Umda
امام مقتدیوں سے اونچی جگہ پر نہ کھڑا ہو
احمد بن سنان، احمد بن فرات، ابو مسعود، یعلی، اعمش، ابراہیم، ہمام سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ نے مدائین میں ایک دکان پر کھڑے ہو کر امامت کی حضرت ابو مسعود نے ان کی قمیص پکڑ کر ان کو (نیچے) کھینچ لیا جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو کہا کیا تم کو معلوم نہیں کہ لوگوں کو اس بات سے منع کیا جاتا تھا؟ کہا ہاں جب تم نے مجھے کھینچا تو مجھے یاد آگیا تھا۔
احمد بن ابراہیم، حجاج، ابن جریج، ابو خالد، حضرت عدی بن ثابت سے روایت ہے کہ مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا جو مدائین میں عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا کہ جب نماز کھڑی ہوئی تو عمار آگے بڑھے اور ایک دکان پر کھڑے ہو کر نماز پڑھانے لگے اور لوگ (دوکان) سے نیچے تھے (یہ دیکھ کر) حضرت حذیفہ آگے بڑھے اور ان کے دونوں ہاتھ پکڑ لیے حضرت عمار نے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا یہاں تک کہ حضرت حذیفہ نے ان کو (دوکان) سے نیچے اتار لیا جب حضرت عمار نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت حذیفہ نے ان سے کہا کہ کیا تم نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب کوئی شخص قوم کی امامت کرے تو وہ ان سے اونچی جگہ پر کھڑا نہ ہو (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے یہی فرمایا تھا) اسی لیے میں آپ کے کہنے پر پیچھے ہٹ گیا تھا۔
سنن ابو داؤد
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Umda
رائے کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Welcome
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks