SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: انسانی مزاج اور نفسیات میں جھوت

    1. #1
      Administrator Admin Jelly Bean's Avatar
      Join Date
      Nov 2016
      Posts
      361
      Threads
      188
      Thanks
      168
      Thanked 206 Times in 156 Posts
      Mentioned
      359 Post(s)
      Tagged
      1 Thread(s)
      Rep Power
      10

      انسانی مزاج اور نفسیات میں جھوت

      جھوٹ سے نفرت کی خواہش]


      مصنف کے مطابق سچ کی اہمیت یہ ہے ہر شخص سچ کا طالب ہوتا ہے اور جھوٹ کو سخت ناپسند کرتا ہے اس کی مثال وہ یوں دیتے ہیں کہ اگر کسی بہت بڑے دروغ گو یا جھوٹے شخص سے بھی دروغ گوئی کی جائے تو وہ اس پر شدید برہمی کا اظہار کرے گا اور مطالبہ کرے گا کہ اس سے سچ بولا جائے۔ مصف کا کہنا ہے کہ انسان جب تک دوسروں سے جھوٹ بولتا ہے مگر اپنے آپ سے جھوٹ نہیں بولتا تو معاملہ ایک حد میں رہتا ہے۔ مگر انسان اپنے آپ سے بھی جھوٹ بولنے لگے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ انسان کو اپنے ضمیر کے پست ترین درجے سے بھی محروم ہوگیا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
      جھوٹ کا سب سے خطرناک پہلو]


      شاہنواز فاروقی دروغ گوئی کے ایک پہلو کو خطرناک ترین قرار دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ جھوٹ کی سب مکروہ بات یہی ہے کہ وہ سچ کی قیمت پر بولا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس صورتحال کا سبب کیا ہے ؟؟ اور جھوٹ کی نفسیات کیا ہے ؟؟ یعنی انسان جھوٹ کیوں بولتا ہے۔ ؟؟
      دروغ گئی کی ابتداء کیسے ہوتی ہے؟]


      وہ اک عربی ضرب المثل سے اپنی بات واضع کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مچھلی ہمیشہ سر کی جانب سے سڑتی ہے۔ قومی یا اجتماعی کا معاملہ بھی یہی ہے، یعنی کسی بھی قوم کے سڑنے کا آغاز اس کے سر کی جانب سے ہی ہوا کرتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ برائی سب سے پہلے کسی قوم کے اہلِ دانش میں پیدا ہوتی ہے۔ ان میں مفکرین، فلسفی، علماء کرام، شاعر، ادیب، صحافی، سیاسی و سماجی رہنما وغیرہ شامل ہیں۔ یہ منطقی بات ہے کہ ابتداء میں ابلاغ کا عمل اوپر سے نیچے کی جانب ہوتا ہے، جب ابلاغ کے عمل کا یہ مرحلہ مکمل ہوجاتا ہے تو ابلاغ کا یہ عمل اپنے پھیلائو کے لئے دوسری سمتیں تلاش کرتا ہے۔
      قومی معاملات کا تجزیہ
      ]

      مصنف تاریخی مثال سے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے یہاں ہر برائی کا آغاز ہمارے سر کی جانب سے ہوا ہے ہمارے سیاست دانوں نے ہم سےجھوٹ بولا۔ شاعروں اور ادیبوں اور دانشوروں نے جھوٹ بولا، علماء نے جھوٹ بولا، صحافیوں نے جھوٹ بولا، ہمیں سب نے جھوٹ کا تجربہ فراہم کیا اور اب
      بھی کررہے ہیں۔ دلچسب بات یہ ہےکہ جو اس عمل کے ذمہ دار ہیں وہی اس پر واویلا بھی کررہے ہیں
      ۔

      جھوٹ کے معاشرے پر اثرات
      ٓجھوٹ یا دروغ گوئی کے معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس سوال کا جواب وہ کچھ یوں دیتے ہیں اگرچہ کہ اہل دانش کی اہمیت بہت ہوتی ہے مگر ایک خاص مرحلے پر جاکر عوام کی اہمیت اہل دانش سے بڑھ جاتی ہے اور وہ اس طرح کے اوپر سے آنے والے پیغام کو عوام ہی زندگی کا تجربہ بناتے ہیں، ہر پیغام اس وقت تک بے معنی ہوتا ہے جب تک وہ زندگی کا عام تجربہ نہ بن جائے۔ تجربہ سے معاشرتی قدریں وجود میں آتی ہیں۔ یہی قدریں معاشرے میں زندگی کا پورا منظر نامہ ترتیب دیتی ہیں۔ شاہنواز فاروقی کا تجزیہ ہے کہ جب کوئی پیغام تجربے میں ڈھل جاتا ہے تو اس کی گو نہ گوں صورتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ کیونکہ ہر انسان ایک خاص پیغام کو ایک خاص طریقے سے قبول کرکے اسے اپنے داخلیت کا حصہ بناتا ہے۔ عوام اہل دانش کے پیغام سے ہی نہیں بلکہ ان کے عمل کے سانچے سے بھی اثر قبول کرتے ہیں۔ اگر اوپر کی سطح پر پیغام اور عمل کا سانچہ پیچیدہ ہوتو وہ عوامی تجربہ بنتے بنتے اور بھی پیچیدہ ہوجاتا ہے۔ یہ تو تھا جھوٹ کا اجتماعی معاملہ تاہم انفرادی سطح پر یہ صورتحال
      کچھ دوسرے محرکات کے باعث ظہور پزیر ہوتی ہے
      ۔

      جھوٹ اور سچ کی نفسیاتی جہت میں فرق


      سوال یہ ہے کہ جھوٹ اور سچ کی نفسیاتی جہت میں بنیادی فرق کیا ہے؟ مصنف کے خیال میں جھوٹ ایک پیچیدہ اور پراگندہ ذہنی صورتحال کا عکاس ہوتا ہے۔ اس کے برعکس سچ واضع اور صاف ذہنی کیفیات کا مظہر ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انسان کو ایک جھوٹ بول کر ہزار جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ انسانی ذہن تہہ در تہہ ذہنی الجھنون کا شکار ہوتا چلا جاتا ہے۔ ایک جھوٹ کو جواز فراہم کرنے کے لئے اسے دوسرا جھوٹ گھڑنا ہوتا ہے۔ دوسرے جھوٹ کو ثابت کرنے کے لئے تیسرا جھوٹ ایجاد کرنا پڑتا ہے اور یوں یہ صورتحال ایک کبھی نہ ختم ہونے والے سلسلے کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔ اس سفر میں ہر قدم پر انجام ہی انجام ہے آغاز کہیں نہیں۔
      اس کے برعکس سچ کا معاملہ آفتاب آمد دلیل آفتاب والا ہوتا ہے۔ اسے مخصوص معنوں میں کسی جواز کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کا کوئی جواز ہوتا بھی ہے تو وہ اس کے سہارے کے لیے نہیں بلکہ اس تک پہنچنے کے لئے پل Bridge کے طور پر موجود ہوتا ہے۔ بلکہ یہ جواز اس سچ کی کوئی بہت معولی جہت ہوتی ہے۔ جو پل کا کام انجام دے کر نمایاں اور معتبر ہوجاتی ہے۔



    2. The Following User Says Thank You to Jelly Bean For This Useful Post:

      intelligent086 (04-09-2017)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: انسانی مزاج اور نفسیات میں جھوت

      معلوماتی تحریر
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: انسانی مزاج اور نفسیات میں جھوت

      V good


    5. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: انسانی مزاج اور نفسیات میں جھوت

      رائے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •