SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: بنائو سنگھار میں اعتدال ضروری ہے

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      بنائو سنگھار میں اعتدال ضروری ہے

      بنائو سنگھار میں اعتدال ضروری ہے



      روشن لعل
      خود آرائی کسے پسند نہیں۔ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بہتر سے بہتر نظر آئے۔ اگر خود پسندی کے زیر اثر نہ ہو تو ایسا شوق ہر طرح سے قابل جواز ہے۔آج کل مرد حضرات بھی کسی سے کم نہیں مگر خود آرائی کے معاملے میں اب بھی عورتوں کا پلڑا بھاری ہے۔ جس قدر میک اپ کا سامان عورتیں استعمال کرتی ہیں مرد اس حد تک نہیں کرتے۔ بعض خواتین تو کاسمیٹک کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ سر کے بالوں سے گردن تک میک اپ کی بہت سی تہیں جمائی جاتی ہیں۔ایسی ان گنت چیزوں میں سے صرف فائونڈیشن، ٹونر، کاجل، آئی لائینر، آئی بروپنسل، آئی شیڈ، بلشر، لپ اسٹک، لپ گلوس، پائوڈر، فریگرنس اور ڈیورنٹ شامل ہوتے ہیں جن کا نام ہی ایک ساتھ لینے سے سانس پھولنے لگتا ہے۔ مذکوروہ تمام اشیا بنائو سنگھار کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ یاد رہے کہ بنائو سنگھار ہر حد تک خواتین کا ذاتی معاملہ ہے ۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے کہ نہ تو اس پر تنقید اور نہ ہی اس کی مخالفت کی جاسکتی ہے۔ مگر بنائو سنگھار کی چیزوں کے حد سے زیادہ استعمال کے جو نقصانات سامنے آچکے ہیں ان سے عورتوں کو خبردار ضرور کیا جاسکتا ہے۔ اگر کوئی میک اپ کی مذکورہ اشیا بلاناغہ اور بلاضرورت استعمال کے عادی ہیں تو وہ خبردار رہیں کہ ایسا کرنے والے لوگوں کو خبط کی حد تک بنائو سنگھار کی عادت کا اسیر سمجھا جاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بنائو سنگھار کسی کو بھی خوبصورت، پرکشش اور جاذب نظر بنا سکتا ہے۔ چہرے پر آویزاں آرائشی اشیا کے مجموعے کی مسحور کن مہک دوسروں کی توجہ آپ پر مرکوز کرنے میں مقناطیس جیسا اثر کرتی ہے۔ میک اپ کے ذریعے برپا ہونے والا نکھار خود آپ ہی کو نہیں دوسروں کو بھی بھاتا ہے۔ بنائو سنگھار کے بعد ہر کسی کو ایسا لگتا ہے جیسے اس کی عمر کے بڑھتے ہوئے ماہ و سال میک اپ کی چیزوں نے چرا کر ایک طرف رکھ دیئے ہوں۔ ان باتوں کے بعد ضروری ہے کہ آپ کو آگاہ کر دیا جائے کہ میک اپ کی اشیا کیوں آپ کو عارضوں میں مبتلا کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ میک اپ کے نام پر جو اشیاآپ سر سے پائوں تک استعمال کرتی ہیں ان میں سے عام شیمپو میں سوڈیم لورل سلفیٹ سمیت 15 کیمیکلز،ہیئر سپرے میں اوکٹن اوکسیٹ سمیت 11 کیمیکلز، آئی شیڈو میں پولی تھائیلن سمیت 26 کیمیکلز، ڈیوڈرنٹ میں ایلومینیم زرکونیم سمیت 32 کیمیکلز، لپ اسٹک میں میتھائل میتھا کریلیٹ سمیت 33 کیمیکلز، بلش میں ایتھائل پیرا بینز سمیت 16 کیمیکلز،نیل وارنش میں فتھالیٹس سمیت 31 کیمیکلز، فائوندیشن میں پولی میتھائل کریلیٹ سمیت 24 کیمیکلز، باڈی لوشن میں میتھائل پیرابن سمیت 32 کیمیکلز اور پرفیوم میں بینزیل ڈی ہائیڈ سمیت 250 کیمیکلز موجود ہوتے ہیں۔ میک اپ کی اشیا کی تیاری میں استعمال ہونے والے جن کیمیکلز کا نام یہاں ظاہر کیا گیا ہے ان کے انسانی جلد اور جسم کے اندرونی حصوں پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں انہیں با آسانی انٹر نیٹ کے ذریعے پڑھا اورسمجھا جاسکتا ہے۔ یہاں صرف یہ بتانا ہی کافی ہوگا کہ ان کا مستقل ،مسلسل اور غیرضروری استعمال جلد کے کینسر، سانس کی تکلیف، الرجی اور حمل کی پیچیدگیوں جیسی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔ آخر میں پھر یہ دہرایا جاتا ہے کہ بنائو سنگھار کی طرف راغب ہونا کسی طرح بھی ناقابل جواز نہیں بلکہ کسی کے اندر ایسی رغبت اس میں جمالیاتی حس کی بھر پور موجودگی کی گواہی ہے۔ مگر یاد رہے کہ ہر چیز کا استعمال متوازن حد تک ہی درست اور جائز تصور کیا جاتاہے۔ اس لیے بنائو سنگھار کے ہر پسند کرنے والے کے ضروری ہے کہ وہ میک اپ کی اشیا کے استعمال میں بھی ہمیشہ اعتدال اور توازن کا خیال رکھے ۔ اسی طرح سے اپنے قدرتی جمال کو محفوظ تر بنایا جاسکتا ہے۔ ٭…٭…٭







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      120

      Re: بنائو سنگھار میں اعتدال ضروری ہے

      Absolutely


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •