیا تھا پھر میں آ کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے میرا داہنا پہلو پکڑا اور پیچھے سے گھما کر اپنی داہنی جانب کھڑا کر لیا پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ نماز پڑھی۔
عمرو بن عون، ہشیم، ابو بشر، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اسی واقعہ میں روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے میرا سر پکڑ کر (یا یہ کہا کہ) میرے سر کے بال پکڑ کر مجھے اپنے دائیں جانب کھڑا کر لیا۔
سنن ابو داؤد
جلد اول۔65
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Dr Danish (05-28-2017)
Subhan Allah
jazak Allah
intelligent086 (05-29-2017)
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks