SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: امتیاز لوکانہ

    1. #1
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      امتیاز لوکانہ



      امتیاز
      لوکانہ

      تھانے دار جو گھوڑے پر سوار تھا گاؤں میں کسی ضروری تفتیش کے لیے آیا۔ صاف ظاہر ہے اس نے سیدھا لمبڑ کے گھر جانا تھا۔ لمبڑ کے گھر کا اسے اتا پتا نہ تھا۔ اس نے گاؤں میں داخل ہوتے ہی سامنے آتی ایک خاتون سے لمبڑ کے گھر کا پوچھا۔ اس بی بی نے بتایا کہ جو مکان سب سے اونچا پکا اور خوب صورت ہے وہ ہی لمبڑ کا ہے۔ تھانے دار نے ادھر ادھر نظر دوڑائی اسے سب سے اونچا پکا اور خوب صورت مکان نظر آ گیا۔
      بی بی گھر آ گئی۔ بہو نے کچھ پوچھا تو اس بی بی نے ناک چڑھا کر منہ دوسری طرف پھیر لیا۔ اس نے یہ ہی طور بیٹے اور بیٹی سے اختیار کیا۔ شام کو جب تھکا ہارا خاوند گھر آیا تو اس نے اس کے ساتھ بھی یہ ہی انداز اختیار کیا۔ اسے بڑی حیرت ہوئی۔ اس نے بہو سے ماجرہ پوچھا۔ بہو نے جوابا کہا: پتا نہیں کہ بےبے کو کیا ہو گیا ہے صبح ہی سے ایسا کر رہی ہے۔
      اس نے پہلے پیار سے پوچھا تو وہ اور مچھر گئی۔ اس نے اس کے بعد دو چار چوندی چوندی گالیاں ٹکائیں اورمعاملہ پوچھا۔ گالیاں سن کر وہ ٹھٹھکی اور بولی: تھانےدار سے تو نہیں مل کر آئے ہو۔
      اس کا جواب سن کر لامحالہ اسے حیرت ہونا ہی تھی۔ اس نے پوچھی گئی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا: تم مجھے چھوڑو اپنے اس انداز کی وجہ بتاؤ۔
      بی بی نے جواب دیا: اس منہ سے میں نے تھانےدار سے بات کی تھی اور اب اسی منہ سے کتوں بلوں کے ساتھ بھی بات کروں۔
      وہ شخص افسردہ ہو گیا اور چارپائی پر چپ چاپ لیٹ گیا۔ تھوڑی دیر بعد اٹھا اور اس نے فخریہ قسم کا قہقہ داغا۔ سب اس کے اس طور پر حیران رہ گئے۔ اب کہ تھانےدار کی سابقہ ہم کلام نے تکبر کی گرہ توڑتے ہوئے کہا: بھلیا کیا ہوا پہلے افسردہ ہو گئے تھے اور اب قہقہے لگا رہے ہو۔
      پاگل اگر میں تھانےدار سے ہم کلام ہوا ہوتا تو تمہیں دھکے مار کر گھر سے نہ نکال دیتا۔ ہاں اتنا ٍفخر ضرور ہے کہ میں ایسی عورت کا خاوند ہوں جسے تھانےدار سے ہم کلام ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ تمہارے مائی باپ بلاشبہ بڑے عظیم ہیں جو انہؤں نے تم ایسی عزت مآب بیٹی کو جنم دیا۔ اٹھو اور تیاری کرو کہ ان عظیم ہستیوں کے چرن چھونے چلیں۔ پھر وہ بہو بیٹی اور بیٹے کو نظر انداز کرتے ہوئے گھر سے باہر نکل گئے۔
      اس واقعے کے بعد بہو کا نظرانداز ہو جانا فطری سی بات تھی۔ کہاں وہ تھوڑ پونجوں کی اولاد کہاں یہ تھانےدار سے ہم کلام ہونے والی ماں کی اولاد دونوں خان دانوں میں حالات نے زمین آسمان کا فرق ڈال دیا تھا۔ بےشک یہ اونچ نیچ کا امتیاز نسلوں کو ورثہ میں منتقل ہو جانا تھا۔ کھوتے کہوڑے کا امتیاز اگر مٹ جائے تو عام اور خاص کی اصطلاحیں بےمعنی اور لایعنی سی ہو کر رہ جائیں۔



    2. The Following User Says Thank You to Dr Maqsood Hasni For This Useful Post:

      intelligent086 (03-22-2017)

    3. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: امتیاز لوکانہ

      Nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #3
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      82

      Re: امتیاز لوکانہ

      shukarriya janab.......


    5. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: امتیاز لوکانہ

      بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •