لیچی جگر ، ہاتھ پاؤں کی جلن کے علاج کیلئے مفید
امریکی ماہرین نے لیچی کو جگر کے امراض اور ہاتھ پاؤں کی جلن کے علاج کے لیے انتہائی مفید قرار دیا ہے
لاس اینجلس (اے پی پی)امریکی ماہرین نے لیچی کو جگر کے امراض اور ہاتھ پاؤں کی جلن کے علاج کے لیے انتہائی مفید قرار دیا ہے ۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے شعبہ طب کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق لیچی ایک لذیذ اور صحت بخش پھل ہے جو پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ جگر کے امراض اور ہاتھ پاؤں کی جلن سمیت یرقان کے علاج کے لیے بھی انتہائی مفید ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیچی قدرت کا ایسا انمول تحفہ ہے جس میں کیلشیئم، میگنیشیئم، پوٹاشیئم، وٹامن اے ، بی، سی، تھائمین، زنک اور دیگر صحت بخش اجزاشامل ہوتے ہیں جو دل کی کمزوری، امراض جگر اور یرقان سمیت مختلف امراض میں انتہائی مفید ہے ۔ علاوہ ازیں لیچی ہر قسم کے سرطان سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے ۔
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Excellent
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks